geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کو ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی فکر ستانے لگی

November 25, 2021 0 1 min read
Pakistan Test Team
Share this:

Pakistan Test Team

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی فکر ستانے لگی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں جمعے سے چٹاگانگ میں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی،گرین کیپس نے گزشتہ سیریز میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلی تھی،پہلے میچ میں ایک وکٹ سے مات ہوئی مگر دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے 109رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مشکل کیریبیئن کنڈیشنز میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ پاکستان ٹیم کیلیے درد سر بنی رہی،اوپنر عابد علی اور عمران بٹ کے ساتھ اظہر علی بھی کوئی ففٹی نہ بنا پائے،تینوں کی ایوریج 20سے کم رہی، ٹیم کے دباؤ میں آنے کے بعد فواد عالم اور بابر اعظم سہارا دیتے رہے،مڈل آرڈر میں محمد رضوان بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے تھے، فہیم اشرف کی مزاحمت ٹوٹل بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی رہی۔

بنگلادیش میں کنڈیشنز بیٹسمینوں کیلیے آسان نہیں ہوں گی،اس صورتحال میں ٹاپ آرڈر کی جانب سے اچھا آغاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ابتدائی تینوں بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان پر بھی دباؤکم کرے گی، پاکستان نے عمران بٹ کو ڈراپ کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم میں نظر آنے والے اوپنر امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اس کے ساتھ ضروری ہے کہ ایک عرصے سے آؤٹ آف فارم اظہر علی بھی ٹیم پر بوجھ بننے کے بجائے اپنی افادیت ثابت کریں،پاکستانی بولنگ بنگال ٹائیگرز کو مشکل میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف 2ٹیسٹ میچز میں 18شکار کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا محمد عباس نے بھی اچھا ساتھ دیا تھا، حسن علی نے مناسب کارکردگی دکھائی،ان کی جگہ نسیم شاہ کو کم بیک کا موقع دیا جا سکتا ہے،یاسر شاہ انجری کی وجہ سے منتخب نہیں ہوئے، اسپن کا شعبہ مضبوط بنانے کو ترجیح دی گئی تو نعمان علی کا ساتھ دینے کیلیے محمد نواز، ساجد خان یا بلال آصف میں سے کسی کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز مینجمنٹ اور کپتان نے کنڈیشنز کا بغور جائزہ لیتے ہوئے درست کمبی نیشن کیلیے مختلف امکانات پر غور کیا، دریں اثنا مہمان کرکٹرز نے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہوئے بھرپور مشقیں شروع کردیں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں وقفہ زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے گرین کیپس کو طویل فارمیٹ کے پہلے میچ سے قبل بنگلادیش میں ٹریننگ کیلیے زیادہ وقت نہیں مل سکا،البتہ پاکستان سے بعد میں ٹیم کو جوائن کرنے والے کرکٹرز ڈومیسٹک مقابلوں میں سرگرم رہے ہیں،ٹریننگ کے دوران سب سے طویل سیشن ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں عابد علی، امام الحق اور اظہر علی نے کیا، ان کو نئی گیند سے پریکٹس کرائی گئی، اسٹک کی مدد سے تھرو کی جانے والی بالز کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان نے باری باری الگ نیٹس میں فاسٹ بولرز کے بعد اسپنرز کی گیندیں بھی کھیلیں، فہیم اشرف اور ٹیل اینڈرز نے بھی بیٹنگ میں صلاحیتیں بہتر بنائیں، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس اچھے ردھم میں نظر آئے، اسپنرز نعمان علی، بلال آصف، ساجد خان اور زاہد محمود نے بھی سازگار کنڈیشنز میں لائن و لینتھ بہتر بنانے پر کام کیا، فیلڈرز کو چھوٹے بیٹ کی مدد سے تسلسل کے ساتھ سلپ کیچز کی مشق کرائی گئی،کلوز فیلڈنگ کا الگ سیشن بھی ہوا۔

یاد رہے کہ11باہمی میچز میں سے پاکستان نے 10جیتے اور ایک ڈرا ہوا،بنگلادیش کو ابھی تک گرین کیپس کیخلاف پہلی فتح کی تلاش ہے۔

Share this:
Katrina Kaif and Vicky Koshal
Previous Post کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Next Post کئی سالوں بعد دو مسلم ممالک کے تعلقات میں بہتری
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.