geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان وزیر خارجہ کی امریکی نمائندے سے ملاقات

March 13, 2022 0 1 min read
Talban Delegation
Share this:

Talban Delegation

انطالیہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترک شہر انطالیہ میں امریکی نمائندے اور افغان وزیر خارجہ کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس افغان وزیر خارجہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مغربی اقوام کے نمائندوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

ترک شہر انطالیہ میں امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والی میٹنگ سے قبل قطر کے وزیر خارجہ نے علیحدہ علیحدہ فریقین کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ خلیجی ریاست کے وزیر خارجہ عبد الرحمٰن الثانی نے پہلے امریکی نمائندے تھومس ویسٹ سے ملاقات کی اور انتشار و غربت سے بدحال ملک افغانستان کی تازہ ترین سیاسی و سماجی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ تھومس ویسٹ افغانستان کے لیے مقرر خصوصی امریکی ایلچی ہیں۔

بعد میں جس کمرے میں قطری وزیر خارجہ امریکی نمائندے کے ساتھ موجود تھے، وہاں افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی تشریف لے گئے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں افراد اس ملاقات میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امیر خان متقی اور تھومس ویسٹ کی ملاقات کی بظاہر میزبانی قطر کے وزیر خارجہ عبد الرحمٰن الثانی کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں خاص طور پر افغانستان کی سکیورٹی اور سیاسی صورتِ حال کو زیرِ بحث لایا گیا۔ اس پر بھی غور کیا گیا کہ افغان عوام کو اس وقت کس طرح کے انسانی بحران کی شدت کا سامنا ہے۔

اس سہ فریقی ملاقات کے حوالے سے قطر کی جانب سے ایک خصوصی بیان بھی جاری کیا گیا لیکن اس میں بات چیت کی مکمل تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس وقت ان کے ملک میں ایسے حالات سامنے آ چکے ہیں جو سفارتی سلسلہ کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ امریکی نمائندے نے امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ اس وقت کوششیں کی جا رہی ہیں کہ افغان معیشت کو سہارا دے کر کھڑا کرنے کے علاوہ اسے متحرک کیا جا سکے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکی میں بین الاقوامی انطالیہ ڈپلومیسی فورم شروع ہوا ہے۔ یہ ملاقات بھی اسی فورم کے پہلو میں ہوئی۔ افغان و قطری وزیر خارجہ کے ساتھ امریکی نمائندے نے بھی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کو تعلقات بہتر کرنے کا ایک مناسب فورم قرار دیا۔

ترک شہر انطالیہ میں بین الاقوامی فورم کے انعقاد کا یہ دوسرا سال ہے۔ اس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی ایک وفد کے ساتھ شریک ہیں۔ وہ انطالیہ میں قیام کے دوران کئی دوسرے ممالک کے نمائندوں اور شرکاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس فورم میں سیاستدان، سفارتکار، ماہرین تعلیم اور اصحاب الرائے شریک ہو کر کئی اہم امور پر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔ یہ سہ روزہ فورم جمعہ گیارہ مارچ کو ترک وزیر خارجہ کے افتتاحی خطاب سے شروع ہوا تھا۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل سمیت کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی انطالیہ پہنچے ہوئے ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا اختتام اتوار تیرہ مارچ کو ہو گا۔ اس فورم کی شروعات صدر رجب طیب ایردوآن کے ایما پر ہوئی ہے۔

Share this:
Ukraine Russian Bombing
Previous Post یوکرین میں مسجد سمیت کئی ہسپتالوں پر روسی بمباری
Next Post سعودی عرب: داعش، القاعدہ کے ارکان سمیت 81 سزا یافتہ مجرموں کے سر قلم
Saudi Arabia Ministry of Interior

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.