geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کسانوں کی تحریک میں’پاکستانی ہاتھ‘ نظر آ گیا

December 10, 2020 3 1 min read
India Farmers Protests
Share this:

India Farmers Protests

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) مودی حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیچھے ’پاکستان اور چین کا ہاتھ‘ ہے۔کسان تنظیموں اور دیگر جماعتوں نے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے۔

متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی احتجاجی تحریک سے پیدا شدہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے بدھ کے روز حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو کسانوں کی تنظیموں نے ٹھکرا دیا اور اپنی ‘جنگ‘ تیز کرنے کا اعلان کیا۔ قومی دارالحکومت کی تقریباً تمام سرحدوں کی ناکہ بندی کا آج پندرہواں دن ہے۔

مودی حکومت میں امور صارفین اور خوراک کے نائب وزیر راؤ صاحب دانوے کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کے پیچھے دراصل پاکستان اور چین کا ہاتھ ہے۔

راؤ صاحب دانوے نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”جو تحریک چل رہی ہے، وہ کسانوں کی نہیں ہے۔ اس کے پیچھے پاکستان اور چین کا ہاتھ ہے۔ اس ملک میں پہلے مسلمانوں کو بھڑکایا گیا۔ انہیں کیا کہا گیا؟ این آر سی آ رہا ہے، سی اے اے آ رہا ہے اور چھ ماہ میں مسلمانوں کو بھارت چھوڑنا ہو گا۔ کیا ایک بھی مسلمان نے ملک چھوڑا؟”۔ دانوے نے مزید کہا،”وہ کامیاب نہیں ہوئے اور اب کسانوں کو بتایا جارہا ہے کہ انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یہ دوسرے ملکوں کی سازش ہے۔”

چند دنوں قبل ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے وزیر زراعت جے پی دلال نے بھی الزام لگایا تھا کہ کسانوں کی تحریک کو پاکستان اور چین ہوا دے رہے ہیں۔

متعدد جماعتوں اور تنظیموں نے بھارتی وزیر کے اس بیان کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔ بی جے پی کی سابق حلیف ہندو قوم پرست جماعت شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے کہا،”اگر مودی حکومت کے کسی وزیر کے پاس کسان تحریک میں پاکستان اور چین کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے تو حکومت کو فورا ً پاکستان اور چین پر سرجیکل اسٹرائیک کردینا چاہیے۔”

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا،”بھارتی صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور تینوں افواج کے سربراہوں کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔”

سکھوں کی ایک بڑی تنظیم دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے بھی بھارتی وزیر کے بیان کو ‘شرمناک‘ قرار دیا ہے۔

ڈی ایس جی ایم سی کے صدر مجیندر سنگھ سرسا نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے کہا،”کسان پرامن مظاہرے کر رہے ہیں اور حکومت انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جو کسان خود ملک کے لیے لڑتے اور اپنی جان دیتے ہیں، اناج پیدا کرتے ہیں، جن کے بچے بھی ملک کے لیے قربان ہوجاتے ہیں، ان کو ملک دشمن دکھانے کی کوشش مت کیجیے۔ یہ شرمناک ہے۔”

کورونا وبا کی وجہ سے پہلے سے ہی بدحال بھارتی معیشت کے، کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے مزید ابتر ہوجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں کسانوں کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال ہوئی، جس کا سب سے زیادہ اثر پنجاب، ہریانہ اور قومی دارالحکومت دہلی پر پڑا۔ آٹھ دسمبر کو ہونے والی ہڑتال سے معیشت کو کتنا نقصان ہوا اس کا فی الحال کوئی واضح اندازہ سامنے نہیں آسکا ہے تاہم 2015ء میں اسی طرح کی ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے 3.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اقتصادیات کے پروفیسر ڈاکٹر ہمانشو نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”اس ہڑتال کے اثرات یقینی طورپر پڑیں گے۔ زرعی سپلائی پہلے سے ہی کم ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوجائے گا۔ زرعی مسائل مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔”

پنجاب فیڈریشن آف اسمال بزنسز کے صدر بادش جندل نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”اگر کسانوں کا یہ احتجاج مزید جاری رہا تو ا س سے معیشت تباہ ہونے لگے گی۔”

کسانوں کی تحریک کی وجہ سے پیدا شدہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے مودی حکومت نے بدھ کے روز بیس صفحات پر مشتمل ایک تجویزکسانوں کے پاس بھیجی تھی۔ لیکن معاملہ پہلے سے زیادہ خراب ہوگیا۔ کسانوں نے ان تجاویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی تحریک کو شدید تر کرنے کا اعلان کردیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے علاوہ سے کم پر تیار نہیں ہوں گے۔

کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 12دسمبر کو دہلی۔ جے پور ہائی وے کو بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ انہو ں نے بی جے پی کے تمام رہنماؤں، وزیروں اور قانون سازوں کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے، ”حکومت کی تجویز میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ اگر قانون واپس نہیں لیے جاتے تو ہم دہلی جانے والے تمام راستوں کو ایک ایک کرکے بند کردیں گے۔ اس کا آغا 12دسمبر کو دہلی۔ جے پور ہائی وے کو جام کرنے کے ساتھ ہوجائے گا۔”

حکومت صورت حال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ وزیر زراعت جمعرات کی شام اس حوالے سے ایک خصوصی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔

Share this:
Inflation
Previous Post سب سے بڑا مسئلہ
Next Post کووڈ ویکسین پر سائبر حملہ
UK European Medicines Agency in London

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.