geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک بھر میں گیس بحران شدید، پنجاب کے صارفین کو ایل این جی دینے کا فیصلہ

November 19, 2021 0 1 min read
Gas Crisis
Share this:

Gas Crisis

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں گیس کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

گوجرنوالہ میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی جبکہ لکڑیوں کی قیمت میں اضافہ گیا ہے، گوجرانوالہ شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل معطل ہے۔

جلانے والی لکڑی کی قیمت میں فی من 350 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے اور چند روز قبل 600 روپے میں فروخت ہونے والی لکڑی اب 950 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔

میر پورخاص کے مختلف علاقوں میں بھی گیس کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی بالکل معطل ہے جبکہ کچھ علاقوں میں نہ ہونے کے برابر گیس پریشر آ رہا ہے، صورتحال سے پریشان خواتین بچوں کو بغیر ناشتہ اسکول بھیجنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کو کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث ہوٹل سے کھانا منگوانا ان کی دسترس سے باہر ہے۔

گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور کراچی کے صنعت کاروں نے بھی گیس نہ ملنے کی شکایت کردی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں اور 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے گیس نہایت کم پریشر پر شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور چند روز قبل 1700 روپے ملنے والا گھریلو سلینڈر اب 3000 روپے میں مل رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پنجاب میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی، ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 92 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر میں گھریلو صارفین کو 26 ارب 86 کروڑ روپے ، جنوری میں 42 ارب 27 کروڑ روپے اور فروری میں 22 ارب 90 کروڑ روپے کی ایل این جی فراہم کرنا پڑے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں سردیوں میں گیس کے بحران پر آنے کا وعدہ کرکے گئے مگر 5 دفعہ بلانے کے باوجود بھی نہیں آئے۔

پروگرام کے میزبان شاہ زیب خان زادہ نے حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیراعظم، وزیر توانائی سے لیں۔

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات، 418 نئے کیسز بھی رپورٹ
Next Post مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ
State Bank

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.