geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اومیکرون کا حملہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے حفاظت کرتا ہے، تحقیق

January 2, 2022 0 1 min read
Omicron
Share this:

Omicron

جوہانس برگ: جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجائے تو ڈیلٹا ویریئنٹ بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

’ایفریکا ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ (AHRI) میں کی گئی یہ تحقیق اب تک کسی ریسرچ جرنل میں شائع نہیں ہوئی ہے اور ادارے کی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز کے طور پر موجود ہے۔ تاہم بیشتر وبائی ماہرین اس تحقیق کے درست قرار دے رہے ہیں۔

اس تحقیق میں 13 رضاکاروں سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں سے کچھ ویکسین شدہ اور کچھ لوگ غیر ویکسین شدہ تھے۔

یہ تمام رضاکار جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کی تازہ لہر کے دوران اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہوئے تھے۔ انفیکشن سامنے آتے ہی ان سے خون کے نمونے لیے گئے جبکہ 14 دن بعد دوسری مرتبہ ان سے خون کے نمونے حاصل کیے گئے۔

ان نمونوں کے تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد میں بننے والی اینٹی باڈیز بہت آسانی سے ڈیلٹا ویریئنٹ کو بھی ناکارہ بنا رہی تھیں؛ لیکن ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والوں پر اومیکرون کے حملے کامیاب ہورہے تھے۔

ڈیلٹا کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پھیلنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ’اومیکرون ویریئنٹ‘ کی ہلاکت خیزی بہت کم ہے۔

یعنی یہ ویریئنٹ کم نقصان دہ ہونے کے علاوہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی مؤثر تحفظ کا باعث بن سکتا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

یہ نتائج اس لحاظ سے بھی قابلِ بھروسہ ہیں کیونکہ اومیکرون ویریئنٹ جن ملکوں میں بھی زیادہ پھیلا ہے، وہاں ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اموات کی شرح میں بہت تیزی سے کمی آئی ہے۔

نومبر 2021 میں پہلی بار دریافت ہونے والا اومیکرون ویریئنٹ، دو ماہ سے بھی کم مدت میں دنیا کے 110 ممالک میں پھیل چکا ہے کیونکہ یہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے 70 گنا تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے باوجود، بیماری کی شدت اور ہلاکت خیزی کے معاملے میں یہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے بہت کم خطرناک بھی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد اومیکرون ویریئنٹ کو ’اچھا‘ ثابت کرنا نہیں بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ کورونا وائرس کے اس نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کا ایک مثبت پہلو بہرحال موجود ہے۔

Share this:
Hindu Yatri
Previous Post 159 ہندو یاتری واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچ گئے
Next Post دور حاضر کا نظام الملک
Nizam ul Mulk

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.