geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیکٹ چیک: ریاست کے تعاون سے پروپیگنڈا کو کیسے جانچا جائے؟

January 16, 2022 0 1 min read
Fakte
Share this:

Fakte

فلپائن (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں سیاستدان دوسروں کی سوچ اور فعل کو اپنی منشا کے مطابق بنا کر پیش کرنے کے لیے پروپیگنڈا کا سہارا لیتے ہیں لیکن جمہوریتوں اور آمریتوں دونوں میں بڑی چالاکی سے کیے جانے والے اس عمل کا پتا کیسے چلایا جائے؟

2021 ء میں فلپائن کی صحافی ماریا ریسا کو فلپائنی ریاست کی پروپیگنڈا اور جھوٹ کے پھیلاؤ کی کوششوں کا مقابلہ کرنے پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ منیلا حکومت کی تازہ ترین چال بازیاں بھی اس امر کا ثبوت ہیں کہ ریاستی سرپرستی میں پروپیگنڈا کا استعمال دور حاضر میں پوری دنیا کو درپیش ایک مستقل مسئلہ ہے۔ ایک بڑی مثال 2003 ء میں عراق پر امریکی حملہ بھی ہے۔ اُس وقت واشنگٹن حکومت نے عراق پر حملے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے امریکی عوام کو سراسر گمراہ کیا تھا۔

ریاست کے ایما پر پروپیگنڈا کے استعمال کی حکمت عملی دراصل کوئی نئی بات یا نیا رجحان نہیں بلکہ یہ تو وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتی رہی ہے۔ نازی دور پر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ نازیوں نے بھی جرمن عوام میں ایک مخصوص نظریے کو فروغ دینے کے لیے کس حد تک پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کیا تھا۔ آج کے جدید دور میں ریاستیں اپنی پروپیگنڈا مشینری کا استعمال نہایت دقیق انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر امریکی کمپنی میٹا نے، جوپہلے فیس بک کے نام سے جانی جاتی تھی، حال ہی میں انکشاف کیا کہ اس نے نکاراگوا میں حکام کی طرف سے چلائی جانے والی غلط معلومات پر مبنی ایک وسیع تر مہم کو ناکام بنا دیا ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا کی کامیابیوں کا جشن منانے اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کے لیے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا۔

جرمنی کی مثال
گزشتہ ستمبر میں یوٹیوب نے روسی نشریاتی ادارے RT (ماضی میں Russia Today کے نام سے کام کرنے والا ادارہ) کے زیر انتظام کام کرنے والے جرمن زبان کے دو نیوز چینلز کو بلاک کر دیا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ ان چینلز پر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جارہی تھیں۔ آر ٹی کو عموماً روسی حکومت کا پروپیگنڈا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دو محققین کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اس روسی نشریاتی ادارے کا ایک مخصوص ایجنڈا یہ ہے کہ مغربی میڈیا کو جھوٹ سے بھر پور خبریں پھیلانے والی مشینری کے طور پر پیش کیا جائے۔

پروپیگنڈا کس طرح کیا جاتا ہے اور اس کا پتا کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ ان اور دیگر اہم سوالات کے جوابات کے لیے ڈوئچے ویلے نے چار مختلف ماہرین سے بات چیت کی۔

پروپیگنڈا کی تعریف
ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزیشن فار پروپیگنڈا اسٹڈیز کے ماہر سیاسیات پیئرس روبنسن نے کہا کہ پروپیگنڈا کسی کو کسی خاص طریقے سے کام کرنے یا برتاؤ پر آمادہ کر سکتا ہے۔ اس کی مثال انہوں نے 2003ء میں عراق پر امریکی حملے کی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی طرف سے ملکی عوام پر اثر انداز ہونے کے لیے پروپیگنڈا مشینری کے استعمال کی دی۔ روبنسن کے بقول، ”واشنگٹن حکومت نے عراق میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بننے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں بہت بڑھا چڑھا کر انٹیلیجنس کو اطلاعات دیں اور اسے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔‘‘ مگر ہوا یہ کہ عراق سے کبھی بھی وسیع پیمانے پر تباہی کا باعث بننے والے ہتھیار نہ ملے۔ سی آئی اے نے ان ہتھیاروں کی عراق میں موجودگی کو ثابت کرنے کے لیے اور اس بارے میں پروپیگنڈا کرتے ہوئے غلط معلومات فراہم کیں اور تصاویر کے ذریعے انہیں سچ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی۔فیکٹ چیک: لاکھوں امریکی شہریوں نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کیوں نہیں لی؟

نیو کاسل یونیورسٹی کے اسکول آف آرٹس اینڈ کلچر سے منسلک سینیئر لکچرار فلوریان سولمان کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اکثر جھوٹے دعووں اور پروپیگنڈا کو سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ یورپی پارلیمان کے ایک مطالعے سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ پروپیگنڈا قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور شہری حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

سیاسی پروپیگنڈا کے مقاصد
روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ فار یو ایس اینڈ کینیڈین اسٹڈیز کے سینیئر ریسرچ فیلو پاویل کوشکن کے مطابق سیاسی پروپیگنڈا سیاست دانوں اور حکومتوں کو مثبت روشنی کے پیرائے میں ڈھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کوشکن نے کہا، ”روس میں ریاست کے زیر اہتمام پروپیگنڈا کو روس کی جمہوری تصویر کشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘

علاوہ ازیں سیاسی پروپیگنڈا کا مقصد دوسرے ممالک اور ان کی ثقافتوں یا اقدار کو بدنام کرنا بھی ہوتا ہے۔ میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا ایک مطالعاتی جائزہ مثال کے طور پر جارجیا میں میڈیا کے ذریعے پھیلائے گئے مغرب مخالف پیغامات کو دستاویزی طور پر ریکارڈ کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

پروپیگنڈا امور کے ماہر روبنسن کے بقول پروپیگنڈا صرف روس، چین اور شمالی کوریا جیسے ممالک ہی نہیں کرتے۔ اس کا استعمال پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ رابنسن کہتے ہیں، ”میرے خیال میں جمہوریتوں میں ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے، وہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں پروپیگنڈا بہت زیادہ ہوتا ہے ، لیکن ہم اس کی شناخت نہیں کر پاتے۔‘‘

فلوریان سولمان نے بھی اس امر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، ”پروپیگنڈا جرمنی اور امریکا میں بھی ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے اس کی نشاندہی بھی کی۔ سولمان کے مطابق یہ آمریتوں اور جمہوری ریاستوں دونوں کی طرف سے بروئے کار لایا جاتا ہے۔ ان کا تاہم کہنا تھا کہ آزادانہ طور پر متبادل ذرائع ابلاغ اور معلومات تک رسائی جمہوریتوں میں سیدھے سادے طریقے سے اپنا وجود رکھتے ہیں۔

میڈیا کا کردار
کرسٹیان میہر کا تعلق رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (RSF) نامی تنظیم سے ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ میڈیا تنظیمیں پروپیگنڈا پیغامات کو پھیلانے اور بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر روس کے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے نشریاتی ادارے RT پر اکثر کریملن کے ‘ماؤتھ پیس‘ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ اس کی کوریج بڑی حد تک روسی حکومت کے سرکاری موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ پولش پبلک ٹیلی ویژن (PVP) پر اسی طرح پی آئی ایس نامی پارٹی کی قیادت والی حکومت کی تعریفوں کے لیے پروپیگنڈا تکنیک بروئے کار لانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا میڈیا ادارے فعال طور پر پروپیگنڈا پھیلا سکتے ہیں یا ایسا نادانستہ طور پر اور غلطی سے ہوتا ہے، روبنسن کا کہنا ہے کہ مثالی حالت میں وہ نگہبانی بھی کام کرتے ہیں اور پروپیگنڈا کو ختم کرتے ہیں۔

میڈیا محققین کا کہنا ہے کہ یہ در حقیقت صحافیوں سے متوقع سب سے اہم کاموں میں سے ایک ہے۔ RSF کے کرسٹیان میہر نے کہا کہ صحافی قانون سازوں سے سخت سوالات پوچھ کر اور آزاد ماہرین سے انٹرویو کر کے سیاسی پروپیگنڈا کے سیاق و سباق یا مفہوم کو واضح کرنے کے لیے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سیاسی پروپیگنڈا اکثر نہایت لطیف ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود اس کی تشخیص کے کئی طریقے موجود ہیں۔ ایسے پروپیگنڈا کی نشاندہی کے لیے مندرجہ ذیل چیک لسٹ مفید ثابت ہو سکتی ہے:

1۔ فیک نیوز کو کیسے پہچانا جائے؟

2۔ رد و بدل اور ایڈیٹنگ سے تیار کردہ تصاویر کی پہچان کیسے کی جائے؟

3۔ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، خودکار بَوٹس اور ٹرولز کو کیسے پہچانا جائے؟

Share this:
Murree Snowfall
Previous Post مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد و ضوابط طے کر دیئے گئے
Next Post اپوزیشن اندھی مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے: شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.