geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وباؤں کو روکنے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق

November 29, 2021 0 1 min read
Virus Illustration
Share this:

Virus Illustration

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) مستقبل میں دنیا کو کورونا وائرس جیسی وباوں سے بچانے کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدے کا مسودہ تیار ہو گیا ہے۔ امریکا اور یورپ کی قیادت میں عالمی ادارہ صحت نے یہ مسودہ تیار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عہدیداروں نے اتوار کے روز بتایا کہ مجوزہ معاہدے کا مسودہ تیار ہو گیا ہے اور اسے ڈبلیو ایچ او کے وزرائے صحت کی پیر کے روز شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب جنوبی افریقہ میں اس ماہ کے اوائل میں پتہ چلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ امیکرون کے حوالے سے پوری دنیا فکر میں مبتلا ہے اور متعدد ملکوں نے جنوبی افریقہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ دنیا کے متعدد ملکوں میں اس نئے ویرینٹ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ وباؤں کو روکنے اور اس کے خلاف اقدامات کرنے کے حوالے سے ایک عالمی معاہدہ مئی 2024 تک تیار ہوجائے گا۔ اس معاہدے میں اعداد و شمار اور جینوم سیکوینس ایک دوسرے کے ساتھ شریک کرنے سے لے کر تحقیقات کے نتیجے میں ویکسین اور دواوں کی یکساں تقسیم جیسے امور شامل ہیں۔

جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈکوارٹرز میں برطانیہ کے سفیر سائمن مینلی نے ایک بیان میں کہا، “مستقبل میں وباوں کے حوالے سے معاہدے کے لیے بات چیت کرنے والے ایک ادارے کے قیام کا فیصلہ نہ صرف آغاز کا اختتام ہوسکتا ہے بلکہ جس طرح کے لچکدار رویے اور تعاون کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ ایک بڑی کوشش کے لیے اچھا قدم ہے۔”

سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین اور 70 دیگرممالک نے ایک ایسے معاہدے کی ضرورت سے اتفاق کیا تھا جس کو نافذ کرنا تمام ملکوں کے لیے قانوناً لازمی قرار دیا جائے۔ امریکا، برازیل اور بھارت اس طرح کے کسی معاہدے سے شروع میں متفق نہیں تھے۔

ایک یورپی سفارت کار کا کہنا تھا، “معاہدے کے ایک مسودے پر اتفاق رائے ہوا ہے جو ہمارے لیے نہایت اطمینان بخش ہے۔ اس سے امریکا کو بھی ایک راستہ مل گیا ہے اور اب وہ بھی ساتھ آگیا ہے۔”

ایک دیگر یورپی سفارت کار نے کہا، “یہ ایک اچھا نتیجہ ہے اور معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے سے سب خوش ہیں۔”

معاہدے کے مسودے کو ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ پر شائع کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس دنیا میں اب تک 26 کروڑ سے زیادہ افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے اور اس سے 54 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر سے شروع ہونے اس مہلک وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے اب تک ایسے ابتدائی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے ہیں جس سے وائرس کے پھیلنے کے مقام کا قطعی طور پر تعین کرنے میں مدد مل سکے۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی اطلاع ڈبلیو ایچ او کو دی تھی، جو اب کئی ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ گوکہ جنوبی افریقہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے خطرات فی الحال واضح نہیں ہیں تاہم کئی ملکوں نے احتیاطاً اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

آسٹریلیا، نیدرلینڈ او رڈنمارک میں امیکرون کے مریض پائے گئے ہیں۔ کئی ملکوں نے اپنے یہاں جنوبی افریقہ سے لوگوں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

Share this:
Refugees
Previous Post انگلش چینل میں مہاجرین کی ہلاکتوں کے بعد فضائی نگرانی کا فیصلہ
Next Post ایران جوہری مذاکرات دوبارہ شروع
Iran Nuclear Talks

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.