geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرم میں سکیورٹی آپریشن جاری، بگن سے غیرقانونی اسلحہ جمع کرنے کا عمل شروع

January 21, 2025 1 1 min read
کرم میں سکیورٹی آپریشن جاری، بگن سے غیرقانونی اسلحہ جمع…
Share this:

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کا شرپسندوں کے خلاف آپریشن تیسرے دن بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بگن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تمام راستے بند ہیں اور سکیورٹی فورسز کے دستے علاقے میں تعینات ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ فوج کے محاصرے میں ہے اور کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں۔

حکام کے مطابق لوئر کرم کے جن علاقوں میں مشتبہ شدت پسند موجود ہیں، وہاں ان کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہو چکی تھیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد شرپسندوں کے بنکر مسمار کرنا اور پشاور سے پاڑہ چنار تک راستے کو محفوظ بنانا ہے، جو فرقہ ورانہ تشدد کے پیش نظر 100 سے زائد دن سے عام ٹریفک کے لیے بند ہے۔ صوبائی حکومت کو خدشہ ہے کہ مسلح شدت پسند مقامی آبادی میں شامل ہو گئے ہیں اور یہ کارروائیاں انھی عناصر کے خلاف کی جا رہی ہیں۔

لوئر کرم کے علاقے بگن، چھپری، اوچت، ڈاٹ کمر، مندوری اور قریبی علاقوں میں فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے جوان موجود ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق انھوں نے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔ بگن کے صحافی محمد ریحان نے بتایا کہ زیادہ تر کارروائیاں بگن میں پستوانہ، رزغائے، میدانی، خا چینہ، تودہ چینہ، مندارہ اور قریبی علاقوں میں جاری ہیں۔

بگن سے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران گولہ باری کی گئی ہے، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔ بگن کے رہائشی افضل خان کا کہنا ہے کہ بگن کے متاثرین کا مندوری کے مقام پر دھرنا بھی جاری ہے، جس میں حکومت سے بگن متاثرین کو معاوضہ اور بگن پر لشکر کشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کوہاٹ گرینڈ جرگے میں کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے نتیجے میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سکیورٹی فورسز نے مقامی لوگوں سے اسلحہ جمع کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ محمد ریحان کے مطابق کرم امن معاہدے کے نکات میں سے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے بگن اور ملحقہ علاقوں سے بغیر لائسنس اسلحہ جمع کیا گیا۔

بگن سے ایک مشر ملک اقبال بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بگن کو 22 نومبر کو لوٹا گیا اور پھر جلایا گیا، جس کے بعد علاقے میں بدامنی کے واقعات شروع ہوئے۔ اب بگن کا فوجی آپریشن بھی ہو رہا ہے اور لوگوں سے اسلحہ بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بگن سے بھاری اسلحہ 2007 اور 2013 میں بھی جمع کیا گیا تھا۔

ضلع کرم کے ساتھ واقع ضلع ہنگو میں متاثرین کے لیے کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ ہنگو کے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے بتایا کہ ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور صوبائی حکومت کے جانب سے ریلیف کا سارا سامان بھی پہنچ گیا ہے، جو تحصیل دفتر میں رکھا گیا ہے، لیکن اب تک ان کے کیمپ میں لوگ نہیں آئے۔ انھوں نے بتایا کہ عام طور پر یہ لوگ کیمپس میں نہیں آتے بلکہ اپنے رشتہ داروں یا کرائے کے مکانات میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کرم میں کوئی ساڑھے تین ماہ سے جاری کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں۔ اس کے لیے مخالف دھڑوں سے جرگے میں مذاکرات اور معاہدے بھی کیے گئے۔ سینیئر صحافی اور تجزیہ کار علی اکبر نے بتایا کہ تین ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا ہے، لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا، جس کے بعد ایک محدود سطح پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کرم ایک مشکل علاقہ ہے اور اس مرتبہ کرم میں متعدد سٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔

ضلع کرم میں مختلف قبائل کے درمیان تنازعات اور جھڑپوں اور پھر اس میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کا پیش آنا یہاں دہائیوں سے جاری ہے۔ اس مرتبہ کشیدگی 12 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی، جب ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ایک قافلے پر حملہ ہوا، جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ان واقعات کے بعد لوئر کرم سے اپر کرم تک جانے والے راستے مقامی لوگوں نے بند کر دیے تھے، جس سے اپر کرم یعنی پاڑہ چنار اور دیگر علاقوں کو رسد بند کر دی گئی تھی۔

21 نومبر کو سکیورٹی اہلکاروں کے تحفظ میں ایک قافلہ کرم بھیجا گیا، لیکن اس قافلے پر اوچت کے قریب مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس میں 50 کے قریب ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 22 نومبر کو بگن بازار پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس میں بازار میں دکانوں اور مکانات کو آگ لگا دی گئی اور اس میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

علاقے میں کشیدگی برقرار رہی تو حکومت کی جانب سے معاملات کو سلجھانے اور امن کے قیام کے لیے جرگے اور کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ دونوں جانب سے فریقین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا۔ اس کے بعد دو مرتبہ اشیائے ضروریہ پاڑہ چنار تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے گئے اور کئی ٹرک پاڑہ چنار پہنچ گئے، لیکن تین روز پہلے ایک مرتبہ پھر جب سامان سے لدے 34 ٹرک پاڑہ چنار جا رہے تھے، تو ان پر پھر حملہ ہوا، جس میں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس دوران کچھ گاڑیوں کو لوٹا گیا اور پانچ ڈرائیورز سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

پاڑہ چنار کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ کرم کے سینیئر صحافی علی افضل نے بتایا کہ علاقے میں بازار بند ہیں، ضروری اشیا کا ملنا مشکل ہو گیا ہے اور علاقے میں لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جو سامان آ رہا ہے، وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اور نجی سطح پر میڈیکل سٹورز پر بنیادی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

گذشتہ روز پاڑہ چنار میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی اور خطیب جامعہ مسجد علامہ فدا مظاہری سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی تھی۔ اس جرگے میں انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے باعث راستے کھولنے کے لیے دی گئی تین روز کی ڈیڈ لائن مؤخر کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی سے راستے کھلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

Share this:
**ثانیہ مرزا اور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے تعلقات…
Previous Post ثانیہ مرزا اور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں گردش میں
Next Post نیو گوادر ایئرپورٹ: چین اور عمان کی سرمایہ کاری سے تعمیر، پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ فعال
**نیو گوادر ایئرپورٹ: چین اور عمان کی سرمایہ کاری سے…

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.