geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپوزیشن اندھی مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے: شیخ رشید

January 16, 2022 2 1 min read
Sheikh Rashid
Share this:

Sheikh Rashid

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اندھی مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فنانس بل پر ان کے 12 افراد کم ہو گئے، اب تحریک عدم اعتماد آئی تو ان کے 26 ووٹ کم ہو جائیں گے، آپ تقریریں کر سکتے ہیں کر لیں لیکن ناکامی آپ کا مقدر ہے، دوسری بار کہہ رہا ہوں کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں نے کہا تھا کہ فنانس بل پاس ہو جائے گا، کہتے ہیں فنانس بل اسے لیے پاس ہوگیا کہ فون کال آئی، آپ پوری اسمبلی کو اغوا کرکے مری لے گئے کبھی چھانگا مانگا لے گئے، یہ اندھی مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلیوں کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی بات اپنے اصول کے ساتھ جیتا اور مرتا ہے، فون کال کیا چیز ہے، جو یہ باتیں کر رہے ہیں وہ سب چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں، یہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے،کوئی پکا راگ نہیں ہے۔

سانحہ مری سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر مری نہ جاتا تو وہاں 23 کی جگہ 30، 40 ہلاکتیں ہو جاتیں، مری میں رینجرز کو اس لیے طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس پہلی بار نہیں گیا، آئی ایم ایف کی سختی اس وجہ سے زیادہ ہوئی کیونکہ خزانے پر بوجھ زیادہ تھا۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا جو بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں میرا تجربہ ہے کہ وہ بیمار ہو جاتے ہیں، بہت سے سیاستدان دیکھے ہیں جو اپنی دھرتی میں مرتے ہیں، اپنی دھرتی کی جیل کو سسرال سمجھتے ہیں، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اب تو ڈھیل بھی نہیں ہو رہی۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان کا نام احترام سے ہی لیتا رہوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ اگلے دو تین ماہ بہت اہم ہیں، اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے، مجھے اپوزیشن کوئی ٹف ٹائم دیتی نظر نہیں آتی۔

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو کی جگہ تین مارچ کر لیں کچھ نہیں ہو گا، پہلے بھی اپوزیشن کے لیے راستے کھلے تھے اور اب بھی آئے تو راستے کھلے ہوں گے، اپوزیشن نے کوئی ایسا کام نہ کیا تو راستے کھلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہے لیکن ہمارا مسئلہ مہنگائی کا ہے، مہنگائی کے مسئلے کو عمران خان اپریل مئی میں حل کر دیں گے، اپوزیشن کو شکست ہو گی اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

شہباز شریف کی جانب سے خود کو عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب کہنے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عمران خان کا سہانہ خواب ہیں، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔

Share this:
Fakte
Previous Post فیکٹ چیک: ریاست کے تعاون سے پروپیگنڈا کو کیسے جانچا جائے؟
Next Post دنیا بھر میں اومی کرون سونامی کی طرح پھیلنے لگا
Omicroon

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.