geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب: داعش، القاعدہ کے ارکان سمیت 81 سزا یافتہ مجرموں کے سر قلم

March 13, 2022 0 1 min read
Saudi Arabia Ministry of Interior
Share this:

Saudi Arabia Ministry of Interior

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز داعش اور القاعدہ کے لیے کام کرنے والے کارکنان اور قتل اور عصمت دری جیسے جرائم میں ملوّث 81 مجرموں کے سرقلم کرنے کا اعلان کیاہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق جن افراد کے سرقلم کیے گئے ہیں،ان میں سعودی شہری اور غیرملکی دونوں شامل ہیں۔ان میں زیادہ تریمنی ہیں۔انھیں عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سکیورٹی افسروں کے قتل، بارودی سرنگیں نصب، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتیوں جیسے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔سعودی عرب میں سزائے موت کے مجرموں کے سرقلم کیے جاتے ہیں۔

ان مجرموں نے ملک کو غیرمستحکم کرنے اور تنازعات اورانتشار پھیلانے کے ساتھ ساتھ ’’دہشت گرد‘‘ تنظیموں داعش، القاعدہ اورایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی گروپ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی اسکیموں پر عمل درآمد کے مقصد سے مملکت میں ہتھیاروں کو اسمگل کیا تھا اور مملکت کے خلاف کارروائیاں میں حصہ لیا تھا۔

وزارت نے کہا کہ مجرموں کو متعلقہ عدالت میں مقدمات چلانے کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔سزائے موت کے فیصلوں کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے منظوری دی تھی اور ایک شاہی فرماں میں ان فیصلوں پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انھیں ہفتے کے روزموت کی نیند سلایا گیا ہے۔

ان میں ایک یمنی شخص بھی شامل ہے۔اس نے داعش کے ساتھ کام کیا اور ایک سکیورٹی افسر اور دو سعودی افراد کو قتل کیا تھا اور مملکت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔تین یمنیوں کو دوسکیورٹی افسروں کے قتل،حوثیوں سے وابستہ ایک ’’دہشت گرد‘‘گروپ تشکیل دینے، بارودی سرنگیں نصب کرنے اور اسلحہ اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ایک سعودی شخص کو متعدد جرائم کاقصوروار قراردیا گیا تھا۔ ان میں ایک سکیورٹی افسرکو اغوا کے بعدتشدد کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا اور’’دہشت گرد‘‘سیل بنانا شامل ہیں۔ یہ سیل مملکت سے باہر’’دہشت گرد‘‘گروپوں کے احکامات وصول کرتا تھا۔دو سعودی افراد کو اپنی والدہ کے قتل اور اپنے والد اور بھائی کے قتل کی کوشش (اقدامِ قتل) کا مرتکب پایا گیا۔

کئی دیگر سعودی افراد اور ایک شامی شخص کو مختلف جرائم جیسے ’’دہشت گرد سیل‘‘بنانے، داعش اور دیگر ’’دہشت گرد‘‘گروہوں سے تعلقات استوارکرنے اور سکیورٹی افسروں اور تھانوں پر فائرنگ کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

تین یمنی افراد اور ایک سعودی شخص کو مملکت کے خلاف ایک غیرملکی جماعت کے ساتھ روابط اوردوطرفہ ابلاغ کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا تھا۔انھوں نے غیرملکی فریق کو سعودی عرب کی سرکاری عمارتوں کی تفصیل فراہم کی تھی تاکہ انھیں نشانہ بنایا جا سکے اور ہتھیاروں اور دستی بموں کی اسمگلنگ کی جا سکے۔

Share this:
Talban Delegation
Previous Post افغان وزیر خارجہ کی امریکی نمائندے سے ملاقات
Next Post سوڈان میں ایک ہفتے سے جاری تشدد میں 35 افراد لقمہ اجل
Sudan Violence

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.