geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آنکھ کی پتلی اور ذہانت کے درمیان تعلق کا انکشاف

August 15, 2021 1 1 min read
Eye
Share this:

Eye

اٹلانٹا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کی پُتلیوں اور ذہانت کے درمیان تعلق موجود ہوتا ہے۔ پُتلی آنکھوں کے عین درمیان سیاہ گول دائرے کو کہتے ہیں جس کی بنیاد سے پُتلی کو ناپ کر اور مختلف دماغی ٹیسٹ سے اس تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ آنکھیں نہ صرف دل و جسم کا احوال بیان کرتی ہیں بلکہ دماغی صلاحیت کو بھی ثابت کرتی ہیں۔ اگرچہ پُتلی روشنی کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں سکڑتی اور پھیلتی ہے لیکن اس سے خوف، حیرت، دلچسپی اور دماغی تھکاوٹ کا اظہاربھی ہوتا ہے۔ پولیس اہلکار اسے دیکھ کر جھوٹ پکڑنے کا کام بھی لیتے ہیں۔

اب جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے تجربہ گاہ میں بعض تجربات انجام دیئے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جن افراد کے آنکھوں کی پُتلی بڑی ہوتی ہے اس شخص کے ذہین ہونے کے اتنے ہی امکانات ہوسکتے ہیں۔ بلاشبہ یہ حیرت انگیز انکشاف ہے جس میں 1970ء کے عشرے کی تحقیق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس تحقیق میں 18 سے 35 برس کے 500 افراد کو شامل کیا گیا۔ تمام شرکا کو بلاکر آئی ٹریکر سے ان کی پتلیوں کی جسامت ناپی گئی۔ اس کے بعد ہر فرد کو کمپیوٹر کے ایک خالی اسکرین کے سامنے چار منٹ تک بٹھایا گیا اور اس طریقے سے بھی پُتلی کو ناپا گیا۔ اس طرح ہرفرد کی پُتلی کا اوسط رقبہ معلوم کیا گیا ہے۔

پُتلی عام طور پر دو سے آٹھ ملی میٹر تک ہوسکتی ہے اور اس کے گرد ایک رنگین وسیع حلقہ ہوتا ہے جسے آئرس کہا جاتا ہے۔ اس کے اندر ہی پُتلی پھیلتی اور سکڑتی ہے تاہم اس دوران تجربہ گاہ کی روشنی کم رکھی گئی تاکہ پُتلی کو معمول پر رکھا جاسکے۔

اگلے مرحلے میں شرکا کو اکتسابی (کوگنیشن) کے ٹیسٹ سے گزارا گیا۔ ایک ٹیسٹ میں نئے مسائل کے علمی استدلال کو پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ یادداشتی ٹیسٹ کیے گئے جس میں کچھ عرصے تک اشیا کو یاد رکھنا تھا۔ اس کے علاوہ توجہ اور ارتکاز کے ٹیسٹ بھی کیے گئے لیکن اس دوران توجہ ہٹانے اور شور کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

لیکن یاد رہے کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ آنکھ کی پُتلی چھوٹی ہوتی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مخصوص عمر کے افراد کو ہی اس تجربے میں شامل کیا گیا ہے جو جوان کہلاتے ہیں۔ اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن افراد کے آنکھ کی پُتلی بڑی تھی انہوں نے تینوں اقسام کے ٹیسٹ میں دوسروں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ، گویا وہ دیگر کے مقابلے میں قدرے زیادہ ذہین ٹھہرے۔

اگرچہ پُتلی اور ذہانت کے درمیان تعلق کی سائنسی وضاحت مزید تحقیق مانگتی ہے لیکن خیال یہ ہے کہ دماغ سے فائر ہونے والے نیورون اور آنکھوں کی پتلی کے درمیان خاص تعلق پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دماغی سرگرمی کا ایک اظہار آنکھ کی پتلی سے ہو سکتا ہے۔

Share this:
Mountains National Flag
Previous Post لنڈی کوتل، پہاڑ پر سب سے بڑے قومی پرچم کا افتتاح
Next Post کراچی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی
Karachi Blast

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.