geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حماس نے تمام شرائط قبول کر لی ہیں: کیا قطر میں مذاکرات غزہ میں جنگ بندی یقینی بنائیں گے؟

January 14, 2025 0 1 min read
**حماس نے تمام شرائط قبول کر لی ہیں: کیا قطر…
Share this:

قطر میں حماس اور اسرائیل کے مذاکرات جاری ہیں، اور فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے کسی معاہدے پر پہنچنے کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، فلسطینی سیاسی جماعت فلسطینی نیشنل انیشیٹو کے رہنما مصطفیٰ برغوثی کو لگتا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے موجودہ معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔

برغوثی نے بی بی سی ریڈیو فور کو بتایا، “معاہدہ تقریباً تیار ہو چکا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ فلسطینی سائیڈ اس پر راضی ہے۔”

جب ان سے واضح الفاظ میں پوچھا گیا کہ کیا حماس نے معاہدے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تو انہوں نے جواب دیا، “میں واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ حماس نے تمام شرائط قبول کر لی ہیں، اور یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ یہ معاہدہ اس معاہدے کی طرح ہے جو گذشتہ برس جولائی میں تجویز کیا گیا تھا اور جسے بنیامین نتن یاہو نے نقصان پہنچایا تھا۔”

خیال رہے کہ کچھ دیر پہلے حماس نے قطر میں جاری مذاکرات پر “اطمینان” کا اظہار کیا تھا اور ایک اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے بھی بی بی سی کو تصدیق کی تھی کہ بات چیت کے دوران “حقیقی پیشرفت” دیکھنے میں آئی ہے۔

**مذاکرات میں کون کون شامل ہے؟**

بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ پہلی مرتبہ حماس اور اسرائیل کے مذاکراتی وفود ایک ہی عمارت میں موجود ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات “حتمی مرحلے” میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس کا اختتام کسی “واضح اور جامع” معاہدے پر ہوگا۔

فریقین کے درمیان مذاکرات میں قطری، مصری اور امریکی نمائندے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات کے میزبان قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی ہیں جبکہ اسرائیلی کی نمائندگی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا اور داخلی سکیورٹی کے ذمہ دارے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور موجودہ صدر بائیڈن کے نمائندے بریٹ مکگرک بھی موجود ہیں۔

**متوقع معاہدے میں کیا کیا نکات شامل ہیں؟**

اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں شامل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

تاہم، بی بی سی کو ایک اسرائیلی حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ “نومبر 2023 کے بعد ہم پہلی مرتبہ حماس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ وہ (حماس) مذاکرات کا کھیل نہیں کھیل رہے۔”

ان کا کہنا ہے تھا وہ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں لیکن “یہ کوئی حتمی بات نہیں۔”

اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 33 افراد کو رہا کیا جانا ہے اور اس حوالے سے ایک فہرست ان کو دی گئی ہے تاکہ تصدیق ہو سکے کہ ان میں سے کتنے افراد زندہ ہیں۔

اسرائیلی حکومتی اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یرغمالیوں کے بدلے میں متوقع طور پر رہا کیے جانے والے “سینکڑوں” فلسطینی قیدیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات پر بھی غور جاری ہے۔

اسرائیل چاہتا ہے کہ قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو غرب اردن میں نہ چھوڑا جائے۔

اس اسرائیلی حکومتی عہدیدار کے مطابق اسرائیل متوقع جنگ بندی کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات پر بھی غور کر رہا ہے جس میں غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ایک بفر زون برقرار رکھنا شامل ہے تاکہ ملک کے شمالی علاقوں میں واپس آنے والے افراد کی نگرانی کی جا سکے اور حماس کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کو روکا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں حماس کے اتحادیوں کا کمزور ہونا، مسلح گروہ پر اندرونی دباؤ اور مذاکراتی عمل میں امریکی انتظامیہ کی دلچسپی کے سبب معاہدے کے “نئے امکانات” پیدا ہوئے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ “جب تک ہمارے تمام یرغمالی گھر واپس نہیں لوٹ جاتے ہیں ہم غزہ کی پٹّی کو نہیں چھوڑیں گے۔”

**کیا اب غزہ میں جنگ بندی یقینی ہے؟**

ماضی کے مقابلے میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ اب زیادہ قریب نظر آ رہا ہے۔

کچھ دیر پہلے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ “سامنے موجود مسائل کو حل کر لیا گیا ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔”

لیکن ماجد الانصاری نے اپنی گفتگو میں ایک اور اہم بات یہ بھی کی کہ “اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ معاہدہ ابھی حقیقت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔”

بی بی سی کے نمائندے برائے سفارتی امور پال ایڈمز کے مطابق مذاکرات میں شامل فریقین ماضی میں بھی کسی معاہدے پر پہنچنے کے قریب متعدد مرتبہ آئے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ “دانشمندی یہی ہوگی کہ ہم آنے والے دنوں میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق زیادہ امیدیں نہیں رکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ جلد ہی معاہدے کی کچھ تفصیلات سامنے آنی شروع ہو جائیں لیکن یہاں بہت ساری وجوہات ہیں جن کے سبب یہ مذاکرات کا عمل خراب ہو سکتا ہے۔”

یہاں ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کے سبب مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی میت کی واپسی بھی کسی معاہدے کا حصہ ہو گی۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

گذشتہ برس اکتوبر میں یحییٰ سنوار کی زندگی کے آخری لمحات کو ایک اسرائیلی ڈرون نے اپنے کیمرے میں قید کیا تھا۔

لیکن یہاں ایک ایسی قابل ذکر بات بھی ہے جسے سن کر محسوس ہوتا ہے کہ اس مرتبہ شاید غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو ہی جائے۔

ہمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 15 مہینوں میں پہلی مرتبہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کار ایک ہی چھت تلے موجود ہیں تاہم یہ مذاکرات کار ایک دوسرے کے سامنے نہیں بیٹھے ہوئے اور ماضی میں بھی کبھی ایسا نہیں ہوا۔ دونوں کے درمیان قطری اور امریکی حکام ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق افسر نے پال ایڈمز کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لینے والے حماس اور اسرائیلی وفود ماضی میں قاہرہ میں ایک ہی سڑک پر مختلف عمارتوں میں موجود ہوتے تھے۔

اگر اس بار فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تب بھی یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کار آپس میں ہاتھ ملا کر اس کا اعلان کریں گے۔

لیکن فریقین اب ایک ہی چھت تلے موجود ہیں اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذاکرات کاروں کے درمیان اختلافات میں

Share this:
**امریکہ نے جدید AI چپس کی برآمد پر نئی پابندیاں…
Previous Post امریکہ نے جدید AI چپس کی برآمد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Next Post شین کے سستے کپڑوں کی پشت پر چینی فیکٹریوں کی کہانی، جہاں مشینیں مزدوروں کی زندگی کی رات اور دن طے کرتی ہیں

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.