geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہواوے کی اعلیٰ اہلکار وطن روانہ اور کینیڈین شہریوں کی رہائی

September 26, 2021 0 1 min read
Meng Wanzhou
Share this:

Meng Wanzhou

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان طے پانے والی ایک ڈیل کے نتیجے میں کینیڈا میں ہواوے کمپنی کی اہلکار کو رہا کر ديا گيا ہے اور وہ اپنے وطن روانہ ہو گئی ہیں۔ اسی دوران چین نے دو کینیڈین شہریوں کو بھی رہا کر ديا ہے۔

دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار کی جانے والی ڈیجیٹل کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل افسر مینگ وانژو کی رہائی کے بعد وطن واپسی کا چین کے سرکاری میڈیا نے خیر مقدم کیا ہے۔ مینگ نے قریب ایک ہزار ایام تک اپنے گھر ميں نظر بندی ميں وقت گزارا۔

چینی میڈیا نے خاتون اہلکار پر بینک فراڈ کے الزامات کو ‘بے بنیاد‘ قرار دیا تھا۔ اسی دوران بیجنگ حکومت دو کینیڈین شہریوں کی رہائی پر مکمل خاموش ہے۔ ان کی رہائی کو مینگ وان ژو کی نظربندی ختم کرنے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

چینی کمپنی ہواوے کی سینئر اہلکار مینگ وان ژو کا طیارہ امریکی فضائی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے قطب شمالی کے اوپر سے چین کی جانب روانہ ہوا۔

مینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے وطن کی جانب جاتے ہوئے ان کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے بھری ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں وان ژو نے یہ بھی کہا کہ ان کی رہائی صرف اور صرف ایک مضبوط وطن کی وجہ سے ہوئی ہے اور اگر ان کا تعلق چین سے نہ ہوتا تو انہیں آزادی نصیب نہ ہوتی۔

ہواوے کمپنی کے مالک کی بیٹی مینگ وان ژو کو سن 2018 میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں امریکی شہر نیو یارک کی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ان پر امریکی استغاثہ نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ غلط بیانی، بینک فراڈ اور ایران کو ہواوے کمپنی کے آلات کی فروخت کی مرتکب ہوئیں۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

مینگ وان ژو کی گرفتاری کے سارے عرصے کے دوران چین کی امریکا اور کینیڈا کے ساتھ قانونی رسہ کشی کا سلسلہ جاری رہا اور جمعہ چوبیس ستمبر کو ایک ڈیل طے پائی۔ اس ڈیل کے نتیجے میں امریکا نے مینگ وان ژو کی بیدخلی کا مطالبہ ترک کر دیا اور کینیڈین عدالت نے انہیں رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔

مینگ وان ژو کی گرفتاری کے چند ایام کے بعد چینی حکومت نے دو کینیڈین شہریوں مائیکل کوورینگ اور مائیکل اسپاور کو حراست میں لیا تھا۔ کنیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان دونوں افراد کی چینی قید سے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

ہواوے کی چیف فنانشل افسر مینگ وان ژو کینیڈین عدلات میں پیش ہونے کے لیے جا رہی ہیں

ان کی رہائی پر چینی حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بیجنگ میں وزارتِ خارجہ نے بھی کینیڈین شہریوں کی رہائی پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

اس دوران ایک چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہُوشیجین نے ٹویٹ کیا کی مینگ کی گرفتاری کے تین سالوں میں بین الاقوامی تعلقات کو شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پرا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی شہریوں کو یک طرفہ حراست میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Share this:
Gold
Previous Post پاکستان میں سونے کی قیمت میں میں اضافہ
Next Post مودی کا جنرل اسمبلی سے خطاب، نیویارک میں سکھوں اور کشمیری تنظیموں کے مظاہرے
Demonstrations

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.