geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان

October 17, 2021 0 1 min read
Afghanistan
Share this:

Afghanistan

تحریر : میر افسر امان

افغانستان اپنی قدیم سرحدوں کے ساتھ موجود ہے۔کسی زمانے میں اس میں پاکستان کا خیبر خواہ صوبہ بھی شامل تھا۔ افغانستان میں دریائے آمو کے شمال میں وسط ایشیا کی مسلمان ریاستیں ہیں جو روس نے عثمانی ترکوں سے چھینی ہے۔ جو روس کی شکست کے بعد آزاد ہوگئیں۔ ان ہی میں سے ایک چیجینیا بھی ہے جہاں امام شامل نے روس کے ساتھ ساٹھ سال تک مذاحمت کی تھی۔بعد میں بھی اس کے پوتے جنرل دادوئف نے بھی اسی سنت پر عمل کیا اور روس سے چیچینیا کو آزاد کرنے کے لیے روس سے لڑتا رہا۔روس اورامریکا نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سازش سے ایک ٹیلیفونک پریس کانفریس میں میزائیل مارکر شہید کیا تھا۔انتہائی شمال میں داکھان چین روس اور ریاست جموں کشمیر ہے۔مشرق اور جنوب میں پاکستان ہے۔مغرب میں ایران واقع ہے۔

افغانستان میں زرتشت، سکندر اعظم، اشوک کنشک اور بدھ تہذیب کے اثرات پائے جاتے ہیں۔افغانستان میں اسلام ساتویں عیسوی میں پہنچ چکا تھا۔ اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا مذہب افغانستان میں جڑیں نہیں پکڑ سکا۔ 1965 ء تک افغانستان میں اسلامی شریعت ہی سرکاری قانون تھا۔ حکومے نے قانون بدلہ مگر عوام اپنے فیصلے شریعت کے تحت کرتے رہے۔ افغانستان کا رقبہ 6 لاکھ 57 ہزارکلو میٹر ہے۔افغانستان کو چاروں صرف سے خشک زمین اور سنگلاخ پہاڑوں نے گھیرے ہوا ہے۔ یہ ملک سطع سمندر سے چار ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔افغانستان کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زاہد ہے۔ کابل،قندار، جلال آباد اور مزار شریف مشہور شہر ہیں۔افغانستان میں پشتون، ازبک، تاجک،ہزارہ اور دیگر نسلیں ہیں۔پشتون ساٹھ فی صد ہیں۔پشتواوردری زبان زیادہ بولیں جاتیں ہیں۔ایک کروڑ چالیس ہزار ہیکڑ زمین قابل کاشت ہے۔85فی صد آبادی کاشتکاری اور زراعت سے وابستہ ہے۔معدنی وسائل تانبا،سیسا، قدرتی گیس، کوئلہ،جست، لوہا، سونا اور چاندی کے ذخائر ہیں۔

جہاں تک ہندوستان کا ذکر تو محمود غزنوی کی فتوحات نے ہی ہندوستان میں مسلمان تہذیب کو ہندو تہذیب میں تحلیل ہونے سے بچایاتھا۔ افغانستان کے قوم پرست سوشلٹ حکمران کبھی بھی پاکستان کے دوست نہیں رہے۔ نادر شاہ کے زمانے کا افغانستان اسلامی کا نمونہ تھا۔ حکیم الامت ڈاکٹر شیخ علامہ محمد اقبال جب نادر شاہ سے ملنے افغانستان گئے تو نادشاہ نے نماز پڑھانے کا کہا تھا۔ تو علامہ اقبال نے نادر شاہ کو امامت کے آگے کیا اور کہا تھا کہ مسلمانوں کے ایک عادل حکمران کے پیچھے نماز پڑھا فخر محسوس کرتا ہوں۔ اپنی ایک فارسی شعری مجموعی کا نام بھی نادر شاہ کے نام کیا تھا۔

برطانیہ نے تین جنگوںمیں شکست کے بعد١٢ نومبر1893ء افغانستان کے بادشاہ امیرعبدالرحمان کے ساتھ معاہدہ” ڈیورنڈ” کیا۔ اس قبل افغانیوں نے برطانیہ کہ جس کی کو سخت قسم کی شکست سے دو چار کیا۔ مشہور ہے کہ سای فوج کو ختم کر کے ایک ڈاکٹر کو زندہ چھوڑاتھا تاکہ وہ ہندوستان کی انگریز حکومت کو حالات سے آگاہ کرے۔ڈیورنڈ معاہدے نے افغانستان کے اس حق کوتسلیم کیا وہ دنیا سے تجارت اور سیاسی تعلوقات قائم کرے۔ روس وسط ایشیا کی اسلامی ریاستیں ترک عثمانیوں سے ہتھیانے کے بعد دریائے آمو تک پہنچا۔ روس افغانستان کو چالیس سال تک کیمونسٹ بنانے میں لگا رہا مگر افغانیوں کے دلوں سے اسلام کی محبت نہیں نکال سکا۔ افغانیوں نے روس کی اسلامی دشمنی کو پسند نہیں کیا۔ بلا خر روس نے اپنے پٹھو ببرک کارمل کو ٹینکوں پر بیٹھا کر افغانستان سے سارے معاہدے ایک طرف رکھتے ہوئے قبضہ کر لیا۔ دس سال خاک چھاٹنے کے بعد رسوا ہو کر نکلا۔ کیمونسٹ مشرقی یورپ اور وسط ایشیا کی مسلم ریاستیںجو ترکی سے چین تک پھیلی ہوئی تھیں ، چھ اسلامی ریاستوں کی شکل میں آزاد ہوئیں۔

روس اور بھارت ہمیشہ اسلامی پاکستان کے مخالف رہے ہیں۔ روس اور بھارت کی سازش سے 1949ئ۔1950ء میں پاکستان میںناکام کیمونسٹ بغاوت ہوئی۔ اس میں مشہور کیمونسٹ سجاد ظہیر اور فیض احمد فیض شریک تھے۔سجاد ظہیر بعد میں ازاں بھارت فرار ہو گئے۔روس نے یہ خدمات بجا لانے پر فیض احمد فیض کو ”لینن انعام” دیا تھا۔پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان کو شہید کرنے والا اکبر افغانی تھا۔بیان کیا جاتا ہے کہ وہ ببرک کارمل کا رشتہ دار تھا۔ببرک کارمل اسے ملنے ایبٹ آبادگیا تھا۔1949ء میں کشمیر میں پاکستان بھارت جنگ میں افغانستان میں بھارت کے لیے لڑنے کے لیے فوجی بھرتی کر نے کی اجازت دی۔ روس نے پاکستان میں 1949ء میں کراچی میں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو سامراجی کیمپ کے قیام کی کوشش قرار دیا۔ روس اور افغانستان نے بھارت کی طرف سے کشمیر، جونا گڑھ،منادور، اورحیدر آباد پر قبضہ کے خلاف

خاموشی اختیار کی۔بھارت اور افغانستان جنوری 1950ء میں دوستی کا معاہدہ طے پایا۔ روس اور بھارت نے پشتونستان کے شوشے کی حمایت کی۔افغانستان کی حکومت نے بین الالقوامی طور پر تسلیم شدہ ڈیورنڈ معاہدہ 1953ء میں یک طرفہ طور پر منسوخ کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان میں پھانسی پر دہشت گرد تنظیم اہل ذوالفقار بنی تو افغانستان نے اس کے پزیرائی کی۔بھارت ، افغانستان اور روس کی اور کون کون سی سازشیں بیان کی جائیں؟
اللہ کا کرناکہ روس کی شکست کے بعد افغان طالبان کا اسلامی افغانستان وجود میں آیا۔

افغان طالبان نے نادر شاہ کے زمانے کی طرف لوٹ کر امارت اسلامیہ افغانستان کی بنیاد رکھی ۔ ملک میںامن امان قائم کیا۔پوسٹ کی کاشت ختم کیْ۔ مگر صلیبیوں کو یہ منظور نہیں تھا۔ 2001ء میں محسن امت شیخ اسامہ بن لادن کو نائین الیون کا ماسٹر مائنڈ بنا کر امیر المومنین ملا عمر کو امریکا کے حوالے کرنے کا کہا۔ ملا عمر اپنے اسلاف کی سنت پر عمل کرتے ہوئے وقت کے فرعون امریکا سے ثبوت مانگا اور کہا ہم اسامہ پر افغانستان میں مقدمہ چلائیں گے۔

امریکا کو بہانہ چاہیے تھا۔ اس نے 2001ء میں اپنے 48 نیٹو صلیبی اتحادیوں کے افغانستان پر حملہ کر دیا۔ دشمن ملت ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے امریکا کی ایک کال پر اس کے سارے مطالبات منظور کرتے ہوئے پاکستان کے بحری، بری اور فضائی راستے لاجسٹک سپورٹ کے نام پر دے دیے۔ اس پر وہ بھی پڑوسی مسلمان ملک افغانستان کی تباہی میں برابر کا شریک ہوا۔ امریکا نے بیس سال تک اپنے سارے جدیدہتھیار استعمال کر لیے۔ مگر بیس سال تک فاقہ مست افغان طالبان نے تن تنہا صلیبی اتحادیوں کو شکست فاش دی۔آج افغانستان آزاد ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان قائم کر دی گئی ۔ اب انشاء اللہ فرعون جدید پھر اپنے اتحادی صلیبی طاقتوں کے ساتھ کبھی بھی کسی اسلامی مملکت پر حملہ آور نہیں ہو گا۔ اب مسلمان صلیبیوں پر حملہ آور ہوں گا۔ یہ ایسا ہی سین کہ جب مدینہ پر جنگ خندق کے موقعہ پر مکہ کے قریش عرب کے سارے سرداروں اور مدینہ کے یہودیوں کی اتحادی فوجوں نے مدینہ منورہ کو حصار میں لے لیا تھا۔ مگر اللہ نے ان اتحادی فوجوں کو شکست دی۔ امام مجائدین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے کہا تھا کہ اب کفار تم پر حملہ آور نہیں ہو سکیں بے بلکہ تم ان پر حملہ آور ہوگا۔ پھر فتح مکہ ہوا۔ ابھی غزوہ ہند ہونا باقی ہے۔کشمیر ،فلسطین اور دنیا کے مظلوم مسلمان کی اللہ سنے گا۔ اللہ مسلمانوں کی مدد فرمائے گا اور تاریخ اپنے آپ کو دھرائے گی۔ ان شاء اللہ
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Jam Kamal Khan
Previous Post جام کمال کرسی بچا پائیں گے یا نہیں؟ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب
Next Post نامکمل ماحولیاتی اہداف: کرہ ارض کو درپیش خطرات بڑھتے ہوئے
Environmental Measures Volume

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.