geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوڈان: فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

September 22, 2021 0 1 min read
Sudan Army
Share this:

Sudan Army

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز فوجیوں کے ایک گروپ کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ملک حکمراں کونسل اور فوج کے کنٹرول میں ہے۔

اس تازہ پیش رفت نے جمہوریت کے راستے پر گامزن سوڈان کو درپیش مشکلات کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے۔ یہ واقعہ تین دہائیوں پر محیط عمر البشیر کی آمرانہ حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی کے بعد فوجی بغاوت کے ذریعہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دو برس بعد پیش آیا ہے۔

سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ”بغاوت کو ناکام بنائیں”۔ تاہم اس کی مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

حکمراں فوجی اور عوامی کونسل کے ایک رکن محمد الفقیہ سلیمان نے فیس بک پر لکھا،”سب کنٹرول میں ہے۔ انقلاب فاتح ہے۔‘‘ انہوں نے سوڈانی عوام سے عبوری حکومت کی حفاظت کی بھی اپیل کی۔

ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ بکتر بند دستے کے غیر متعین تعداد میں فوجی بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے تھے۔ انہوں نے کئی سرکاری اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔ ان لوگوں کا مقصد فوجی ہیڈکوارٹرز اور سرکاری ٹیلی ویژن پر قبضہ کرنا تھا۔

وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک نے بغاوت کی کوشش کے لیے عمر البشیر کی حکومت کی ‘باقیات‘ کو مورد الزام ٹھہرایا اور اسے سوڈان میں جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی کی کوشش کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا۔

وزیر اطلاعات حمزہ بالول، جو حکومت کے ترجمان بھی ہیں، نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بغاوت کی کوشش کرنے والے عوامی اور عسکری رہنماوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام البشیر حکومت کے ایسے ‘باقیات‘ کا پتہ لگارہے ہیں جو بغاوت کی سازش میں ملوث تھے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حکمراں سویلین ملٹری کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ راتوں رات بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور حالات قابومیں ہیں۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جا رہی ہے۔

ایک فوجی عہدیدار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تین درجن سے زیادہ فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے منع کردیا تاہم کہا کہ فوج جلد ہی ایک بیان جاری کرے گی۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یو این اے نے ایک اعلی فوجی افسر کے حوالے سے بتایا کہ بغاوت کی کوشش میں شامل تمام فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خودمختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے میڈیا ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی ہے اور صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔

وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک نے بغاوت کی کوشش کو جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی کی کوشش کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا
وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک نے بغاوت کی کوشش کو جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی کی کوشش کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا

ایک سرکاری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغاوت کی کوشش منگل کے روز علی الصبح کی گئی۔ فوجیوں کے ایک گروپ نے خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر اور اس سے ملحق شہر عمدرمان میں سرکاری ٹیلی ویژن اسٹیشن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ لوگ ایک بیان پڑھنا چاہتے تھے۔ اس بیان کی مندرجات فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کونسل کی وفادار فوجی یونٹوں نے منگل کی صبح خرطوم کو عمدرمان سے ملانے والے پل کو بند کرنے کے لیے ٹینکوں کا استعمال کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مرکزی سڑکوں اور چوراہوں پر فوج اور بکتر بند گاڑیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ شہر میں فوجی ہیڈکوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

خود مختار کونسل کے ایک رکن محمد حسن التیشی نے بغاوت کی اس کوشش کو ”احمقانہ اور غلط انتخاب” قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا،”فوجی بغاوت کے راستے نے ہمیں صرف ایک ناکام اور کمزور ملک دیا ہے۔ جمہوری اقتدار کی منتقلی اور ملک کے سیاسی مستقبل اور اتحاد کو محفوظ بنانے کا راستہ اب بھی موجود ہے۔”

فوجی بغاوت کی یہ کوشش عبوری حکام کے لیے پہلا چیلنج نہیں تھا۔ سن 2020 میں وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک خرطوم جاتے ہوئے ان کے قافلے پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔

سوڈان اسی وقت سے جمہوری حکمرانی کے نازک راستے پر ہے جب سے فوج نے اپریل 2019 میں چار ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد البشیر کو اقتدار سے ہٹا یا تھا۔ عمر البشیر اس وقت خرطوم کی جیل میں ہیں جہاں انہیں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ وہ سن 2000 کی دہائی میں دارفور میں ہونے والے مبینہ مظالم کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

خود مختار کونسل نام سے معروف حکمران ادارہ، عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور عام شہریوں کے درمیان طاقت کے حصول کے ایک نازک معاہدے کے تحت سوڈان کو چلا رہا ہے۔ یہ 2024 میں آزادانہ انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکا، برطانیہ اور ناروے نے سوڈان حکومت کی ‘مکمل حمایت‘ کا اعلان کیا ہے۔

ان تینوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا،”ہم تینوں ملک سوڈانی عوام کی ایک جمہوری، پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے اقدامات کو متاثر کرنے اور ناکام بنانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔”

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ”بغاوت کی کوشش” کی مذمت کی اور تمام فریقین سے اپیل کی کہ سوڈان میں ایک جمہور ی حکومت کے قیام کے تئیں اپنے عہد کی پاسداری کریں۔ افریقی یونین کمیشن کے صدر موسیٰ فقیہ محمد نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ”سخت” مذمت کی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سوڈان میں ”جمہوریت مخالف اقدامات” کے خلاف متنبہ کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا،”ہم سوڈانی عوام کے امنگوں کو نظر انداز کرنے والی کسی بھی بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔”

Share this:
Dollars
Previous Post ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی، قدر میں کمی
Next Post کیا طالبان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت ملے گی؟
Taliban Delegation in Moskau

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.