geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمل سے زندگی بنتی ہے

November 23, 2021November 23, 2021 1 1 min read
Life
Share this:

Life

تحریر: روبینہ شاہین

زندگی معاشرے سے جڑا ہوا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ ہم زندہ ہیں تو ہمیں معاشرے اور اپنے ساتھ جڑے ہوئے رشتوں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے چاہے وقت کوئی بھی حالات کوئی بھی ہوں، معاشرے اور رشتوں سے علیحدہ ہو جائیں تو جذبوں کے ساتھ انسان بھی مر جاتے ہیں۔

آج سے کچھ سال پہلے کا دور مشینی دور کہلاتا تھا لیکن آج تو دور ان مشینوں سے بھی کہیں زیادہ تیز ہو گیا ہے۔ یہ انٹرنیٹ کا دور بن گیا اب تو مشین نہیں چلانی پڑتی صرف فنگر ٹپس اور انگوٹھے کا نشان ہی زندگی کو دوڑانے کیلئے کافی ہے۔ صرف پوسٹ اور باتیں شیئر ہو جائیں تو کافی مگر عمل ہماری زندگی سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سوچ اور عمل کو لے کر ساتھ چل رہے ہیں۔ایک بزرگ راستے سے گزر رہے تھے۔ ایک جواں سال لڑکے نے ہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی پہنی تھی۔شفقت سے پوچھتے ہیں بیٹا یہ انگوٹھی کیوں پہنی ہوئی ہے۔ لڑکا مسکرا کر بابا جی سے مخاطب ہوا۔ بابا جی یہ عقیق کا پتھر ہے پتہ نہیں آپ کو یہ سنت رسول ہے۔ اچھا بیٹا یہ سنت رسول ہے۔

بابا جی مسکرائے بیٹا صرف پتھر پہن کر ثابت کرتے ہو سنت رسول یا عمل بھی کرتے ہو۔ کیا مطلب بابا جی۔ لڑکے نے حیران ہو کر بابا جی کو دیکھا۔ مطلب یہ ہے بیٹا ماں اور باپ کی خدمت کرتے ہو، دوسروں کو معاف کرتے ہو، کسی کا راستہ روک کر اس کی زندگی میں تنگی تو پیدا نہیں کرتے، دوسروں کی زندگیوں کو آسان بناتے ہو، راستے سے پتھر اٹھاتے ہو، کیا یہ سنت رسول نہیں۔

بابا جی نے شفقت بھری مسکراہٹ کے ساتھ اس لڑکے کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ ہمیں پریکٹیکل اسلام ملا ہے۔ سنت صرف وہی ہے جو آپ کا دماغ کہتا ہے یا وہ تمام تعلیمات بھی سنت رسول ہیں جو ہمارے نبی کریم نے ہمارے لئے مشعل راہ بنائیں۔ مسلمان ہونے کیلئے تو صرف پانچ ارکان ماننے ضروری ہیں۔ کلمہ، نماز، روزہ، حج اور زکوٰة اور آپ کو سندمل جائے گی۔ آپ مسلمان ہومگر مکمل انسان اور مکمل مسلمان بننے کیلئے آپ کو سنت رسول پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ فرض، سنت اور نفل کو ان کی اپنی جگہ پر اہمیت دینا اور عمل کرنا سنت ہے۔ آپ کبھی نفل کو سنت اور فرض کی جگہ پر نہیں لے جا سکتے۔

اسلام نے تو زندگی کے ہر شعبے کو برملا واضح کر دیا ہے۔ ہماری سوسائٹی پریکٹیکل طور پر اخلاقی لحاظ سے تباہ ہوتی جا رہی ہے۔ ایمانداری میں ہمارے ملک کا 162نمبر ہے۔ ہم نے پریکٹیکل کو کبھیpriority نہیں دی۔ اگر ہمارا عشق ہمارے رسول سے ہے تو ہم ان کو پڑھتے کیوں نہیں۔ اس طرح کا باب تو دنیا کی تاریخ میں نہیں ملے گا جو بیٹی کیلئے چادر بچھاتا ہوتا ہو۔ جہاد بڑا ضروری ہے لیکن اس صحابی کا واقعہ بھی ہے جس نے کہا میرے ماں باپ بیمار ہیں۔میں جہاد میں حصہ نہیں لے سکتا۔

آپ نے فرمایا جا جا کر ان کی خدمت کر۔ یہ بتا دیا کہ والدین کی خدمت جہاد سے افضل ہے۔ جب تک آپ پریکٹیکل نہیں ہو تب تک کچھ نہیں ہونے والا دنیا میں۔ سب سے زیادہ اہمیت ہمارے نبی کریم ہیں۔ دین تو آسانی پیدا کرتا ہے خیر کا رستہ اور میانہ روی دیتا ہے۔ اللہ کو بھی یاد رکھو اور دنیا داری بھی پوری کرو، کماو ¿ حلال کا رزق، خاندان کا حق ادا کرو۔ اگر آپ اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ کہتے ہو کہ میں سچا ہوں تو آپ کے ذہن کی سوچ ہے۔ یقین کریں انسان کی کھال اتارنی آسانی ہے مگر اپنی سوچ صحیح کرنا مشکل۔ آپ آپ خود کو حق پر سمجھتے ہیں مگر پانچ سال بعد پتہ چلے آپ غلط تھے۔

صرف سننا پڑھنا اور تبلیغ کرنا ہی دین نہیں بلکہ عملی کردار دین ہے۔ اپنی سوچ کو اتنا تنگ نہ کرو کہ آپ ان معاملات کو جو اللہ کی ذمہ داری ہے، اس پر جج کرنا شروع کر دیں۔ اللہ کے کام اللہ پر چھوڑیں، کسی کو یقین نہیں کہ وہ بخشا ہوا ہے مگر صرف ہمیں اللہ پر یقین رکھنا ہے کہ ہم جیسے بھی ہیں جو بھی ہیں، اس کی رحمت لامحدود ہے وہ ہمیں بخش دے گی مجھے معاف کر دے گی۔ اس پر یقین رکھو تو اپنے روپے میں بھی تبدیلی پیدا کرنا چاہیے۔
Society

ایک عمل جس سے دین کو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر کلمہ اس سے دین کو فرق پڑتا ہے۔ ایک بندہ سب کچھ کرتا ہے مگر ماں باپ کا گستاخ ہے، کچھ نہیں ہے گھاٹے کا سودا ہے۔ تمام پریکٹیکل چیزوں کو پڑھیں اور سمجھیں کہ ھق کیا ہے، قربانی کیا ہے، زندگی کس کے نام گزارنی چاہیے۔

مگر آج کی دنیا نے روایتوں کو زندگی بنا دیا ہے جہاں ہماری معاشرتی روایات آ جاتی ہیں وہاں دین کی پریکٹیکل اہمیت کم ہو جاتی ہے۔ ہم ہر رسم و رواج کو اپنی سوچ کے مطابق بدل کر اپنی مرضی کا دین بنا دیتے ہیں۔ ان سب سوچوں اور پریکٹیکل حالات کا دوسروں پر کیا اثر پڑتا ہے۔ ہمیں کبھی احساس بھی نہیں ہوتا۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی سوچ کا دائرہ بدل کر اپنے اعمال کو بھی صحیح راستے پر لے کر چلیں تاکہ ہمارے ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی آسان ہوں۔ ہم مکمل مسلمان ہیں یہ ہمیں دنیا کے سامنے ثابت کرنا ہے صرف اپنے صحیح اور نیک اعمال سے۔

تحریر: روبینہ شاہین

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم پاکستان کی دل آویز نصیحتیں
Next Post کنگنا رناوت کی بکواس اور بدلتے حالات منظر نامہ
Kangana Ranaut and Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.