geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا کو طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، فرانسیسی صدر

February 27, 2022 1 1 min read
War
Share this:

War

ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ ماسکو کی جانب سے اپنے مغرب نواز پڑوسی پر حملے کے بعد دنیا کو روس اور یوکرائن کے درمیان طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ہفتے کے روز فرانس میں ایک سالانہ زرعی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں آپ کو ایک بات بتا سکتا ہوں کہ یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ یہ بحران جاری رہے گا، یہ جنگ جاری رہے گی اور اس کے ساتھ آنے والے تمام بحرانوں کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ ہمیں تیار رہنا چاہیے۔”

ماکروں نے زرعی میلے کا اپنا دورہ مختصر کر دیا، جو عام طور پر فرانسیسی سیاسی کیلنڈر میں کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تاکہ روسی حملے سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے وہ واپس اپنے دفتر جا سکیں۔

ماکروں کا کہنا تھا ،”یورپ میں جنگ لوٹ آئی ہے، یہ فیصلہ صدر ولادیمیر پوٹن نے یکطرفہ طور پر کیا تھا، ایک المناک انسانی صورتحال کے ساتھ، یوکرائنی لوگ اس جنگ کی مزاحمت کر رہے ہیں اور یورپ یوکرائنی عوام کے شانہ بشانہ اس جنگ کی مزاحمت کر رہا ہے۔‘‘

فرانس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جارجیا اور مالدووا کے صدور کو کال کرتے ہوئے، ماکروں نے یورپی یونین کے مشرق میں اپنے شراکت داروں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ”ہم مالدووا اور جارجیا کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ان کی خودمختاری اور ان کی سلامتی کا دفاع کریں۔‘‘

فرانس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملہ ان سابق سوویت ممالک تک پھیل سکتا ہے جو ماسکو نواز علیحدگی پسندوں کے گڑھ ہیں۔

روس کے خلاف جنگ اور پابندیوں سے فرانس کے مخصوص شعبوں، خاص طور پر شراب کی صنعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

فرانسیسی رہنما روس اور یوکرائن کے درمیان بحران کو ٹالنے کی کوششوں میں ایک اہم شخصیت تھے. حالیہ کچھ عرصے میں ماکروں مسلسل صدر پوٹن سے بات چیت میں مصروف رہے۔ ماکرو‌ں روسی رہنما اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک سربراہی ملاقات کے لیے ثالثی کرنے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔

Share this:
Ukrainian Refugees
Previous Post یوکرائنی مہاجرین کی تعداد چار ملین تک پہنچ سکتی ہے
Next Post یوکرائن کی فوری فوجی مدد کی جائے، یورپی یونین کے مشرقی ارکان
German Chancellor Schulz

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.