geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا ثبوت نہیں ملا، پاکستان

July 20, 2021 3 1 min read
Afghan Ambassador Daughter
Share this:

Afghan Ambassador Daughter

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کیے جانے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورقومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 300 سے زائد کیمروں کی اسکروٹنی کی اور 7 گھنٹوں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد لوگوں کو شامل تفتیش کیا ہے تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل کو کسی نے اغوا کیا یا ان پر تشدد کیا گیا،پولیس کو ملنے والے شواہد سلسلہ کے بیان سے مماثلت نہیں رکھتے،آئی جی نے بتایا کہ ہماری تفتیش تقریباً مکمل ہے تاہم تاحال اغوا اور تشدد کے ثبوت نہیں ملے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیزیں ملی ہیں مگر ان کے حتمی تعین کیلیے سفارتکار خاندان کا تعاون درکار ہو گا،واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے انھوں کہا کہ سلسلہ پیدل گھر سے نکلی اور پہلی ٹیکسی کے ذریعے رانا مارکیٹ سے کھڈا مارکیٹ پہنچی جہاں اس نے تحفہ خریدا،اس کے بعد وہ دوسری ٹیکسی سے راولپنڈی گئی، یہ اہم ہے کیوں کہ ہمیں بتایا گیا کہ دوسری ٹیکسی میں ہی 5منٹ کی مسافت کے بعد تشدد کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس نے اس ٹیکسی کا سراغ لگایا اور پتہ چلا کہ اس کے 3مالک ہیں،دوران تفتیش تینوں مالکان سے رابطہ کیا گیا،ٹیکسی ڈرائیور نے تصدیق کی کہ اس نے سلسلہ کو کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی صدر تک پہنچایا اور اورر 600 روپے وصول کیے، اس روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی حاصل کر لی گئی تھی،ڈرائیور کے فون کی ٹریکنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے آٹھ کیمروں کی فوٹیج اور ٹریکنگ سے ڈرائیور کے بیان اور ٹائمنگ کی تصدیق ہوئی،صدر سے دامن کوہ اسلام آباد کیلیے تیسری ٹیکسی لی گئی ،دامن کوہ کے کیمروں سے اس کی نشاندہی بھی ہوئی،تیسرے ڈرائیور کا بھی سراغ لگایا گیا جس نے تصدیق کی کہ اس نے سلسلہ کو 700 روپے کے عوض صدر سے دامن کوہ تک پہنچایا،یہاں سے چوتھی ٹیکسی نے سلسلسہ کو ایف نائن پارک تک پہنچایا، اس دوران سلسلہ کے کہنے پر ڈرائیور اسے ایف سکس بھی لے کر گیا،ڈرائیور کے مطابق سلسلہ نے اسے کہا کہ وہ ایف سکس جا کر فون استعمال کرنا چاہتی ہے۔

آئی جی بتایا کہ افغان سفارتخانہ ایف سکس واقع ہے جبکہ افغان سفارتکار کا گھر ایف سیون میں ہے،ایف سکس میں اسے فون نہ ملا تو سلسلہ نے ڈرائیور سے کہا کہ اسے ایف نائن پارک چھوڑ دے،ایف نائن میں اس نے کسی کے فون سے سفارتخانے رابطہ کیا اور تھوری دیر بعد سفارتخانے کا اہلکار اسے گھر چھوڑ کر آیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تفتیش افغانستان اور پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے اور ملزموں کو بے نقاب کریں گے،وزیراعظم پاکستان نے 16 جولائی کو اسلام آباد میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کا ذاتی طور پر نوٹس لیا اور وہ خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے افغان حکومت کا تعاون درکا ہو گا، واقعہ کے حوالے سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں رکھیں گے،تمام حقائق دنیا کے سامنے رکھیں گے۔افغانستان کی جانب سے بھیجی جانے والی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، بعض قوتیں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلا کر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، امید ہے افغان حکومت سفیر کو واپس بلانے کے معاملے پر نظر ثانی کرے گی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی اسلام آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کے بعد ہم نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے اور پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں قونصل خانوں کی سکیورٹی کو بڑھا دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ حنیف آتمر نے خصوصی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تحقیقات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے،افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہم مشترکہ طور پر کام کریں۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کو ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے،دشمن قوتوں نے پاکستان کے خلاف مختلف محاذ کھولے ہوئے ہیں، بھارت،افغانستان اور وسطی ایشیا سے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیرخارجہ نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیااورکہا کہ ہمیں توقع ہے افغان حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی، شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے واقعہ کے بعد کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، افغان وزیر خارجہ نے مذکورہ واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا پاکستان نے دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں افغان دھڑوں کے مابین حالیہ انگیجمنٹ کو خوش آئند اور مثبت پیشرفت قراردیا ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔

Share this:
Moosa Khan Baloch
Previous Post اثاثہ جات کیس؛ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان بلوچ کی ضمانت منظور
Next Post سندھ میں عیدالاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز جاری
Eid-ul-Adha

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.