geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بچے پیدا کرنے کے بجائے جانوروں کو پالنا خود غرضی ہے، پوپ فرانسس

January 6, 2022 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

 Pope Francis

ویٹیکن (اصل میڈیا ڈیسک) پوپ فرانسس نے بچے پیدا نہ کرنے والے جوڑوں کی ناراضی کا خطرہ مول لیتے ہوئے کہا ہے کہ کتے اور بلیاں پالنے والے وہ جوڑے، جو جانوروں کو بچے پیدا کرنے پر ترجیح دیتے ہیں وہ ”ایک مخصوص خود غرضی” کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں موجود عقیدت مندوں سے والدین سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پالتو جانور معاشرے میں ”بعض اوقات بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔”

پوپ کا کہنا تھا،”آج ہم خود غرضی کی ایک شکل دیکھ رہے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔”

پوپ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات والدین کے پاس صرف ایک اولاد ہوتی ہے لیکن ان کے پاس کئی کتے اور بلیاں ہوتی ہیں اور یہ جانور بچوں کی جگہ لے لیتے ہیں۔ کہنے کو تو اس بات پر ہنسی آتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔”

پوپ کے مطابق، ”بچے پیدا نہ کرنا ماں اور باپ کے کردار کی نفی ہے، یہ ہمیں کم تر بناتی ہے اور ہمیں انسانیت سے دور لے جاتی ہے۔”

ویٹیکن کے ہال پال فائیو میں پوپ فرانسس نے مزید کہا،”اس طرح تہذیب انسانوں کے بغیر پرانی ہوتی جاتی ہے کیوں کہ ہم ماں اور باپ جیسے رشتے کو کھو رہے ہیں۔”

پوپ کی پالتو کتوں کے ساتھ تصاویر دیکھی جا چکی ہیں۔ ایک مرتبہ انہیں بھیڑ کے بچے کو اپنے کندھوں پر اٹھانے کی اجازت دی گئی اور یہاں تک کہ انہیں شیر اور پینتھر کے بچوں کو بھی پیار کرتے دیکھا گیا۔ لیکن پوپ فرانسس کے پاس کوئی بھی پالتو جانور نہیں ہے۔

سن 2014 میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسس کا کہنا تھا کہ بچوں کی جگہ پالتو جانوروں کو پالنا ثقافتی تنزلی کی ایک مثال ہے۔” پالتو جانوروں کے ساتھ تعلق قائم کرنا والدین اور بچوں کے درمیان پیچیدہ جذبات کے نسبت آسان ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وہ والدین جو کسی طبی مسئلے کی وجہ سے بچے پیدا نہیں کر سکتے انہیں چاہیے کہ وہ بچوں کو گود لے لیں اور بچوں کے والدین بننے سے نہ گھبرائیں۔ پوپ نے کہا،”بچہ پیدا کرنے میں خطرہ تو ہے لیکن بچہ نہ پیدا کرنا زیادہ خطرناک ہے۔”

Share this:
Saudi Arabia Corona
Previous Post سعودی عرب نے کورونا کا شکار ویکسین شدہ افراد کے قرنطینہ کی مدت 7 دن کر دی
Next Post فرانس میں کورونا کا نیا ویریئنٹ سامنے آ گیا
Corona Variant

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.