geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان کا انسانی المیہ اور او آئی سی

December 28, 2021 1 1 min read
Afghanistan Crisis
Share this:

Afghanistan Crisis

تحریر : نسیم الحق زاہدی

برادر مسلم ملک افغانستان کو درپیش سنگین انسانی مسائل اور معاشی مشکلات کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس یقینا ایک تایخ ساز اقدام ہے جس تین روزہ او آئی سی(اسلامی تعاون کونسل) منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کا موقف یہ تھا کہ افغان بحران کے حل کے لئے عالمی برادری آگے بڑھے۔ واضح رہے کہ او آئی سی اجلاس سعودی عرب کے کہنے پر بلایا گیا تھاجو او آئی سی سربراہی اجلاس کا موجودہ صدر ہے۔ آج سے 41 سال قبل وزرائے خارجہ کونسل کی 1980ء میں اسلام آباد میںپہلا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا تھا اس وقت بھی افغانستان کی صورتحال پر غور ہوا تھا۔اجلاس میں افغانستان کے انسانی المیے اور بحران کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے تعاون پر زور دیا گیا۔ او آئی سی نے افغانستان کی مدد کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہیومنٹرین ٹرسٹ فنڈ کا قیام اور افغان تحفظ خوراک پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان بحران کی صورت میں شدت پسند تنظیمیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ امریکہ کو اب افغان عوام کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو افغانستان میں جنم لینے والے بڑے انسانی المیہ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے تعاون پر زور دیا۔ اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان میں معاشی بدحالی مہاجرین کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا باعث بنے گی۔ انتہا پسندی، دہشتگردی عدم استحکام کو فروغ ملے گا۔ جس کے سنگین نتائج، علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام پر پڑے گے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ انسانی امداد یا اقتصادی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ امید ہے کہ یہ اجتماع نشستندوگفتندو برخاستندجیسا نہیں ہو گا۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق افغانی عوام کی نصف آبادی کو بھوک کا سامنا ہے3.2 ملین بچے شدید غذائی وقت کا شکار ہیں اور 97 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ملک میں 20 سال خانہ جنگی رکھ کر اسے تباہ حال کر دیا۔ اس کے باوجود شکست خوردہ امریکہ نے خود افغانستان کے اربوں روپے مالیت کے اثاثے پر قبضہ جما رکھا ہے جو سفاکیت و بربریت کی بدترین مثال ہے اگر آج دنیا نے افغانستان کا ساتھ نہ دیا تو یہاں دہشتگردی کو فروغ ملے گا جس سے امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہ پائیں گے۔ بلاشبہ او آئی سی اجلاس افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں نقطہ آغاز ہے۔ توقع کی جانی چاہیے کہ اسلام آباد اجلاس افغانستان کے مستقبل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر آن پہنچی ہے اور پاکستان ہر ممکن طور پر افغان بھائیوں کی مدد کے لئے کمربستہ ہے۔ لیکن یہ بھی واضح رہے کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے معاشی و سٹریٹجک مفادات کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمیں اس وقت داخلی و خارجی مسائل بھی پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونا حکومت وقت کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ہماری حکومت کو چاہیے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ایک افغانی المیے پر متوازن پالیسی تشکیل دی جائے جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔

افغان امن عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر پاکستان ہی لے کر آیالیکن بیرونی قوتیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے اسے مسلسل التواء کا شکار کرتی رہیں۔بھارت اور سابق کابل انتظامیہ نے افغانستان میں امریکہ کو الجھا کر اس کی کمزوری کاخوب فائدہ اٹھایاہے جس کا اندازہ اس امر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ افغانستان میں تعمیر نو کے مختلف پروگرامزکے لئے مختلف مراحل میں قریباً 134 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی لیکن ان منصوبوں کا جب جائزہ لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ کل بجٹ کے 30 فیصد یعنی 63 بلین کے اخراجات میں سے 19 بلین ڈالرزکرپشن کیلئے ناجائز استعمال پر خرچ کئے گئے صرف جنوری 2018 ء سے دسمبر 2019 ء تک تقریباً1.8 ارب ڈالرز فراڈمیں ضائع ہوئے۔2008ء میں امریکی حکومت نے ایک ادارہ ”اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن” قائم کیاجس کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ نظر رکھے کہ افغانستان کی تعمیر نو کے منصوبوں پر لگنے والی رقم کیسے اور کیونکر خرچ ہورہی ہے؟۔ امریکی ادارے کی رپورٹ میں بھی افغانستان کی تعمیر نو کے لئے ملنے والے2.4 ارب ڈالرز پر شب خون مارنے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات منظر عام پر آئے۔

امریکی آشیر باد پر مودی کاایرانی بندرگاہ ”چاہ بہار”میں اربوں ڈالرز مالیت کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورخطے میں چین کی بالادستی کو نقصان سے دوچار کرنا تھاکیونکہ بیجنگ جہاں ایک طرف سرمایہ کاری، تجارت اورسفارتکاری کے ذریعے دنیا بھر میںذرائع آمدو رفت اور اداروں کا ایک ایسا جال بچھارہا ہے کہ جس سے ہر ایک پالیسی ہر آنے والے منصوبے کو اس طرح تقویت دے کہ پورا خطہ اس کی بانہوں میں سمٹ آئے تو وہیں دوسری طرف وہ افغانستان کو ” ون بیلٹ ون روڈ ”منصوبے میں شامل کرکے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے لیکن اس حقیقت سے بھی کوئی انکاری نہیںکہ مزید بدامنی کی صورت میں دنیا کا تقریباً کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہ سکے گا ۔افغان جنگ کے دوران پاکستان کے 80 ہزار سے زائد شہری شہید جبکہ معیشت کو اربوںڈالرز کا نقصان پہنچالہٰذا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ماضی کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو دو ٹوک فیصلہ کیا اسے پاکستانی ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک بھی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان 2611 کلو میٹر طویل سرحد ہے لہٰذا مزید بدامنی یا خانہ جنگی کی صورت میں افغان پناہ گزینوں کاجو دباؤ بڑھے گااس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ایسے میںعالمی برادری کو محض بیانات پر ہی اکتفا نہ کرکرتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے بھرپور مدد کرنا ہو گی کیونکہ اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو افغانستان کا عدم استحکام صرف پاکستان کے لئے ہی مسائل کا باعث نہیں بنے گا بلکہ اس سے خطے کے تمام ممالک متاثر ہوں گے۔ کیونکہ نہ افغانستان میں امن و انصاف کا قیام خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Palestine Issue
Previous Post مسئلہ فلسطین بدترین انسانی المیہ
Next Post رانا شمیم کیس: تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
Islamabad High Court

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.