geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’طالبان سے جنگ بندی کا معاہدہ زخموں پر نمک پاشی ہے‘

November 10, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی پبلک اسکول حملے میں ہلاک ہو جانے والے بچوں کے والدین نے حکومت کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی بھرپور مذمت کی ہے اور اسے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دنوں پہلے ایک ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور افغان طالبان اس میں اسلام آباد کی معاونت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اس بات کا اعلان کیا کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا ہے، جو ایک مہینے تک قائم رہے گا اور اس کے بعد اس کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو سمیت کچھ سیاستدانوں نے اس معاہدے پر نکتہ چینی کی ہے تاہم مسلم لیگ نون اور دوسری سیاسی جماعتیں اس معاہدے پر بظاہر خاموش دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم اس معاہدے کی شدت سے مخالفت ان لواحقین کی طرف سے آ رہی ہے، جن کے بچے آرمی پبلک اسکول پشاور میں تحریک طالبان کے حملے میں مارے گئے تھے۔ آرمی پبلک اسکول شہداء فاؤنڈیشن کے صدر افضل خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ مذاکرات کر کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہم اس حکومتی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ قربانی ہم نے دی، بچے ہمارے شہید ہوئے، لاشیں ہم نے اٹھائیں، گھر بار ہم نے تباہ ہوتے ہوئے دیکھے، نقصان ہمارا ہوا۔ تو حکومت کس قانون کے تحت ان دہشت گردوں سے بات چیت کر رہی ہیں، جنہوں نے ہمارے بچوں کو ہم سے جدا کیا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ”حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی، غیر آئینی، غیر اسلامی اور روایات کے بالکل خلاف ہے۔ پاکستان کا قانون اور مذہب بھی صرف اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ صرف مقتول کے لواحقین کسی کو معاف کر سکتے ہیں۔ ہم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، جنہوں نے ہماری دنیا اجاڑ دی۔‘‘
افضل خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی اور دوسری سیاسی جماعتوں نے اس مسئلے پر بالکل آواز نہیں اٹھائی، جس سے اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو اور والدین کو سخت افسوس ہوا ہے، ”یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف اپنے مفادات کے لیے لڑتی ہیں اور وہ آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے علم بغاوت بلند نہیں کرتی۔ اگر اسی طرح ملک چلانا ہے، تو آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں اور ملک میں جنگل کے قانون کو آنے دیں۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول کو ملک میں چلنے دیں۔ اور اگر پاکستانی حکمران ایسا نہیں چاہتے تو پاکستانی آئین اور قانون کے تحت ان دہشت گردوں کو سزائیں دیں۔ جو فوجی عدالتیں بنائی ہیں، ان فوجی عدالتوں میں ان دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے اور ان کو قومی دھارے کی سیاست میں لانے کی کوشش نہ کی جائیں۔‘‘

واضح رہے کہ سانحہ اے پی ایس میں افضل خان کے بیٹے صاحبزادے عمر خان، جو صرف ساڑھے چودہ برس کے تھے، کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔ افضل خان کا کہنا ہے، ”حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن کبھی اس نے یہ ہم سے نہیں پوچھا کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟ اس نے کبھی ہم سے نہیں پوچھا کہ ہمارے دل پر کیا گزر رہی ہے؟‘‘
آرمی پبلک اسکول میں ڈاکٹر ظہیر عالم کے صاحبزادے بھی مارے گئے تھے۔ ڈاکٹر ظہیر عالم نے انتہائی جذباتی انداز میں ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”سانحہ اے پی ایس کے اصل اسٹیک ہولڈرز والدین ہیں، جن کے بچوں کو بے دردی سے دہشت گردوں نے شہید کیا۔ میں پوچھتا ہوں کہ اگر اسی طرح ہمارے ٹیلی ویژن کے اینکرز، فوجی جرنیل اور سیاستدانوں کے بچوں کو بے رحمی سے شہید کیا جاتا تو کیا پھر بھی وہ مذاکرات کی بات کرتے؟ یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ہم اس حکومتی فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔‘‘

دوسری جانب حکومتی موقف ہے کہ کسی بھی مسلح تحریک سے لڑائی کا کوئی حل نہیں نکلتا اور آخر کار مذاکرات کی میز پر ہی آنا پڑتا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم ماضی میں بھی متعدد مرتبہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔ ان کا دیرینہ موقف یہی رہا ہے کہ مسلح تنازعات کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

Share this:
Malala Yousafzai Marriage
Previous Post ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
Next Post عراق میں بڑھتی کشیدگی اور شیعہ گروپوں میں تقسیم
Iraq Tensions

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.