geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی وجہ سے بھارت میں افراتفری

April 22, 2021 2 1 min read
Coronavirus India
Share this:

Coronavirus India

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسز کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور کالابازاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًتین لاکھ 15 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیسز درج کیے گئے۔ دنیا کے کسی ملک بھی میں ایک دن کے اندر اب تک کا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے 22 اپریل جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ آٹھ سو 35 مزید افراد متاثر ہوئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک دن کے اندر اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ ایک دن کے دوران دو ہزار ایک سو چار مزید افراد کی موت بھی ہوگئی۔

یہ اعداد و شمار سرکاری ہیں جبکہ بعض آزاد ذرائع کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی کیونکہ ایک تو ٹیسٹ کی سہولیات کم ہیں دوسرے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اس لیے بہت سے لوگوں کا گھروں میں ہی انتقال ہو جا رہا ہے۔ بیشتر ہسپتال ایسے مریضوں کی موت کے سرٹیفکٹ پر کورونا لکھنے سے بھی گریز کرتے ہیں جس سے اصل تعداد کا معلوم ہونا بڑا مشکل ہے۔پرائیوٹ ہسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا بھی کوئی درست ریکارڈ نہیں رکھا جارہا ہے۔

بھارت میں کووڈ انیس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہے جبکہ تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے حوالے سے گزشتہ روز دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مودی حکومت کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور کہا کہ حکومت آخر عوام کی زندگیوں کے تئیں اس قدر لاپرواہ اور بے حس کیسے ہو سکتی ہے۔

ہائی کورٹ کا کہنا تھا، ” حکومت زمینی حقائق سے آخر اس قدر غافل کیوں ہے؟ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آپ لوگوں کو اس طرح مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔ بھیک مانگ کر، ادھار یا پھر چوری کر کے جیسے بھی بن پڑے، آکسیجن کا انتظام کریں، یہ آپ کا کام ہے۔”

عدالت میں یہ درخواست دہلی کے ایک معروف ہسپتال نے داخل کی تھی جس کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بھرتی ہونے والے سینکڑوں مریضوں کو آکسیجن کی اشد ضرورت ہے جبکہ ہسپتال کا اسٹاک ختم ہونے کو ہے۔ ہسپتال نے دو روز قبل ہی انتظامیہ کو بتا دیا تھا تاہم اس کے باوجود جب کوئی بندو بست نہیں ہوا تو عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ملکی نظام صحت زبردست دباؤ میں ہے اور گزشتہ چند روز سے بیشتر ہسپتالوں کی جانب سے یہ شکایت عام طور پر سننے میں آتی رہی ہے کہ ان کے پاس آکسیجن تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں اور نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ایک طرف جہاں بیشتر ہسپتال آکسیجن کی کمی سے دو چار ہیں وہیں ریاست مہاراشٹر کے ناسک میں ایک سرکاری ہسپتال میں گزشتہ روز آکسیجن کے سلنڈر کے لیک ہونے سے کورونا وائرس کے 24 مریض ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہسپتال میں ڈیڑھ سو سے زائد کورونا کے مریض تھے جس میں سے بیشتر آکسیجن پر تھے۔ ہسپتال کے جس اسٹور میں آکسیجن سلنڈر رکھے تھے اس میں لیکیج ہونے سے بہت سے مریض متاثر ہوئے جس میں 24 کی موت ہو گئی۔

سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی، پارلیمان میں حزب اختلاف کے رہنما ادھیررنجن چودھری جیسی کئی اہم شخصیات بھی کوونا وائرس سے متاثر ہیں۔ من موہن سنگھ کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ راہول گاندھی نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔

راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”میں گھر میں قرنطینہ میں رہکر ملک بھر سے مسلسل المناک کہانیاں دیکھ رہا ہوں۔ بھارت صرف کورونا سے ہی متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی بھی مار جھیل رہا ہے۔”

مودی کے گزشتہ روز کے خطاب پر نکتہ چینی کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ملک کو زبانی جمع خرچ اور فرسودہ فیسٹیول کی نہیں بلکہ مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت کے معروف عالم دین 96سالہ مولانا وحید الدین خان، کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ سیتا رام یچوری کے 34 سالہ صاحب زادے آشیش یچوری، دلی کے سابق وزیر اے کے والیا اور تجربہ کار سنیمٹو گرافر جانی لال کا انتقال ہوگیا ہے۔اردو کے کئی اہم ادیب و شعرا ء بھی پچھلے چند دنوں کے دوران کوورنا کی وجہ سے مالک حقیقی سے جاملے۔

صدر رام ناتھ کوند، نائب صدر اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے تقریباً تمام سرکردہ رہنماؤں نے سیتا رام یچوری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

ایک ایسے وقت جب بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نبرد آزما ہے ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت 43 نشستوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی اس مہلک وبا کے دوران سیاسی رہنما بڑی انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں جس میں لاکھوں لوگ بغیر ماسک کے جمع ہوتے ہیں۔ خود زویر داخلہ امیت شاہ نے 22 اپریل کو ایک بڑی انتخابی ریلی کی۔ جبکہ کانگریس پارٹی نے کووڈ کے سبب

اپنے تمام انتخابی پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی نے بھی کئی اہم انتخابی جلسوں کو منسوخ کردیا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post جرمنی میں کورونا پابندیاں، وفاق کو مزید اختیارات دینے پر ایوان بالا میں بحث
Next Post نیند میں خلل، بیماریاں کہیں زیادہ سنگین
Sleep

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.