geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دور حاضر کا نظام الملک

January 2, 2022 2 1 min read
Nizam ul Mulk
Share this:
Nizam ul Mulk
Nizam ul Mulk

تحریر: نسیم الحق زاہدی

سلاطین آل سلجوق علم و فضل کے قدردان تھے ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ بھی یہی تھی کہ وہ شہنشاہوں جیسے دربار نہ تو لگاتے اور نہ ہی سجاتے تھے اس لیے وہ خوشامدیوں اور درباریوں کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے تھے ۔ان کے فیصلے دوٹوک اور اٹل ہوتے تھے ۔خوشامدیوں اور درباریوں کی ضرورت ہمیشہ سے وقت کے فراعین ،ظالم راجائوں اور مہاراجائوں کو رہتی ہے ۔تاریخ کی اوراق کا اگر بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ بڑی بڑی سلطنتیںخوشامدیوں اور درباریوں کی بدولت تباہی سے دوچارہوئیں اسکی متعددزندہ مثالیں تاریخ کے اوراق پر بکھری پڑی ہیں۔ سلطان چغرابیگ نے خواجہ حسن طوسی سے پوچھا کہ حکمران میں کیا صفات و کیسے اوصاف ہونے چاہیے کہ رعایا میں ہر دل عزیز ہو اس کے مرنے کے بعد بھی لوگ اسے اچھے الفاظ سے یاد کریں۔۔

اس کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ وہ ”وہ دین اور سلطنت کے لیے آگ کا طوفان ہو’رعایا کے لیے پانی ‘زمین کی طرح فیاض ‘آسمان کی طرح مربی ‘عقاب کی مانند تیز نگاہ ‘کوے کی طرح محتاط، کوئل کی طرح خوش گلو ‘شیر کی طرح بے خوف اور چاند ستاروں کی مانند راست روہو”خواجہ حسن طوسی کے اس تاریخی جواب اور صاف گوئی نے انہیں خواجہ حسن طوسی سے تاریخ کی ان مٹ شخصیت سے “نظام الملک “کے طور پر سامنے لاکھڑا کیا سلجوق سلطانوں نے آپ کو”نظام الملک ”کے خطاب سے نوازا اہل علم کی قدر دانی کا ہی فیض تھا کہ ”نظام الملک ”سلطنت سلجوقیہ کے وزیر اعظم بنے ۔بدقسمتی سے وطن عزیز میں نہ تو کوئی ایسا حکمران ہے جو علم کا طالب ہو جو اخلاقی قدروں سے روشناس ہو سکتا اور نہ ہی ان کے اندر اخلاقی قدریں ہیں جن کے باعث قوم کے اندر قومیت آسکتی علاوہ ازیں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ آج تک کسی حکمران کے اندر اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ حق اور سچ کا سامنا کر سکے۔

لہذا میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اس گئے گزرے دور میں جہاں انسانی قدروں کی کمی اور انسانیت اپنا دم توڑتی جا رہی ہووہاں اوریا مقبول جان جیسی مفکر اور زیرک شخصیت اس بات کی حق دار ہے کہ ایسا بحر العلم ملک کا سرپرست ہوتا کہ ان کے زیر سایہ ملک اپنی اس منزل کو پا سکتا جس کا خواب حضرت اقبال اور حضرت قائد اعظم نے دیکھا تھا وہ قلم ہو یا گفتووشنید ‘ شعائر اسلام اور ختم نبوت ۖۖ کے تحفظ کے لیے جتنا کام انہوں نے کیا ہے ۔گذشتہ 75 برسوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ایک مرتبہ جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق صدر سید ممنون حسین نے پاکستان کے علماء ومشائخ کو بڑے خوش گوار موڈ میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ وہ سود کے معاملہ میں گنجائش نکالیں تو اس کے جواب میں اوریا مقبول جان نے وہ کام کیا جس کی یقینا آئینی ومذہبی ذمہ داری علما ومشائخ کی تھی مگر علماء اکرام وعظام نے غالباًاس لیے چپ سادھ لی کہ اس کام میں انہیں خاطر خواہ کوئی ذاتی ومالی فائدہ دیکھائی نہ دیا لیکن اس کے برعکس ”جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا”کہ مصداق اس مرد قلندر اور اللہ کے سپاہی نے قلم اور زبان بمعنی دو دھاری تلوار کا کام کرتے ہوئے اس سودی نظام کے خلاف باقاعدہ جنگ لڑی جو اللہ کے بندوں ‘مجاہدوں اور غازیوں کی روایت ہے۔

اسے میری خوش بختی سمجھ لیجئے کہ اوریا مقبول جان سے میری نظریاتی اساسوں پر دلی وابستگی کوئی آج کی بات نہیں بلکہ(سات سالوں پر محیط) درینہ ہے جس کے باعث میرے اندر باطل کے سامنے حق کہنے کا حوصلہ پیدا ہوا اور انکی تحاریروجذبے کو سامنے رکھ کر میں نے خود کو ایک کوہستان کی مانند پایا ان کے ساتھ میری والہانہ محبت کی ابتدااس وقت ہوئی جب دین سے بیزار’ملحد’سیکولراور روشن خیال افراد کے خلاف انہوں نے ” علّم”بلند کیا اور ان مندرجہ بالا افراد کو انکے خلاف یکجا ہوتے دیکھا مگر ان سب کے باوجود اوریا مقبول جا ن کے پایہ استقلال میں ذرہ برابر بھی لرزش پیدا نہ ہوئی تو میرے دل نے یہ گواہی دی کہ یقینا یہ وہی خواجہ حسن طوسی ہیں جنہیں متفقہ طورپر ”نظام الملک”کا خطاب دیا گیا۔

میرے اور مجھ جیسے لاکھوں افراد کی نگاہ میں آپ ”اسلام کے سپاہی اور سچے شیدائی ”ہیں آپ جیسے مردمجاہد سے جدید دور کے خود ساختہ دانشور اس لیے خائف ہیں کہ آپ ارض پاکستان کے فرسودہ اور ناکام ترین جمہوری نظام کی بات ببانگ دہل کرتے ہیں جو حکمرانوں اور ان نام نہاد خود ساختہ دانشوروں کے طبیعت پر گراں گرزتی ہے ایک مومن کی شان بھی یہی کہ اس کا نام سن کر منکرین اورکفار پر ہیبت طاری ہو ۔اوریامقبول جان ایک سچے عاشق رسولۖ ہیں جن کی ہر بات نبی رحمت ۖ کی حدیث پاک سے شروع ہوتی ہے اور حدیث پاک پر ہی ختم ہوتی ہے۔

یہ شخص مجاہد ختم نبوت ہے جس نے ہمیشہ نبیۖ اور صحابہ کرام کے دشمنوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کیا اور قلم اٹھائی ہے اور تحفظ ختم نبوت پر زندگی فدا کر دینا زندگی کا بہترین استعمال ہے۔اس کام کی فضیلت اس قدر ہے کہ علماء کرام کا اتفاق ہے کہ جو شخص اس بات کا خواہش مند ہو کہ وہ سیدنا محمد عربی ۖ کی ذاتی خدمت کرنا چاہے تو وہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرے اور یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ مجھ جیسا گناہگار تو ایسے عاشق رسولۖ کے جوتے کو بھی اپنے سر کا تاج بنانا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہے ۔ اس شخص نے فتنہ قادیانیت کے خاتمہ کے لیے ہمیشہ طبل جنگ بجایا ہے جہاں پر بڑے بڑے علمائے کرام وعظام خاموشی اختیار کرلیتے ہیں میں نے وہاںپر اس مرد حق کو گرجتے دیکھا ہے ۔یہ شخص قلم اور زبان کے ذریعے جہاد افضل کررہا ہے ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عاشق رسولۖ کی حفاطت فرمائے اور ان سے مزید خیر وبرکت کا کام لے آمین ۔اوریا مقبول جان صاحب معذرت آپ تو”نظام الملک”ہیں بھی اور اس خطاب کے حق دار بھی مگر یہ سلطنت سلجوقیہ نہیں۔۔۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر: نسیم الحق زاہدی

Share this:
Omicron
Previous Post اومیکرون کا حملہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے حفاظت کرتا ہے، تحقیق
Next Post کے پی کے بلدیاتی الیکشن نے تبدیلی کا رْخ موڑ دیا
Khyber Pakhtunkhwa Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.