geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق میں بڑھتی کشیدگی اور شیعہ گروپوں میں تقسیم

November 10, 2021 1 1 min read
Iraq Tensions
Share this:

Iraq Tensions

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں سیاسی اور مذہبی کشیدگی بڑھنے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس کی تازہ ترین وجہ عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر گزشتہ اتوار کو کیا جانے والا ڈرونز حملہ ہے اور اس کی انگلیاں ایران نواز ملیشیا پر اٹھ رہی ہیں۔

عراق میں حالیہ ہفتوں میں عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ پارلیمانی الیکشن اور اس کے نتائج پر ایران نواز گروپوں کے فراڈ کے الزامات اور پھر وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر بارود سے لدے ڈرونز حملے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں وزیر اعظم محفوظ رہے تھے۔

عراقی فوج نے اسے قاتلانہ حملہ اور وزیر اعظم کے دفتر نے اس حملے کو ایک دہشت گردانہ فعل کہا ہے۔ سیاسی تناو کی وجہ پارلیمانی انتخابات میں ایران نواز سیاسی گروپوں کے اتحاد ‘فتح‘ کو ملنے والی شکست ہے اور اس نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس الیکشن میں حشد الشعبی جیسے بڑے سیاسی و عسکری گروپ نے سب سے زیادہ نشستیں گنوائی ہیں۔

عراقی حکومتی اہلکاروں کو یقین ہے کہ ملکی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کیا گیا ڈرونز حملہ ایک ایران نواز گروپ کی کارستانی ہے۔ ان اہلکاروں نے اُس گروپ کا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔ عراقی سلامتی کے اداروں کا کہنا ہے کہ عراق کے ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے سات نومبر کو کیے گئے حملے کی پشت پناہی کا امکان بہت ہی کم ہے لیکن اندرونِ عراق سرگرم ایران نواز گروپوں میں سے کسی ایک نے یہ کارروائی کی ہے۔

دوسری جانب کم از کم دو عراقی حکومتی اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ملکی وزیر اعظم پر ڈرونز حملے میں کتائب حزب اللہ یا عصائب اہل الحق نامی گروپوں میں سے ایک ملوث ہے۔ ان دونوں گروپوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ کتائب حزب اللہ نے ڈرونز حملے کے کچھ گھنٹوں بعد حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ تین دن گزرنے کے بعد بھی کسی ایران نواز گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کے حملے کے بعد عراقی دارالحکومت میں خوف اور کشیدگی کی فضا پھیل گئی ہے۔ پیر آٹھ نومبر سے شہر کی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں کیونکہ لوگوں میں یہ ڈر پیدا ہو گیا ہے کہ ایران نواز سیاسی و عسکری گروپوں کی جانب سے سنی اور حکومت نواز شیعہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دارالحکومت بغداد کے چوراہوں پر سکیورٹی اہلکاروں نے ناکے لگا رکھے ہیں اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تناؤ کو فی الحال ڈھانپ دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد دوسرے سیاسی دھڑے حکومت سازی کے لیے مذاکرات میں شریک ہیں۔ رواں برس کے پارلیمانی انتخابات میں شعلہ بیان شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور انہیں مذاکراتی عمل میں کئی سنی اراکینِ کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن فتح الائنس کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس سے وابستہ ریسرچر ریناد منصور کا کہنا ہے کہ ایران نواز حشد الشعبی عراقی سیاست میں قدم جمانے کے لیے طاقت و تشدد کی سیاست پر اتر آئی ہے کیونکہ حکومت سازی کے عمل سے وہ باہر ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں قائم انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے محققق لاہب ہجل کا خیال ہے کہ ایران نواز گروپوں نے حکومت کی تشکیل کے مذاکرات کو متاثر کرنے کے لیے اب منفی ہتھکنڈوں کا سہارا لے لیا ہے۔

عراق کے ممتاز علمی خاندان سے تعلق رکھنے والے مقتدیٰ الصدر ایران نواز گروپوں کے مخالف ہیں۔ وہ ایرانی حمایت یافتہ سیاسی و عسکری گروپوں کے مقابلے میں عراقی قومیت کا پرچار کرتے ہیں۔ الصدر ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو ناپسند کرتے ہیں خواہ وہ امریکی ہو یا ایرانی۔

واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک سے منسلک عراقی شیعہ ملیشیا پر گہری نگاہ رکھنے والے حامدی مالک کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا کے حملے میں شریک ہونے کا مطلب یہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ وہ مقتدیٰ الصدر کے خلاف پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مالک کے مطابق الصدر کے گروپ کا انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کرنا اور ان کا حکومت میں آنا یقینی طور پر ایرانی مفادات پر ایک ضرب ہو گی اور تہران اس کی مخالفت بھی کرے گا۔

مالک کا یہ بھی خیال ہے کہ ایران نواز عراقی گروپوں کو یہ احساس ہے کہ مصطفیٰ الکاظمی اور الصدر بشمول سنی و کرد اقلیت حقیقت میں ایران کے ‘سب سے بڑے دشمن‘ امریکا کے کسی حد تک حلیف ہیں۔

Share this:
Taliban
Previous Post ’طالبان سے جنگ بندی کا معاہدہ زخموں پر نمک پاشی ہے‘
Next Post بل گیٹس کو معروف اداکارہ نے شادی کی پیشکش کر دی
Bill Gates

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.