geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’دنیا دو قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے‘

December 15, 2021 3 1 min read
NATO and China
Share this:

NATO and China

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق امریکی سفارت کار، پاکستانی امور کی ماہر اور صدر اوباما کے دور میں مشیر برائے پاکستانی امور رہنے والی رابن رافیل کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے افغانستان کو جدید بنانے کی کوشش کی وجہ سے وہاں معاملات خراب ہوئے۔

اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2021 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امور کی ماہر رابن رافیل نے کہا کہ افغانستان میں ابھرنے والے مواقع سے امریکا کی دفاعی لابی کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا، جس سے بحران مزید سنگین ہوا۔

پیر کو شروع ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے، جس کا افتتاح گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ آج کے اجلاس میں کئی سابق اور حاضر سروس سفیروں نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی امور کے ماہرین اور معاشی ماہرین نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔

رابن رافیل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان ایک مقامی قوت ہیں اور یہ کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے ان سے بات چیت کرنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب بھی افغانستان میں ایک مضبوط سفارتی موجودگی چاہتا ہے کیونکہ اب بھی اس کا مقصد افغانستان کو جدید بنانا ہے۔ سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ یا بحران بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کو حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اس بات سے اتفاق کیا کہ دنیا کثیر القطبی نظام کی طرف جارہی ہے، جس میں چین اور امریکا دو اہم طاقتیں ہیں۔

سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا اب بھی چاہتا ہے کہ پاکستان کو اپنا پارٹنر رکھے اور اس کے لئے خطے میں بہت کچھ کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ مسائل کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کی ضرورت ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات میں عوامی رابطوں کو فروغ دینا اہم ہے۔

پاکستان کے لیے روسی سفیر ڈینیلا گینج کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اتفاقی تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ تصادم جوہری نہ ہو۔

روسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ برطانیہ کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر تھامس ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں میں بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں لیکن 2050 تک پاکستان کی آبادی 380 ملین ہو جائے گی، جو ملک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے پاکستان کو پندرہ لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے پڑیں گے۔ برطانوی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر خطے میں تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو پاکستان کے جی ڈی پی میں تیس فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کی ڈپٹی سفیر برائے پاکستان پینگ شنزی کا کہنا تھا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ ریاستوں نے کورونا وبا کو بھی سیاسی رنگ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بیماری کے حوالے سے مختلف ممالک میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے دنیا میں دو سو پینسٹھ ملین لوگ متاثر ہوئے اور چین نے دو ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراک فراہم کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اپنا فوکس جیو اکنامکس کی طرف کر دیا ہے، جو بہت بڑی اسٹریٹیجک تبدیلی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا دو قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی نظام بحرانی کیفیت میں ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور ملک کی 64 فیصد آبادی 18 سال سے کم عمر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں متوسط طبقہ بھی اُبھر رہا ہے، جو اسی ملین سے بھی زیادہ ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ برطانیہ اور افریقہ کی طرف پاکستان کی برآمدات میں بالترتیب اٹھائیس اور سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین سے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور اس میں مزید مضبوطی آئے گی۔ کانفرنس سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور کئی دوسری نامور شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Share this:
Pakistan vs West Indies
Previous Post پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل
Next Post ’خلیجی ممالک میں دوبارہ سیاسی تعاون کا عمل شروع‘
GCC and Iran

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.