geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کنگسٹن ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

August 16, 2021 3 1 min read
Kingston Test
Share this:

Kingston Test

کنگسٹن (اصل میڈیا ڈیسک) کنگسٹن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو 168 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری وکٹ پر پورا کرلیا۔

دو میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم نہ سکا۔

قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا۔

بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بھی وکٹیں گاہے بگاہے گرتی رہیں۔ 16 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔

151 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 9 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 17 رنز اور پاکستان کو صرف ایک وکٹ درکار تھی تاہم کریز پر موجود کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وکٹ گرنے نہ دی اور یوں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھائی، شاہین 4 اور حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم اہم موقع پر ان میں سے کوئی بھی وکٹ نہ لے سکا۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کنگسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔

Share this:
Pakistani Economy
Previous Post رسد میں رکاوٹیں اور لچکدار شرح مبادلہ، مہنگائی مزید بڑھنے کا خطرہ
Next Post عاطف اسلم نے شاہ رخ خان کی غلط فہمی دور کر دی
Shah Rukh Khan and Atif Aslam

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.