لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) راؤ سردار علی خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا۔
سردار علی خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے سے ہٹا کر آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہوگئے ہیں جبکہ جواد رفیق ملک سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات ہوئے ہیں۔
