geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیس بک نے اپنا کارپوریٹ نام بدل کر میٹا کر لیا ہے

October 30, 2021 2 1 min read
Mark Zuckerberg
Share this:

Mark Zuckerberg

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) فیس بک نے سوشل میڈیا سے ذرا ہٹ کر ”میٹاورس” کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنا نام ”میٹا” رکھ لیا۔ اس تبدیلی کا اطلاق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے انفرادی پلیٹ فارمز کے بجائے صرف ملکیت والی کمپنی پر ہو گا۔

سوشل میڈیا کی بڑی عالمی کمپنی فیس بک نے اپنا نام تبدیل کر کے ”میٹا” رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد جہاں کمپنی کی از سر نو برانڈنگ ہے وہیں ”میٹاورس” کی ترقی کی جانب عوام کی توجہ کو بھی مبذول کرانا ہے۔ کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ نے 28 اکتوبر جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا اب، ”ہم میٹاورس فرسٹ بن رہے ہیں، فیس بک فرسٹ نہیں۔”

فیس بک کے 37 سالہ بانی زکر برگ گزشتہ برس بیشتر اوقات اس بنیادی نکتے پر بات چیت کرتے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ ایک دن فیس بک کو ایک سوشل نیٹ ورک سے زیادہ ”میٹاورس کمپنی” کے طور پر جانیں گے۔

زکر برگ میٹاورس کی تعریف میں اسے انٹرنیٹ کی’نیکسٹ جنریشن‘ کے طور پر پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا ورچوئل ماحول پیش کرے گا جہاں لوگوں کو ڈیجیٹل ورلڈ میں ہونے کے باوجود حقیقت میں ایک دوسرے کے ساتھ موجود رہنے کا احساس ہو گا۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ موجودہ برانڈ ”ممکنہ طور پر ہر اس چیز کی نمائندگی نہیں کر سکتا جو ہم آج کر رہے ہیں، مستقبل کی تو بات ہی چھوڑ دیں ” اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اسی لیے، ”اب وقت آگیا ہے کہ اس بات کی عکاسی کے لیے کہ ہم کون ہیں اور کیا کرنے کی امید رکھتے ہیں، ہمیں ایک نئے کمپنی برانڈ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔”

واضح رہے کہ فیس بک نے اپنا کارپوریٹ نام بدلا ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے کمپنی کے انفرادی پلیٹ فارمز میں اس سے فی الوقت کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

”میٹاورس” ایک ایسی تکنیک ہے جس کے تحت انسان ڈیجیٹل ورلڈ میں ورچوئلی داخل ہو سکے گا۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کو یہ محسوس ہوگا کہ آ پ جس سے بات کر رہے ہیں وہ آپ کے سامنے موجود ہے جبکہ درحقیقت دونوں افراد میلوں دور بیٹھے ہوں گے اور وہ صرف انٹرنیٹ کے ذریعہ ایک دوسرے سے مربوط ہوں گے۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے، ”میٹاورس کے اندر، آپ تفریح کر سکیں گے، دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلنے، کام کرنے، تخلیق کرنے کے ساتھ ہی اور بہت کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ بنیادی طور پر آپ وہ سب کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو آپ آج انٹرنیٹ پر کر سکتے ہیں۔”

میٹاورس کو مستقبل کا انٹرنیٹ قرار دیا جارہا ہے، جو حقیقی اور ورچوئل کے درمیان کے فاصلوں کو ختم کردے گا۔ اس کے کئی تجربات بھی ہو چکے ہیں۔ متعدد دیگر کمپنیاں بھی میٹاورس کی دنیا میں قدم آگے بڑھا رہی ہیں۔

فیس بک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ میٹاورس پر کسی ایک کمپنی کی اجارہ داری نہیں ہوگی اور یہ انٹرنیٹ کی طرح ہر ایک کے لیے دستیاب ہو گا۔

فیس بک نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اور ‘میٹاورس’ کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب کمپنی کئی طرح کے پیچیدہ مسائل سے دو چار ہے۔ حال ہی میں فیس بک کی سروسز کئی مرتبہ متاثر ہوئیں۔ اس کی سروسز کئی گھنٹوں تک بند رہیں جبکہ مختلف ممالک میں اس کے بڑھتے ہوئے اثرات پر کنٹرول کرنے کے مطالبات بھی تیز ہو رہے ہیں۔ اس کے سابق ملازمین نے بعض ایسے الزامات عائد کیے ہیں جن سے فیس بک کی امیج کو بری طرح نقصان پہنچا۔

حال ہی میں فیس بک کی ایک سابق ملازمہ فرانسس ہاؤگن نے بعض دستاویزات افشا کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فیس بک معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگہی رکھنے کے باوجود مالی منفعت کو ترجیح و فوقیت دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک رپورٹ سے ایسے اشارے ملے تھے کہ کہ میٹاورس کے اعلان کے ذریعے فیس بک اپنی شبیہہ کو درست کرنے کی کوشش کر نے کی کوشش کرے گا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ میٹاورس میں کمپنی کی دلچسپی ”پالیسی سازوں کے درمیان کمپنی کے امیج کو دوبارہ قائم کرنے اور فیس بک کو انٹرنیٹ تکنیک کی اگلی لہر کے لیے تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوسکتی ہے۔”

یورپ میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع
گزشتہ ہفتے فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ ہے کہ وہ یورپی یونین میں ”میٹاورس” کے نام سے ایک نئی ورچوئل ریالیٹی ورژن تیار کرنے کے لیے دس ہزار افراد کی خدمات حاصل کرے گی۔

کچھ روز پہلے ہی فیس بک نے ایک بلاگ میں کہا تھا، ”میٹاورس میں تخلیقی، سماجی اور اقتصادی محاذ پر نئی جہتیں کھلنے کے امکانات ہیں۔ یورپی یونین کے افراد اس کا خیر مقدم کریں گے۔ آج ہم یورپی یونین میں دس ہزار افراد کو ملازمت دینے کا اعلان کررہے ہیں، جسے اگلے پانچ برس کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔”

Share this:
Aryan Khan
Previous Post آریان کی رہائی کے احکامات جاری
Next Post وزیر اعظم مودی اور کیتھولک پوپ فرانسس کی مجوزہ ملاقات
Narendra Modi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.