geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرین جنگ: 100 یوکرینی فوجی اور غیر ملکی جنگجو ہلاک کر دیے، روسی رپورٹ

March 21, 2022June 28, 2024 1 1 min read
Ukraine War
Share this:

Ukraine War

روس (اصل میڈیا ڈیسک) یوکرین میں روسی فوج کے حملوں میں 100 یوکرینی فوجی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ روس ہائپرسونک میزائلوں سے یوکرینی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماسکو سے موصول ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے وسطی شہر شیتومیئر کے قریب واقع ایک ٹریننگ سینٹر کو روسی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 100 یوکرینی فوجی اور غیرملکی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کا دعوی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ روس کی جانب سے یوکرین میں ایک بار پھر ہائپرسونک میزائلوں سے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق بحیرہ اسود کے بندرگاہی شہر میکولائیو خطے میں روسی ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے یوکرینی فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔ ماسکو کے مطابق یہ فوجی تنصیب یوکرینی ٹینکوں کو فیول فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ فوجی ٹینکوں کی مرمت گاہوں پر بھی بم باری کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ شیتومیئر حملے میں کونسے ہتھیار استعمال کیے گئے تھے۔

یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملوں میں پانچ شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق یہ حملہ آج اتوار کی صبح کیا گیا جس سے دیگر متاثرین سمیت ایک نو سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوگیا۔ روسی فورسز نے خارکیف پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں شدید گولہ باری جاری ہے۔
‘یوکرین جنگ میں 14000 روسی فوجی ہلاک‘

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق موجودہ جنگ میں ہلاک ہونے والے 14 ہزار روسی فوجیوں کی لاشیں یوکرین میں موجود ہیں لیکن انہیں کوئی واپس نہیں لے رہا۔ انہوں نے آج اتوار 20 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام میں روسی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نقصان کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟

علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ شدید لڑائی والے فرنٹ لائن علاقے روسی فوجیوں کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔

یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی اور یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم یوکرینی ملٹری نے ایک ہفتہ قبل اپنے 1300 فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔ ماسکو نے اپنے 500 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی دفاعی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ روسی فوج نے پچھلے ہفتے محدود پیش رفت کی ہے۔ تازہ ترین انٹیلیجینس اطلاعات کے مطابق روس ممکنہ طور پر ”شہری علاقوں پر حملے جاری رکھنے کے لیے مزید طاقت کا استعمال کرے گا‘‘ جس سے مزید شہریوں کے جانی نقصان کا خطرہ ہے۔

یوکرین میں روسی فوج کے حملوں میں 100 یوکرینی فوجی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ روس ہائپرسونک میزائلوں سے یوکرینی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی طرح کے ایک جائزے میں امریکا میں واقع انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی حملوں کے خلاف مزاحمت برقرار ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ یوکرین جنگ کے بارے میں چین تاریخ کی درست جانب کھڑا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وانگ نے کہا کہ چین کسی قسم کا بیرونی جبر یا دباؤ قبول نہیں کرے گا اور اپنے خلاف بے بنیاد الزامات اور شکوک و شبہات کی مخالفت کرے گا۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو خبردار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیڈن نے بیجنگ کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔ قبل ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کال کے دوران صدر شی نے صدر بائیڈن کو یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے نیٹو ممالک کو ماسکو کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کہا تھا۔
ماریوپول کے آرٹ اسکول پر حملہ

روسی فورسز کے گھیرے میں آئے ہوئے بندرگاہی شہر ماریوپول میں ایک آرٹ اسکول پر بمباری کی گئے ہے۔ اس اسکول میں 400 شہریوں نے پناہ حاصل کی ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق ہفتے کی شب اسکول کی عمارت کو تباہ کردیا گیا لیکن ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔

سینکڑوں افراد عمارت کے تہہ خانے میں پھنس گئے جو بمباری سے بچنے کے لیے وہان پناہ لیے ہوئے تھے۔ روسی افواج نے ماریوپول شہر کے چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے اور شہریوں تک بجلی، خوراک اور ادویات کی سپلائی روک رکھی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق اب تک کی لڑائی میں کم از کم 2300 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ان میں کئی افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

Share this:
India and Sri Lanka
Previous Post آئی سی سی نے بنگلور کی پچ کو ’ڈی میرٹ‘ قرار دیدیا
Next Post یورپ میں جوہری خطرات کی واپسی
Nuclear War

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.