geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران جوہری مذاکرات دوبارہ شروع

November 29, 2021 0 1 min read
Iran Nuclear Talks
Share this:

Iran Nuclear Talks

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) پانچ ماہ کے تعطل کے بعد ایران جوہری مذاکرات پیر کے روز ویانا میں شروع ہو رہے ہیں۔ جون میں مذاکرات موقوف ہونے کے وقت سفارت کاروں نے کہا تھا کہ وہ ایک معاہدے کے ‘قریب’ پہنچ چکے تھے۔

ایران اور اہم عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت جون میں تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔ ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے بعد بات چیت کا ماحول بہت کچھ بدل گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جون میں آخری دور کی بات مثبت ماحول میں ختم ہوئی تھی۔ لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ایران مغربی ملکوں کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں گوکہ بات چیت دوبارہ شروع ہو رہی ہے لیکن کسی اہم پیش رفت کی امید بہت کم ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا تھا کہ جلد کسی سمجھوتے پر پہنچنے اور اس پر عمل درآمد کی گنجائش موجود ہے تاہم ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے راب میلی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے “تہران کا رویہ ایسا نہیں کہ اچھے نتائج کی توقع کی جا سکے۔”

راب میلی نے مزید کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں امریکا پر جلد واضح ہو جائے گا کہ آیا ایران صرف مزید وقت چاہتا ہے تاکہ اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورت میں امریکا بے کار نہیں بیٹھے گا۔ “ہم دوسرے اقدامات پر غورکریں گے۔ سفارتی یا دوسرے تاکہ ایران کی ایٹمی خواہشات کے معاملے سے نمٹا جا سکے۔”

راب میلی کا کہنا تھا کہ پیر کو آسٹریا کے دارالحکومت میں بات چیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ اگرایران نے ان مذاکرات کو اپنا جوہری پروگرام تیز کرنے کے لیے بہانے کے طورپر استعمال کیا تو امریکا اور اس کے شراکت دار اس پر دباو ڈالیں گے۔

مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کے نام سے معروف ایران جوہری معاہدے کے تحت ایران کو اس کی جوہری سرگرمیاں بند کرنے کے عوض میں بعض اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم یہ معاہدہ سن 2018 میں اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو یک طرفہ طورپر اس سے الگ کرلیا اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

اس کے بعد ایران نے بھی اپنی جوہری سرگرمیاں شروع کردیں اور مقررہ حد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے لگا۔ حالیہ مہینوں میں اس نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مشاہدین کو اپنی جوہری تنصیبات کی جانچ کرنے کی اجازت بھی محدود کر دی تھی۔

گزشتہ ہفتے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی نے ایجنسی اور ایران کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے تہران کا دورہ کیا۔ انہوں نے تاہم واپسی پر کہا کہ متنازعہ امور کو حل کرنے کے حوالے سے کوئی “پیش رفت” نہیں ہوسکی۔

آئی اے ای اے نے 17 نومبر کو اپنی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرے میں مزید اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ انتہائی افزودہ شدہ یورینیم کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی طاقتوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

پیر کے روز شروع ہونے والے جوہری مذاکرات کو کسی طرح کی رخنہ اندازی سے بچانے کے لیے مغربی ملکوں کے سفارت کاروں نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کی نکتہ چینی کے حوالے سے کسی قرارداد کی منظور کے لیے دباو نہیں ڈالیں گے۔

تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ اگر تعطل برقرار رہتا ہے ہے تو وہ دسمبر میں بورڈ کی ایک خصوصی میٹنگ طلب کرسکتا ہے۔

ویانا میں پیر کے روز شروع ہونے والی میٹنگ میں ایران کے علاوہ برطانیہ، چین، جرمنی، روس اور فرانس کے سفارت کار شرکت کررہے ہیں۔ امریکا مذاکرات میں بالواسطہ طورپر شریک ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ پیرکے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر خارجہ لز ٹروس سے جبکہ منگل کے روز فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسرائیل سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے کا سخت مخالف رہا ہے۔

Share this:
Virus Illustration
Previous Post وباؤں کو روکنے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے پر اتفاق
Next Post ججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.