geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیند میں خلل، بیماریاں کہیں زیادہ سنگین

April 22, 2021 1 1 min read
Sleep
Share this:

 Sleep

امریکہ : ایک طویل المدتی تحقیق کے نتائج سے علم ہوا ہے کہ نیند میں خلل سے دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خواتین میں اس کے اثرات مردوں کی نسبت کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

ہم سب ہی کی رات کو کبھی نہ کبھی آنکھ ضرور کھلتی ہے۔ ہم کبھی ہلکا سا کوئی شور سنتے ہیں، گاڑیوں کی آواز یا پرندوں کی چہچہاہٹ اور نتیجے کے طور پر ہاتھ یا پاؤں کو ہلکی سی حرکت دیتے ہیں اور بعض اوقات کروٹ بھی لے لیتے ہیں۔ محققین اس عمل کو’کورٹیکل اروزل‘ کا نام دیتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں اسے ‘بے ہوش بیداری کی ایک مختصر مدت‘ کہا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی نیم بیداری دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور خون کی روانگی پر اثرانداز ہوتی ہے اور یہ ایک نارمل چیز ہے۔

لیکن اگر رات کو یہ نیم بیداری مسلسل ہو اور نیند میں خلل بڑھ جائے تو پھر یہ ‘بوجھ‘ ہے۔ محققین جو نیند (پولیسومنولوجسٹ) کا مطالعہ کرتے ہیں، وہ اس طرح کی بار بار بیداری کو ‘شب خیزی بوجھ‘ قرار دیتے ہیں۔ ان سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ‘شب خیزی بوجھ‘ انسانی جسم کے قلبی نظام میں خلل ڈال دیتا ہے۔

اس طویل المدتی تحقیق میں مختلف ٹیسٹ گروپوں کے آٹھ ہزار سے زائد افراد شامل تھے۔ تحقیق کے مطابق ‘شب خیزی بوجھ اور قلبی نظام میں خرابی یا امراض دل‘ دونوں مل کر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیند میں مسلسل خلل کس قدر خطرناک ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ اموات امراض دل کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ”کسی بھی دوسری بیماری کی نسبت دنیا میں سب سے زیادہ اموات سی وی ڈی ایس کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ دنیا میں گزشتہ ایک سال میں امراض قلب کی وجہ سے تقریبا اٹھارہ ملین افراد ہلاک ہوئے۔‘‘

اس تحقیق میں آسٹریلیا، ہالینڈ، ڈنمارک اور امریکا کے محققین شامل تھے اور انہوں نے تین حصوں پر مشتمل اس طویل المدتی تحقیق کے نتائج ‘یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع کیے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ‘شب خیزی بوجھ‘ سے اموات کا خطرہ اُس وقت کم ہو جاتا ہے اگر نیند کا معیار گہرا ہو تو۔ اس حوالے سے بہتر نیند کی طوالت کی بجائے اس کا معیار قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق کے مرکزی نکات یہ ہیں کہ ”نیند کی بے قاعدگی، سونے میں مشکلات اور غیر آرام دہ نیند‘‘ تینوں چیزیں ہی ایسی کیفیت پیدا کرتی ہیں کہ انسان بیداری کے بعد اس سے بھی کہیں زیادہ بُرا اور بوجھل محسوس کرتا ہے، جیسا کہ وہ سونے سے پہلے محسوس کر رہا تھا۔ مزید لکھا گیا ہے کہ نیند کے دورانیے سے قطع نظر یہ سبھی عوامل موت کے خطرے میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر روزانہ کی بنیادوں پر آپ کی نیند میں خلل پیدا ہو رہا ہے اور آپ ‘شب خیزی بوجھ‘ محسوس کرتے ہیں تو آپ کو ایک ماہر ڈاکٹر سے صلاح مشورہ کرنا چاہیے، اس سے قطع نظر کہ آپ کی عمر کیا ہے۔

گزشتہ گیارہ برسوں پر مشتمل اس تحقیق کے مطابق، ”مردوں کی نسبت خواتین میں ‘شب خیزی بوجھ‘ کی شرح کم دیکھی گئی ہے لیکن اس سے جڑی اموات کی شرح خواتین میں زیادہ ہے۔‘‘

ان محققین کے مطابق وہ مستقبل میں بھی یہ تحقیق جاری رکھیں گے۔ مستقبل میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ایک رات میں نیند میں خلل کتنی مرتبہ پیدا ہوتا ہے اور انسان کس طرح گہری نیند سے ہلکی نیند کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔

Share this:
Coronavirus India
Previous Post کورونا کی وجہ سے بھارت میں افراتفری
Next Post لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.