geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس میں کورونا کا نیا ویریئنٹ سامنے آ گیا

January 6, 2022 3 1 min read
Corona Variant
Share this:

Corona Variant

فرانس: ایک ایسے وقت میں جب اومیکرون ویریئنٹ کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ زیادہ متعدی تو ہے مگر اس کے شکار ہونے والے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کی نسبت بہت کم بیمار ہوتے ہیں، کورونا وائرس کا ایک نیا ویریئنٹ سامنے آ گیا ہے۔

کورونا وائرس کا ایک نیا ویریئنٹ B.1.640.2 ایک ایسے مسافر میں پایا گیا جو کیمرون سے لوٹا تھا۔ اس ویریئنٹ میں اومیکرون سے بھی زیادہ تبدیلیاں یا میوٹیشنز موجود ہیں۔دوسری طرف اسرائیل میں ‘فلورونا‘ کا بھی اولین کیس سامنے آیا ہے۔

نیا ویریئنٹ دراصل گزشتہ ماہ یعنی دسمبر کے اوائل میں ایک ایسے مسافر میں ملا تھا جو کیمرون سے فرانس واپس پہنچا تھا۔ مارسے کے ہسپتال آئی ایچ یو میڈیٹرانے کے مطابق کیمرون سے لوٹنے والے اس شخص نے فرانس کے جنوبی حصے میں 12 افراد کو یہ وائرس منتقل کیا۔

اومیکرون سے بھی زیادہ میوٹیشنز
کورونا وائرس کی اس نئی تبدیل شدہ شکل کو B.1.640.2 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں ابتدائی کورونا وائرس کے مقابلے میں 46 میوٹیشنز یا تبدیلیاں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اومیکرون میں 37 میوٹیشنز ہیں۔ یہ بات ایک شائع شدہ تحقیق میں کہی گئی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق اس نئے ویریئنٹ میں دو پہلے سے معلوم اسپائیک پروٹین میوٹیشنز N501Y اور E484K بھی موجود ہیں۔ N501Y میوٹیشن مثال کے طور پر الفا ویریئنٹ میں پائی گئی تھی اور یہ اس وائرس کو انسانی خلیوں کے ساتھ زیادہ مضبوطی کے ساتھ جُڑ جانے کے قابل بناتا ہے اور اس طرح یہ وائرس زیادہ آسانی کے ساتھ جسم میں پھیلنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ کورونا وائرس کی ابتدائی شکل SARS-CoV-2 کی نسبت زیادہ متعدی یعنی زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

E484K میوٹیشن البتہ کورونا وائرس کے اسپائیک پر ہی موجود ہوتا ہے اور یوں یہ ممکنہ طور پر کووڈ انیس کی ویکسینز کی اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔

نئے ویریئنٹ کے خطرات اور نقطہ آغاز ہنوز نامعلوم
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ کورونا وائرس کی ابتدائی شکل SARS-CoV-2 کی نسبت زیادہ متعدی یعنی زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں یا یہ کہ اس کا شکار ہونے والا فرد کتنا زیادہ بیمار ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک اس ویریئنٹ کے بارے میں کچھ زیادہ اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں۔

اسی طرح ابھی تک یہ بات بھی معلوم نہیں کہ اس نئے ویریئنٹ کا آغاز کہاں سے ہوا ہے۔ یہ حقیقت کہ B.1.640.2 ویریئنٹ کیمرون سے لوٹنے والے ایک مسافر میں پایا گیا ہے، اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ وائرس اصل میں اسی وسطی افریقی ملک سے ہی شروع ہوا ہے۔

اسی دوران اسرائیل میں ایک 31 سالہ حاملہ خاتون بیک وقت کووڈ انیس اور انفلوئنزا کے وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔ یہ دنیا کا اولین ‘فلورنا‘ کیس ہے۔ فلورنا دو الفاظ فلو اور کورونا کا مرکب ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق فلورنا کا شکار ہونے والی مذکورہ خاتون معمولی بیمار ہیں۔ اسرائیل میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران فلو کے شکار ہونے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی وزارت صحت یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا فلورنا کے سبب زیادہ شدید بیماری پیدا ہو رہی یا نہیں۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ‘ٹوئن ڈیمک‘ کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں یعنی بیک وقت کووڈ انیس اور فلو کی وبا۔

اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق دسمبر کے آخر تک انفلوئنزا کا شکار ہونے والے 2000 کے قریب افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ طبی حکام کو خدشہ ہے کہ فلو کی اس بڑھتی ہوئی لہر کے سبب اس بات کے کافی امکانات موجود ہیں کہ فلورنا کا شکار دیگر افراد بھی موجود ہوں۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post بچے پیدا کرنے کے بجائے جانوروں کو پالنا خود غرضی ہے، پوپ فرانسس
Next Post امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کو شام اور عراق میں دُہرے حملوں کا سامنا
Syria Attack

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.