geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیٹو مشرقی یورپ سے نکلے اور میزائل کی تعیناتی کو محدود کرے، روس

December 18, 2021December 18, 2021 1 1 min read
Soldiers
Share this:

Soldiers

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے سیکورٹی امور پر نیٹو سے کئی مطالبات کیے ہیں، جس میں اس اتحاد میں توسیع نہ کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ روس اس پر فوری بات چیت چاہتا ہے، تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ نیٹو ماسکو کی فہرست تسلیم کر لے گا۔

روس نے یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے 17 دسمبر جمعے کے روز امریکا اور نیٹو کے سامنے کئی مطالبات پیش کیے ہیں اور کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے ان پر عمل ضروری ہے۔

یہ نئی پیش رفت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب یوکرائن پر فوجی حملے اور بیلاروس کے ساتھ یورپی یونین کی بیرونی سرحد پر جنگی سرگرمیوں کے خدشات کے سبب روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مطالبات سے متعلق روسی دستاویزات اس ہفتے کے اوائل میں امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو پیش کی گئی تھیں۔ عالمی سطح کی سفارت کاری میں معاہدوں پر اتفاق سے پہلے، بات چیت کے دوران ہی، ان کی اشاعت ایک غیر معمولی اقدام ہے۔

روس کیا چاہتا ہے؟
روس مشرقی یورپ، بشمول یوکرائن، کوہ قاف اور وسطی ایشیا میں نیٹو کی فوجی سرگرمیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ نیٹو کی رکنیت میں مزید توسیع نہ کی جائے، خاص طور پر یوکرائن کو اس اتحاد میں شامل نہ کیا جائے۔

درمیانی یا کم فاصلے تک مار کرنے والے کسی بھی طرح کے میزائل اتنے قریب نہ نصب کیے جائیں کہ وہ دوسری جانب کے علاقوں کو نشانہ بنا سکیں۔

متفقہ سرحدی زون میں بیک وقت ایک سے زیادہ فوجی بریگیڈ کی کسی بھی طرح کی فوجی مشق نہ کی جائیں۔ ایک معاہدہ کیا جائے کہ جس کی رو سے فریقین ایک دوسرے کو حریف نہ سمجھیں اور تمام تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا عہد کیا جائے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اور مغرب کو تعلقات کی تعمیر نو کے لیے نئے سرے سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ”حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور نیٹو کی طرف سے سلامتی کی صورتحال کو جارحانہ انداز میں بڑھانے کے لیے جو لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”واشنگٹن اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو ہمارے ملک کے خلاف جاری معاندانہ کارروائیاں، بشمول غیر طے شدہ مشقیں… اور بحری جہازوں اور طیاروں کی مشقوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ انہیں یوکرائن کی سرزمین پر بھی اپنی عسکری ترقیاتی سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔”

ریابکوف کا کہنا تھا کہ روس اس سلسلے میں اٹھارہ دسمبر ہفتے کے روز سے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہے، اور بات چیت کے لیے جنیوا کو ایک مقام کے طور پر تجویز کرتا ہے۔

نیٹو کا رد عمل کیا ہے؟
امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ جہاں تک نیٹو کی رکنیت کا سوال ہے تو اس میں روس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں یورپ سے صلاح و مشورے کے بغیر مذاکرات نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اس سلسلے میں، ”ہمارے یورپی اتحادیوں اور شراکت داروں کے بغیر یورپی سلامتی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔ ہم ان کلیدی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے جن پر یورپی سلامتی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس کے تحت، ”تمام ممالک کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنا مستقبل طے کرنے اور خارجہ پالیسی کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔”

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے’ کونسل آن فارن ریلیشنز ‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مناسب فارمیٹ کے تحت روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس ا سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کو دستاویزات کا مسودہ موصول ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ کسی بھی بات چیت کے لیے، ”روس کو اپنے اقدامات کے بارے میں نیٹو کے خدشات کو دور کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ اسے یورپی سلامتی کے بنیادی اصولوں اور دستاویزات پر مبنی ہونا چاہیے اور یوکرائن جیسے نیٹو کے یورپی شراکت داروں ساتھ مشاورت سے ہونا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے 30 رکن ممالک نے، ”واضح کر دیا ہے کہ اگر روس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تو ہم اعتماد سازی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

نیٹو کے سفارت کاروں نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ماسکو نیٹو اتحاد میں مزید توسیع پر ویٹو کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔ پولینڈ کے وزارت خارجہ کی ترجمان لوکاس جیسینا نے کہا، ”روس نیٹو کا رکن نہیں ہے اور اسے نیٹو سے متعلق معاملات پر فیصلہ کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔”

Share this:
Karachi Blast
Previous Post کراچی دھماکے میں پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 12 افراد جاں بحق
Next Post اومیکرون روشنی کی رفتار سے پھیل رہا ہے، فرانسیسی وزیر اعظم
COVID-19-Variant Omicron

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.