geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں شراب نہ ملنے پر سینیٹائزر پینے سے دس افراد ہلاک

August 2, 2020August 2, 2020 0 1 min read
Senator
Share this:

Senator

آندھرا پردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈان کے دوران شراب کی عدم دستیابی پر سینیٹائزر پینے کی وجہ سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سینیٹائزر شراب کا متبادل نہیں اور اسے پینا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے قصبے کوریچڈو میں دس افراد کی موت کی وجہ سینٹائزر پینا بنی۔ ان افراد کو شراب میسر نہیں ہوئی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈان میں قصبے میں شراب کی دکان بند تھی۔ مقامی پولیس نے ان افراد کی وجہ سینیٹائزر پینا بتائی ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اسے پی رہے تھے۔ سینیٹائزر پینے والے کچھ اور افراد کو ہسپتال میں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس کے اعلی پولیس اہلکار سدہارتھ کوشال کا کہنا ہے کہ شراب کی لت میں مبتلا افراد نے شدید طلب سے مجبور ہو کر ایسا کیا۔ ان کے مطابق حالیہ مہینوں میں سینیٹائزر پینے کے چند اور واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ کوشال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈان نافذ ہے اور شراب کی دکانیں بند ہیں اور اس باعث عادی افراد سینیٹائزر پینے کا رسک لیتے ہیں۔

پولیس افسر سدہارتھ کوشال کے مطابق کئی افراد کو سینیٹائزر پینے کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا اور علاج معالجے سے ان کی زندگیاں بچ گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا بعض سینیٹائزر پینے والے افراد کی موت دوسری صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہونے کا امکان بھی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ آندھرا پردیش میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کووڈ انیس بیماری میں اضافہ نو گنا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں اس وبا میں اضافہ تین گنا بتایا گیا۔ بھارتی ریاستوں میں ہر دس لاکھ افراد پر سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ بھی آندھرا پردیش میں ہو رہی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سارے ملک میں کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے نئے مریضوں کی تعداد ستاون ہزار سے زائد ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق اسی عرصے میں سات سو اناسی افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت میں کورونا وبا سے ہونے والی ہلاکتیں پینتیس ہزار سات سو سے بڑھ چکی ہیں۔ بھارتی محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت میں جلد اضافہ کر دیا جائے گا۔

ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے چند روز قبل لاک ڈان سے بند یوگا مراکز اور ورزش کے مقامات یعنی جِم دوبارہ کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کے گھروں سے نکلنے کے ساتھ ساتھ سامان کی نقل و حمل پر عائد پابندی کو بھی ختم کر دیا ہے۔

Share this:
Arab Nuclear Plant
Previous Post عرب دنیا کا پہلا جوہری پلانٹ فعال
Next Post پابندیاں ختم کرو، برلن میں مظاہرہ
Demonstration

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.