geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کے علاقے ننگر ہار کی مسجد میں 62 نمازی خون میں نہلا دیے گیے

October 19, 2019 0 1 min read
Afghanistan Attack
Share this:

Afghanistan Attack

ننگر ہار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک حملے میں کم از کم باسٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ ایک سنی مکتیہ فکر کی ایک مسجد پر کیا گیا تھا۔

مشرقی افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے ایک سنی عقیدے کی مسجد پر کیے جانے والے حملے میں زخمیوں کی تعداد چھتیس بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کے قریبی علاقے کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جس وقت ننگر ہار کے علاقے حسکا مینا کی مسجد میں حملہ کیا گیا، اُس وقت تقریباﹰ 250 نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ دھماکے کے بعد یہ مسجد شدید تباہی کا شکار ہوئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب کر رہ گئے۔

زخمیوں کو ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک مقامی کونسلر علی محمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کئی نمازی شدید زخمی ہیں۔ علی محمد کے مطابق مسجد میں ہلاک شدہ نمازیوں کا خون اور جسم مختلف حصے بکھرے پڑے ہیں اور انہیں سمیٹنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ مسجد پر حملہ کس عسکری گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ماضی میں عموماً ننگر ہار میں سرگرم ہوتی ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے شیعہ مساجد پر حملے کیے تھے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سنی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سنی مسجد پر کیے گئے حملے کے پس پردہ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ ہو سکتی ہے کیونکہ وہ اعتدال پسند اسلام کے خلاف ہے اور انتہائی سخت عقیدے کی ترویج چاہتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ حسکا مینا کا علاقہ رواں برس تک اسی عسکریت پسند تنظیم کے زیر کنٹرول تھا۔

افغان طالبان کی جانب سے سنی مسجد پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ طالبان نے اس حملے کو ایک بھیانک جرم سے تعبیر کیا ہے۔ یہ امر اہم ے کہ رواں برس کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جمعرات سترہ اکتوبر کو اقوام متحدہ کے افغان مشن نے بتایا تھا کہ رواں برس کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران مختلف حملوں اور مسلح واقعات میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو تریسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔

Share this:
State Bank
Previous Post درآمدات میں نمایاں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہو گیا، اسٹیٹ بینک
Next Post لبنانی وزیراعظم نے اتحادیوں کو بحران کے حل کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی
Saad al-Hariri

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.