geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائن کی فوری فوجی مدد کی جائے، یورپی یونین کے مشرقی ارکان

February 27, 2022 1 1 min read
German Chancellor Schulz
Share this:

German Chancellor Schulz

یوکرائن (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے رکن مشرقی یورپی ممالک کے مطابق یونین کو روسی حملے کے بعد یوکرائن کی فوری فوجی مدد کرنا چاہیے۔ پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے تو یہ مطالبہ بھی کیا کہ یوکرائن کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کا عمل تیز تر کر دیا جائے۔

روس کے یوکرائن پر فوجی حملے کے تناظر میں یورپی یونین کی طرف سے اس مسلح تنازعے کے حل کی جہاں مسلسل داخلی اور بیرونی سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں پر اس موضوع پر اس بلاک کے رکن ممالک کی تنقیدی آوازیں بھی بلند ہوتی جا رہی ہیں۔

یونین کے پولینڈ اور لیتھوانیا جیسے مشرقی یورپی رکن ممالک نے برسلز میں یونین کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی فوجی حملے کے بعد یوکرائن کی فوری عسکری مدد کرے۔

پولینڈ اور لیتھوانیا کے رہنما آج ہفتے کے روز جرمن چانسلر اولاف شولس کے ساتھ ملاقات کے لیے برلن پہنچے، تو جرمن دارالحکومت میں آمد پر ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی طرف سے عسکری چڑھائی کے بعد یوکرائن کی حمایت میں یورپی یونین کو اب تک کے مقابلے میں بہت آگے تک جانے کی ضرورت ہے۔
پولینڈ کے وزیر اعظم کا مطالبہ

پولینڈ کے وزیر اعظم موراویئسکی نے کہا کہ یورپی یونین کو روس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنا چاہییں۔ ان کے بقول ان میں یہ اقدامات بھی شامل ہونا چاہییں کہ یورپ کو روسی گیس کی ترسیل کے لیے نارتھ سٹریم نامی پائپ لائنز بند کر دی جائیں اور روس کو مالی ادائیگیوں کے عالمی نظام سوفٹ (SWIFT) سے بھی نکال دیا جائے۔

پولینڈ اور لیتھوانیا دونوں کی سرحدیں روس سے بھی ملتی ہیں اور بیلاروس سے بھی۔ اس کے برعکس ان دونوں میں سے پولینڈ وہ ملک ہے، جس کی قومی سرحدیں یوکرائن سے بھی ملتی ہیں۔
لیتھوانیا کے صدر ‘حقیقی فوجی مدد‘ کے حامی

آج ہفتے کے روز جرمنی کے دورے پر برلن پہنچنے والے لیتھوانیا کے صدر گیتانس ناؤسیدا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اسے یوکرائن کی ‘فوری اور حقیقی فوجی مدد‘ کرنا چاہیے۔

صدر ناؤسیدا کے مطابق موجودہ حالات میں جب روسی فوجی دستے یوکرائن میں مسلسل پیش قدی کر رہے ہیں، یہ بات انتہائی اہم ہے کہ کییف میں ملکی حکومت کو پیغام دیا جائے کہ یوکرائن اکیلا نہیں بلکہ یورپ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

برلن آمد کے بعد پولینڈ کے وزیر اعظم اور لیتھوانیا کے صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے برلن کے دورے کا مقصد یورپی یونین اور جرمنی کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے، تاکہ ماسکو کے خلاف ایسی بااثر اور انتہائی نوعیت کی پابندیاں لگائی جا سکیں، جو کریملن میں ملکی قیادت کو اس کی سوچ بدلنے پر مجبور کر سکیں۔
یوکرائن اور یورپی یونین کی ممکنہ رکنیت

یوکرائن اور روس کے مابین تنازعے کے اسی پس منظر میں پولینڈ کے صدر ڈوڈا نے آج ہفتے کے روز وارسا میں مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں یورپی یونین کو یوکرائن کے لیے اس بلاک کی ممکنہ رکنیت کا عمل تیز تر کر دینا چاہیے۔

صدر ڈوڈا نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”پولینڈ اس بات کے حق میں ہے اور اس کا مطالبہ بھی کرتا ہے کہ یوکرائن کو یورپی یونین کی رکنیت دی جائے۔ یوکرائن کو یونین کی رکنیت کے امیدوار ملک کی حیثیت فوری طور پر دے دینا چاہیے اور اس کے فوری بعد کییف کے ساتھ اس کی آئندہ رکنیت سے متعلق مذاکرات بھی شروع کیے جانا چاہییں۔‘‘

صدر ڈوڈا کے مطابق، ”یوکرائن کو مستقبل میں اپنی تعمیر نو کے لیے یورپی یونین کے مہیا کردہ مالی وسائل تک رسائی بھی حاصل ہونا چاہیے۔ یہ وہ رسائی ہے، جس کا یوکرائن حق دار ہے۔‘‘

Share this:
War
Previous Post دنیا کو طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، فرانسیسی صدر
Next Post یوکیرین نے مذکرات کی پیشکش کو خود ہی مسترد کر دیا ہے، روس
Dmitry Peskov

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.