geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹیکس نادہندگان کو ادائیگی کیلیے 90 روز کا وقت دیں گے، وزیر خزانہ

October 3, 2021 0 1 min read
Shaukat Tareen
Share this:

Shaukat Tareen

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس قوانین آرڈیننس مجریہ 2021ء میں تیسری ترمیم کے تحت نان فائلر، انڈر فائلر کی اصطلاحات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ کسی کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ایف بی آر براہ راست کارروائی نہیں کرے گا، ٹیکس نادہندگان کو وقت دیں گے۔

یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داؤد، وزیر توانائی حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق بھی موجود تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر چیمبرز کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا شیئر کرے گا، اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرے گا، اس معاملے میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد لی جائے گی، تیسرے فریق کے ذریعے تشخیص کی جائے گی، ٹیکس نادہندگان کو واجبات ادا کرنے کے لیے 90 دن کا مناسب وقت فراہم کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وہ ہر 3 ماہ بعد کے سی سی آئی کا دورہ کریں گے جبکہ چیئرمین ایف بی آر بھی ماہانہ بنیادوں پر چیمبر کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سندھ کی برآمدی صنعتوں کو 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر آر ایل این جی فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت خزانہ سبسڈی کی منظوری دے گی اور متعلقہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ وزارت توانائی موسم سرما میں گیس بحران پر کے سی سی آئی کے خدشات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس بھی بلائے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بھی ہدایت دی جائے گی کہ وہ اس سلسلے میں کے سی سی آئی کے ساتھ اجلاس بلائیں۔

کراچی چیمبر کے وفد سے ملاقات میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ کاٹن یارن پر ڈیوٹی ختم کرنے کا جائزہ لیں گے، ڈی ایل ٹی ایل موجودہ یا زیادہ ریٹ پر جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے انکم ٹیکس کلیمز بھی جلد از جلد واپس کردیئے جائیں گے، درآمدی کنٹینر کے انڈر انوائس اور پیکنگ لسٹ کی وجہ سے درپیش مسائل کے حل کے لیے کے سی سی آئی کی تجویز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ حکومت شناختی کارڈ کی شرط اور 3 فیصد ٹیکس سے متعلق معاملے کا جائزہ لے گی، اگلے ہفتے بذریعہ زوم اجلاس منعقد کریں گے تاکہ مختلف ٹیکس مسائل کی پیش قدمی کا جائزہ لیا جاسکے۔

Share this:
Sri Lankan Women's Team
Previous Post سری لنکن ویمن ٹیم میدانوں کی رونق بڑھائے گی
Next Post کیا سابق جرمن فوجی تارکین وطن کو مارنا چاہتے تھے؟
Soldiers

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.