geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

December 15, 2021 1 1 min read
Pakistan vs West Indies
Share this:

Pakistan vs West Indies

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان ٹیم کا آغاز دوسرے میچ میں بھی اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 38 رنز پرگری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا تو رضوان 38 رنز بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 رنز پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ آصف علی بھی کوئی خاطر خواہ اسکور نہ بناسکے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ آخری اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز تک پہنچایا۔

محمد افتخار 19 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین،اوشن تھومس ،روماریو اور والش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ کرواسکے۔

اس کے علاوہ روماریو شیفرڈ 35 اور کپتان پورن 26 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف ، محمد نواز اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی جمعرات 16 دسمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Share this:
John Abraham
Previous Post جان ابراہم کا انسٹا گرام ہیک ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا
Next Post ’دنیا دو قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے‘
NATO and China

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.