geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پلازمہ سے تجرباتی علاج، مگر تجارت بھی شروع

June 22, 2020 3 1 min read
Pakistan Coronavirus PIC Hospital in Lahore
Share this:

Pakistan Coronavirus PIC Hospital in Lahore

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بعض افراد اپنے خون سے حاصل ہونے والا پلازما فروخت کر رہے ہیں جسے مبینہ طور پر کووڈ انیس کے علاج میں مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے دانش شمسی حال ہی میں ایک مقامی ہسپتال میں پلازما تھراپی کے بعد کووڈ انیس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اپنی صحتیابی کے لیے نہ صرف وہ ڈاکٹرز بلکہ اس شخص کے بھی خاصے مشکور ہیں جس سے ان کے خاندان نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ میں پلازما خریدا تھا۔ دانش شمسی نے بتایا، ”ابتدائی طور پر میرے دوستوں اور احباب نے کئی جگہ سے پلازما حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پلازما عطیہ کرنے والوں سے اپیل پوسٹ کی۔ چند دن بعد ان کا ایک شخص سے رابطہ ہوا جس کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا اور آج میں اس ہی کی بدولت صحتیاب ہوکے گھر واپس لوٹا ہوں۔ اینٹی باڈی ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج آنے کے بعد میں فیصلہ کروں گا کہ میں اپنا پلازما کتنے میں بیچوں گا تاکہ علاج پر آنے والے اخراجات کا کچھ حصہ دوستوں کو لوٹا سکوں۔‘‘

یہ صرف دانش شمسی کی کہانی نہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر ان دنوں اس طرح کی پوسٹ کافی تعداد میں دیکھی جا سکتی ہیں جن میں لوگ کووڈ انیس میں مبتلا ہونے والے اپنے والدین یا بزرگ رشتہ داروں کے لیے پلازما کا عطیہ حاصل کرنے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔ بعض لوگوں کی طرف سے کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو رقم کی پیشکش بھی کی جاتی ہے جو مطلوبہ خون کے گروپ کا پلازما عطیہ کرنے کو تیار ہوں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ہی ایسی پوسٹس بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں واٹس ایپ وغیرہ پر ہونے والی بات چیت پڑھی جا سکتی ہے۔ ان میں پلازما دینے کے عوض رقم کا تقاضہ کیا گیا ہے۔ بعض صورتوں میں یہ رقم پانچ لاکھ یا اس سے بھی زائد ہے۔

ایسے لوگوں کا اکثر استدلال یہ ہے کہ کووڈ انیس کے بیماری کے دوران ان کے علاج پر اتنا ہی خرچہ آیا ہے تو اب وہ اپنا پلازما دے کر وہ رقم حاصل کرنے میں حق بجانب ہیں۔

طبی حکام کی طرف سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پلازما کی خرید و فروخت کے اس عمل کا فی الفور تدارک کرے۔ پاکستان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے چیئرمین نے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ‘بطور قوم ہمارے لیے ایک شرمناک لمحہ‘ قرار دیا۔

ہمارا خون جو بظاہر سرخ رنگ کا سیال ہے، بنیادی طور پر دو اجزا سے مل کر بنا ہوتا ہے، پلازما اور سیلز یا خلیے۔ پلازما ہمارے خون کا 55 فیصد حصہ ہوتا ہے جبکہ 45 فیصد حصہ سیلز ہوتے ہیں جن میں ریڈ بلڈ سیل، وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹلیٹس شامل ہیں۔ کراچی کے معصومین ہسپتال میں خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر سائرہ نیازی نے ڈی ڈبلیو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خون سے پلازما حاصل کرنے کے لیے کسی ڈونر سے حاصل شدہ خون کو سینٹری فیوج میں رکھا جاتا ہے جو بہت تیز رفتاری سے گھومتا ہے،” اس خاص طریقہ کار کے ذریعے خون میں سے تینوں طرح کے خلیے الگ ہو جاتے ہیں اور اس طرح باقی رہ جانے والا سیال پلازما ہوتا ہے جو دیکھنے میں ہلکا پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔”

ڈاکٹرسائرہ نیازی کے مطابق، ” پلازما میں بہت سے منرل، پروٹینز اور اینٹی باڈیز پائی جاتی ہیں۔ جب کوئی اینٹیجن یعنی کسی بیماری کے جراثیم یا وائرس وغیرہ ہمارے جس پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام یا امیون سسٹم اس کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کر لیتا ہے جو اس وائرس یا جراثیم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اینٹی باڈیز دراصل ہمارے پلازما میں ہی پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ اہم اینٹی باڈیز آئی جی این اور آئی جی جی ہوتی ہیں۔”

پلازما تھیراپی کے کووڈ انیس کے علاج میں مؤثر ہونے پر دنیا میں تحقیق جاری ہے۔ کراچی میں کووڈ انیس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر سائرہ نیازی کے مطابق جب کوئی اینٹیجن ہمارے جسم پر حملہ کرتا ہے تو اس وقت سے دو یا تین ہفتے کے وقت میں ہمارا جسم اس کے خلاف مکمل طور پر یا سو فیصد اینٹی باڈیز تیار کر لیتا ہے۔ تاہم یہ صورتحال ایک نوجوان اور مکمل طور پر صحت مند جسم کے حوالے سے ہے جس کا مدافعتی نظام یا امیون سسٹم بہت مضبوط ہوتا ہے۔ بزرگ افراد یا ایسے افراد جن کو دیگر بیماریاں لاحق ہوں ان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے اور اسی باعث ان میں اینٹی باڈیز تیار کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس ساٹھ ستر سال کی عمر کے افراد یا ایسے افراد کے خلاف زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے جنہیں پہلے ہی دیگر خطرناک بیماریاں لاحق ہوں۔ ڈاکٹر سائرہ کے مطابق، ”ایسے افراد میں پلازما تھیراپی کافی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔‘‘ اس مقصد کے لیے ایسے نوجوان افراد سے پلازما لیا جاتا ہے جو کووڈ انیس سے صحت یاب ہو چکے ہوتے ہیں اور یہ بیماری شروع ہونے کے دو سے تین ہفتوں کے دوران ان کے جسم میں اس کے خلاف اینٹی باڈیز بن چکی ہوتی ہیں۔ اس کی تصدیق کے لیے پہلے ایسے شخص کے خون کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے کہ خاص طور پر اس کے خون میں آئی جی جی اینٹی باڈیز مناسب مقدار میں موجود ہیں۔ جب یہ پلازما کسی متاثرہ اور کمزور قوت مدافعت کے حامل مریض کو لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود اینٹی باڈیز بیماری کے خلاف لڑتی ہیں اور یوں اس مریض کے صحتیاب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹرسائرہ کہتی ہیں، ”اس تھراپی سے کافی مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اس سے فائدہ پہنچا ہے۔ یہ خاص طور پر اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہو رہا ہے جب عمر رسیدہ مریضوں کو کووڈ انیس لاحق ہونے کی صورت میں ابتدا میں ہی پلازما کی صورت میں یہ اینٹی باڈیز ٹرانسفر کر دی جائیں تاکہ ان میں یہ بیماری خطرناک صورت اختیار نہ کر سکے۔‘‘

طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیموں اور دیگر پھلوں کا استعمال اہم ہے۔

پلازما عطیہ کرنے والے کو اس صورت میں کسی طرح کا نہ تو کوئی خطرہ ہوتا ہے اور نہ ہی اسے کسی طرح کی کوئی کمزوری ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سائرہ کے مطابق اب ایسی ٹیکنیکس آ گئی ہیں کہ ڈونر کے جسم سے براہ راست صرف پلازما ہی حاصل کیا جاتا ہے۔ یا دوسری صورت میں اس کے خون سے پلازما حاصل کر کے ریڈ، وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹلیٹس دوبارہ اس کے جسم میں منتقل کر دیے جاتے ہیں۔ کیونکہ خاص طور ریڈ بلڈ سیل اہم ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں آکسیجن پہنچانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ تو پلازما عطیہ کرنے والوں کو کسی قسم کا نہ تو کوئی مسئلہ ہوتا ہے اور ناہی اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ۔

واضع رہے کہ پاکستان میں مئی کے وسط میں نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے بلڈ ڈیزیزنے تصدیق کی تھی پلازما تھراپی کروانے والا کووڈ انیس کا پہلا مریض مکمل صحتیاب ہوا ہے جس کے بعد ملک میں پلازما کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Share this:
Shah Sahib
Previous Post میرا سوہنا سید بچھڑ گیا
Next Post صدر ٹرمپ کا انتخابی جلسہ کیوں “ناکام” ہوا؟
President Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.