geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائیجیریا کے آرمی چیف فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے

May 23, 2021 2 1 min read
General Ibrahim Attahiru
Share this:

General Ibrahim Attahiru

نائجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) نائیجیریا کے آرمی چیف ابراہیم عطاہرو فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کے مارے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ خراب موسم تھی۔ فوجی سربراہ اور دیگر افسران نائجیریا کی کاڈونا ریاست کا دورہ کر کے جمعے کی شام واپس دارالحکومت ابوجا لوٹ رہے تھے۔

ابراہم عطاہرو کو رواں برس جنوری میں چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا تھا۔ ملکی صدر نے رواں برس کے اوائل میں فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں جن کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف قریب ایک دہائی سے جاری جنگسے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونا تھا۔

فوجی سربراہ کی ہلاکت ایسے وقت ہوئی ہے جب نائیجیریا میں بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کی ممکنہ ہلاکت کی خبریں گردش میں ہیں۔ خفیہ اداروں کے مطابق بوکو حرام کا سربراہ داعش سے اتحادی ایک دوسرے جہادی گروپ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران ممکنہ طور پر ہلاک ہو چکا ہے۔

نائجیریا کے صدر محمد بخاری، جو خود بھی ایک سابق فوجی جنرل ہیں، سن 2015 میں منتخب ہوئے تھے اور تب سے اب تک ان کی حکومت پر ملک میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات اور شدت پسندی سے نمٹنے کے طریقہ کار کے باعث شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

صدر محمد بخاری نے ملکی آرمی چیف کی ہلاکت کے بارے میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ ‘ایسے وقت ایک بڑا دھچکا ہے جب مسلح افواج ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز ختم کرنے کی راہ پر ہیں‘۔

فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں فوج کے دیگر دس افسران اور طیارے کا عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔ فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے باعث فوجی طیارہ واپس کاڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کر رہا تھا اور اس دوران جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔

افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک نائیجیریا کی افواج سن 2009 سے دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔ بوکو حرام اور دیگر مسلمان جہادی تنظیموں کی پر تشدد کارروائیوں کے باعث اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ قریب بیس لاکھ افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔

مقامی خفیہ اداروں کے مطابق بوکو حرام کا سربراہ رواں ہفتے داعش کی اتحادی تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقا‘ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران ممکنہ طور پر مارا جا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بوکو حرام کی حریف جہادی تنظیم کے جنگجوؤں نے ابوبکر شیکاؤ کو پکڑنے کی کوشش کی جس دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی۔ اس واقعے میں ابوبکر شیکاؤ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

خفیہ اداروں کے مطابق ابوبکر شیکاؤ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کے روز ہلاک ہو گیا جس کے بعد اسے کسی خفیہ جگہ دفن کر کے قبر کے نشان مٹا دیے گئے۔

سن 2014 میں تین سو سے زائد بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد میڈیا کی زینت بننے والی بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کی ممکنہ ہلاکت کی خبریں نائجیریا کے میڈیا زیر بحث ہیں۔

Share this:
India Coronavirus
Previous Post مودی کا سوشل میڈیا سے بھارتی وائرس سے متعلق تمام مواد ہٹانے کا حکم
Next Post کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم، برطانیہ جرمنی کے لیے خطرہ؟
Corona Patient

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.