geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ فواد چوہدری حقائق سامنے لے آئے

September 22, 2021 0 1 min read
Fawad Chaudhry
Share this:

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے متعلق حقائق سامنے لے آئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز جعلی پوسٹ بھارت سے جنریٹ ہوئیں، ایک ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی، اسی آئی ڈی سے 15 منٹ بعد ای میل کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ای میل وی پی این لگا کر بھارت سے بھیجی گئی تھی، وی پی این کی لوکیشن سنگاپور کی لگائی گئی تاکہ بھارت کی لوکیشن معلوم نہ ہو سکے، جو ڈیوائس نیوزی لینڈ کرکٹ کو تھریٹ دینے کے لیے استعمال ہوئی وہ بھارت کی تھی، اوم پرکاش مشرا نے ممبئی سے اس ڈیوائس کو استعمال کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ جس ڈیوائس سے ای میل کی گئی اس میں 13 ای میل آئی ڈیز ہیں، تمام ای میلز انڈین فلم انڈسٹری اور ڈراموں کے ناموں پر بنائی گئی ہیں، لیکن اس بار جان بوجھ کر حمزہ آفریدی کے نام سے ای میل آئی ڈی جنریٹ کی گئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 19 اگست کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بک پر جعلی پوسٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی، پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، داعش حملہ کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سنڈے گارجین میں ابھی نندن مشرا نے آرٹیکل لکھا جس میں لکھا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پاکستان میں حملہ ہو سکتا ہے، سنڈے گارجین میں خبر احسان اللہ احسان کی پوسٹ سے لی گئی، بھارتی صحافی ابھی نندن مشرا کے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح سے بہت قریبی تعلقات ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ 24 اگست کو کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل کی گئی، اس ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کر دیا جائے گا، اس پر تحقیق سے پتہ چلا کہ ای میل اکاؤنٹ 24 اگست کو رات ایک بج کر 5 منٹ پر بنایا گیا، صبح 11 بجے اس اکاؤنٹ سے ای میل کی گئی، اب تک صرف ایک ای میل کی گئی ہے، اس معاملے پر ہم نے انٹرپول سے معاونت مانگی ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کو ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، نیوزی لینڈ کی حکومت کو چاہیے کہ جو تھریٹ ان کو ملا وہ ہم سے شیئر کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرانے کےلیے تھریٹس بھارت میں تیار ہوئیں، تحریک لبیک، احسان اللہ احسان اور حمزہ آفریدی کے ناموں سے آئی ڈیز بنائی گئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے بھی کہا ہے کہ جو انہیں تھریٹس ملیں، ہم سے شیئر کریں۔

انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے حکومتی ایڈوائزری تبدیل نہ ہونے کے باوجود دورہ منسوخ کیا، بہت تھکا ہوا بہانہ ہے کہ پلیئر تھکے ہوئےہیں، قانونی ماہرین نے اجازت دی تو انگلش کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Share this:
Afghanistan Hospital
Previous Post افغانستان کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کر دیے، اقوام متحدہ
Next Post سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
Gold

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.