geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شگاگو کے شہیدوں کو سلامِ عقیدت

May 1, 2021 0 1 min read
Labor Day
Share this:

Labor Day

تحریر : ایم سرور صدیقی

اس کے جسم پر میلے کچیلے ،پھٹے پرانے کپڑے تھے، چہرہ حسرت و یاس کاایک نمونہ لگ رہاتھا اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا جیسے اس نے زندگی میں کبھی کوئی خوشی نہیں دیکھی۔۔۔وہ ایک گھنٹے سے ڈیوڈ اینڈ ڈیوڈ انجیرٔ نگ نامی کارخانے کے مالک سے ملنے کیلئے کوشش کررہاتھا اس کی چھوٹی بیٹی کافی دنوں سے بیمار تھی دوا کیلئے پھوٹی کوڑی بھی نہ تھی وہ مالک سے کچھ رقم مانگنے کی درخواست کرنا چاہتا تھا لیکن منیجراس کی بات ہی نہیں مان رہا تھا وسیع و عریض دفترمیں ہنسنے اور نقرئی قہقہوںکی آوازیں اس کی کنپٹیوںپر مسلسل ہتھوڑے کی ضربوںکی مانند محسوس ہورہی تھی ۔۔۔اتنے میں دفترکا دروازہ کھلا کارخانے کامالک باہر جانے کیلئے نکلا عقب میں ایک حسین فتنہ بھی موجود تھا۔۔۔ وہ لپک کرآگے بڑھا اس کے سامنے جاکرہاتھ جوڑکر کچھ کہنے ہی لگا تھا کہ مالک داڑھا۔۔ ایڈیٹ۔۔ تمہاری جرأ ت کیسے ہوئی میرے منہ لگنے گی۔۔ سر۔۔۔مزدور نے پھر کچھ کہنا چاہا ۔۔ لیکن اسی اثناء میں منیجرنے آگے بڑھ کر اسے دھکا دیا وہ لڑھک کر دور جاگرا اور مالک حسینہ کی باہوں میں باہیں ڈالے کار میں بیٹھ کر یہ جاوہ جا کیپ ٹائون کی ایک فیکٹری میں کئی مرد وزن مشینی اندازمیں کام کررہے تھے اس دوران کبھی بھی باتیں بھی کرتے فیکٹری میں اجرت کا کوئی باقاعدہ انتظام تھا نہ ڈیوٹی کے اوقات مقررتھے رات دن کی تمیز بھی نہیںتھی اکثر و بیشتر انہیں12 گھنٹے کام کرناپڑتا مالک اور ٹھیکیدار پھر بھی ناراض رہتے چھٹی کا تو تصور ہی نہیں تھابیماری کے دوران بھی کام کرنے کے بغیرکوئی چارہ نہ تھا کسی وجہ سے چھٹی کرنے پر اگلے دو روز کام جرمانے کے طورپر کرنا پڑتا کسی مزدور سے کوئی رعائت محال تھی آج مالکان نے اجرت دینے کا وعدہ کیا تھا اس لئے سب مزدور جوش و خروش سے کام کررہے تھے لیکن اکثریت سوچوںمیں غرق۔ ایک عورت شدید بخارکے عالم میں بھی سامان پیک کررہی تھی ایک مزدور سامان اٹھا اٹھا کر لارہاتھا اس کا پائوں دردسے سوجا ہوا تھا ایک اور مزدورکمر دردسے بے حال تھا پھر بھی پیسے ملنے کی آس میں کام کئے جارہا تھا وہ سب فکرمند تھے ایک ہفتہ قبل بھی اجرت دینے کا وعدہ کر کے 14 گھنٹے کام لیا گیا پھر ٹال دیا گیا 1844ء تک پوری دنیا میں ایسے واقعات روزکا معمول تھے سرمایہ دار مزدوروں کو اجرت کم اور کام زیادہ لیتے تھے ان کی کوئی عزت ِ نفس نہ تھی پھر آہستہ آہستہ مزدوروں کو حالات کی سنگینی کااحساس ہوا انہوںنے اپنے آپ کو منظم کرنا شروع کیا اور اجتماعی قوت سے اپنے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا۔

1862 ء تک امریکہ میں کم وبیش20سے زائد مزدور تنظیمیں وجودمیں آگئیں تھیں جنہوںنے مشترکہ لائحہ ٔ عمل کیلئے آپس میں مشاورت کا آغازکیا 20اگست 1886ء کو77 مزدور تنظیموںنے ”نیشنل یونین آف لیبر”کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا جس نے اپنے یوم ِ تاسیس پرایک نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈکااعلان کرتے ہوئے دنیا میں پہلی بار مزدوروںکیلئے اوقات کار کا تعین کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھاہم دن رات کے ایک تہائی وقت یعنی آٹھ گھنٹے کام کریں گے کیونکہ کام کی زیادتی کے باعث ہر سال سینکڑوں مزدور ہلاک ہو جاتے ہیں سرمایہ داروں نے یہ مطالبہ تسلیم کرنے کی بجائے انتفامی کارروائیاں تیزکردیں آخرکار یکم مئی 1886ء کو مزدوررہنمائوںنے پہلی مرتبہ ہڑتال کی کال دی جس کو ناکام بنانے کیلئے مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس پردو دن بعدپھر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی شہر شگاگو۔۔ کو3مئی 1886ء میں مزدوروںنے اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے مکمل ہڑتال کااعلان کیاشہر ومضافات کی تمام چھوٹی بڑی فیکٹریاں اور کار خانے بند تھے سینکڑوں مزدوروںنے اپنے حقوق کیلئے ایک بڑا جلسہ کیا پولیس نے اس جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے طاقت کا بلا جواز اور بے دریغ استعمال کرتے ہوئے نہتے مزدوروں پرفائرنگ کردی 5مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے متعدد زخمی ہوئے سرمایہ داروںکے ایماء پر ڈاکٹروںنے ان زخمیوں
کا علاچ کرنے سے انکار کر دیا۔

اس المناک واقعہ سے اگلے روز4مئی کو مزدوروںنے اپنے ساتھیوںکی تدفین کے موقعہ پرمارکیٹ چوک شگاگومیں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس نے اختتام پر جلسہ کی شکل اختیار کرلی مقررین3مئی کو ہلاک ہونے والوںکو پر امن طریقے سے زبردست اندازمیں خراج ِ تحسین پیش کررہے تھے کہ ایک پولیس انسپکٹر کیپٹن بون پونے دوسو سے رائد سپاہیوں کو لے کرجلسہ گاہ میں داخل ہوااس نے نادرشاہی اندازسے جلسہ ختم کرنے کا حکم دیااس وقت آخری مقرر سیموئیول فلیڈن تقریر کررہے تھے اسی دوران جلسہ گاہ میں ایک دھماکہ ہوا جس میں چند پولیس اہلکار مارے گئے پو لیس انسپکٹر کیپٹن بون نے طیش میں آکرمزدوروںپر گولی چلانے کا حکم دیدیا تھوڑی دیر بعدجلسہ گاہ مقتل کا منظر پیش کررہا تھاپولیس کی بے ہنگم فائرنگ سے ایک عورت، ایک بچے سمیت11مزدور ہلاک ہوگئے ایک مزدور نے اپنی قمیص سیموئیول فلیڈن کے خون سے تر کرکے ہوا میں لہراتے ہوئے اعلان کیا کہ آج سے یہ سرخ پرچم دنیا بھر کے مزدوروںکی جدوجہدکی علامت ہوگا۔۔اس کا کہا واقعی سچ ثابت ہواسرخ پرچم مزدوروں کی انقلابی مزاحمت کا نشان بن گیا۔

اس واقعہ کے بعد متعددمزدوررہنمائوں کوگرفتارکرلیا گیا ان پردہشت گردی کے مقدمات قائم کردئیے گئے عدالت نے بھی جانبداری کی انتہا کردی مزدوروں کو تشددپر اکسانے،شگاگو کا امن تباہ کرنے اور پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 4 چوٹی کے مزدور رہنمائوں اے ڈی فشر، اسپائز،اینجل اوررابرٹ پرنسز کو پھانسی جبکہ تین کو عمر قیدبا مشقت کی سزا سنائی گئی یکم مئی 1887ء کوسب سے پہلے اے ڈی فشرکو پھانسی دی گئی جب اسے پھانسی گھاٹ لیجایا جارہاتھا اس نے استقامت سے جو الفاظ کہے وہ تاریخ بن گئے اس نے کہا” غریبوں کی آواز کوبلند ہونے سے روکا گیا توان کی تلواریں بلندہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔مزدور رہنما اینجل کوجب سولی پرلٹکایاجانے لگا اس نے واشگاف الفاظ میں چیخ چیخ کرکہا” تم لوگ ہمیں قتل کرسکتے ہو لیکن اب اس تحریک کو نہیں دبایا جا سکتا”۔۔۔رابرٹ پرنسز نے تو پھانسی کے پھندے کو چوم لیا اس کا کہنا تھا”تم اس آواز کو بندکرنے پر قادرہو لیکن وہ دن دور نہیں جب یہ خاموشی آوازسے زیادہ طاقتور بن جائے گی”۔۔۔مزدوررہنما اسپائزکو جب تختہ دارپر لٹکایا جانے لگااس کے الفاظ تھے” ہمیں اس پھانسی کا کوئی ملال نہیںخوشی اس بات کی ہے کہ ہم ایک اچھے مقصدکیلئے جان دے رہے ہیں” ان کا کہا حرف بہ حرف سچ ثابت ہواان کی قربانیاں آج محنت کشوںکے ماتھے کا جھومرہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کو معاشی استحکام حاصل ہوا126سال گذرنے کے باوجودان کی قربانیاں آج بھی تروتازہ ہیں۔

یہ اے ڈی فشر، اسپائز،اینجل اوررابرٹ پرنسز کی جدوجہدکا ثمرہے کہ مزدوروں کی ڈیوٹی کے اوقات کار طے کئے گئے ان کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرلیا گیا بلاشبہ شگاگو کے شہیدوں کی جدوجہد انسانی تاریخ کا درخشندہ باب ہے یکم مئی دراصل بنیادی انسانی حقوق اور محنت کی عظمت پر یقین رکھنے والوں کادن ہے اسی لئے دنیا بھرمیں شگاگو شہیدوںکی قربانیوںکو خراج ِ تحسین پیش کیا جاتاہے جنہوںنے مزدور حقوق کی جنگ میں ایک نئی روح پھونک دی۔۔۔ لیکن جب ہم آج کے حالات پر غورکرتے ہیں تو محسوس یوں ہوتاہے جیسے شگاگو کے شہیدوں کی قربانیاں ضائع ہوگئی ہوںآج دنیا بھر میں یکم مئی جوش و خروش سے منایا جاتاہے ،بڑے بڑے ہوٹلوں،ایڈیٹوریم ،یخ بستہ ہالوں میںمذاکرے،بحث و مباحثہ ،تقریریں اور بلندبانگ دعوے کئے جاتے ہیں اس کے برعکس سینکڑوں ہزاروں شخص مزدوروںکے حقوق کی بات کرکے سرمایہ داروں سے مک مکا کر لیتے ہیں۔

آج بھی ہر سطح پر مزدوروںکااستحصال جاری ہے ،کہیں مزدور یونینوں کے نام پر عہدیدار ،انکے عزیز واقارب اور ملنے جلنے والے اپنے ہی اداروں میں ڈیوٹی کرنا اپنی شان کے خلاف بات سمجھتے ہیں آجراس کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ کرے تو ان کا سب سے بڑا ہتھیارہڑتال کی دھمکی ہوتاہے اسی طرح زیادہ تر اداروں میں پاکٹ یونین کاقیام عمل میں لایا جاتاہے جو مالکان کی ملی بھگت سے صرف اپنے لئے آسودگیاں خریدتے رہتے ہیں اور عام مزدور کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔۔۔اسی طرح حکومت کے کرتا دھرتا اپنے مخصوص مفادات کیلئے ۔۔منافع بخش سرکاری اداروں کو پرائیویٹ سیکٹرکو فروخت کردیتے ہیں یا انہی اداروںمیں مختلف حیلوں بہانوںسے مزدوروں کی چھانٹی کی جاتی ہے۔۔۔کئی صنعتی اداروںمیں وقت پر تنخواہ نہیں دی جاتی یہ سب استحصال کی مختلف شکلیں ہیں طبقاتی نظام میں آج بھی محنت کشوںکوبہت سے مسائل کا سامناہے جن میں بھوک،افلاس، غربت، بیروزگاری،مہنگائی،بیماری اور جہالت سرفہرست ہیں جس کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ہم مسلمان ہونے کے باوجود شگاگو کے شہیدوں کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کیلئے یکم مئی اس لئے مناتے ہیں کہ انہوںنے دنیا بھرکے انسانوںکو ظلم سے بچانے کیلئے اپنی جانوںکا نذزانہ پیش کیا بلاشبہ ان کا انسانیت پر بڑااحسان ہے ان کی قربانیوں کے اثرات ہررنگ،نسل،مذہب،زبان اور ملک پر مرتب ہوئے ہم سب پر شگاگو کے شہیدوںکا لہو قرض ہے آئیے!انسانیت پر احسان کرنے والے شگاگو کے مطلوموںکوعقیدت سے سلام پیش کریں۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Fatah Makkah
Previous Post غزوہ فتح مکہ
Next Post پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کا آرڈر دیدیا
Corona Vaccine

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.