geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانوں کو یورپ سے بے دخل نہ کریں، کابل کی اپیل

July 12, 2021 1 1 min read
Afghans
Share this:

Afghans

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ تشدد کے واقعات میں اضافے سے افغان عوام کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف کابل حکومت نے یورپی ملکوں سے افغان تارکین وطن کی بے دخلی کم از کم تین ماہ کے لیے روک دینے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان ان دنوں متعدد بحرانوں سے دوچار ہے۔ ایک طرف عسکریت پسند ملک کے مختلف علاقوں پر تیزی سے قبضہ کررہے ہیں، حالانکہ سرکاری فورسز ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔ دوسری طرف اندرون ملک خاندانوں کی نقل مکانی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کووڈ کی تیسری لہر نے حالات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

اس سنگین صورت حال کے مد نظر افغانستان حکومت نے یورپی ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان تارکین وطن کی جبری ملک بدری کم از کم تین ماہ کے لیے موخر کردیں۔

افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا،”ملک میں دہشت گرد گروپ طالبان کی طرف سے تشدد میں اضافہ اور کووڈ انیس کی وبا کی تیسری لہرکی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور یہ لوگوں کے لیے پریشانی اور مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔”

اس وقت بہت سے یورپی ممالک افغان پناہ گزینوں کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جنگ زدہ ملک میں واپس بھیج رہے ہیں۔ مثال کے طورپر جرمنی سے افغانوں کے گروپ کو بے دخل کرکے کابل بھیجا جا رہا ہے۔

بدھ کے روز ہی جرمنی سے بے دخل کردیے جانے والے 27 افغان شہری کابل پہنچے۔ یہ دسمبر 2016 کے بعد سے جرمنی سے بے دخل کرکے افغانستان بھیجے جانے والے شہریوں کا چالیسواں گروپ تھا۔ برلن اب تک پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند 1104 طالبان کو واپس بھیج چکا ہے۔

افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یورپ سے افغانوں کی واپسی پریشان کن ہے۔”ہم میزبان ملکوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو اگلے تین ماہ تک جبری ملک بدر کرنے سے گریز کریں۔”

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق افغان مہاجرین کی سب بڑی اکثریت ہمسایہ ملک پاکستان میں مقیم ہے جس کے بعد ایران اور یورپ کا نمبر آتا ہے۔ ادارے نے 2018 میں افغانستان سے پچیس لاکھ پناہ گزینوں کا اندراج کیا تھا۔

یورپی ملکوں سے افغان شہریوں کی جبراً بے دخلی کا معاملہ خاصا متنازع ہے۔ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پناہ کے خواہش مند افراد کو جنگ زدہ ملک میں واپس بھیجنا انتہائی خطرنا ک ہے۔

امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فورسز نے یکم مئی سے افغانستان سے حتمی انخلاء شرو ع کر دیا ہے جس کے بعد سے ملک میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے تقریباً روزانہ حملے ہو رہے ہیں اور فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند بھی ملک میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے غیر مستقل امن مذاکرا ت کے ساتھ ساتھ تصادم کی وجہ سے ملک کی سکیورٹی کی صورت حال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے۔ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔

یورپ میں پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افغانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یورپی یونین کے ادارہ شماریات یورو اسٹیٹ کے مطابق گزشتہ برس تک سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے افغانوں کی تعداد چارلاکھ سولہ ہزار چھ سو تھی۔ اس میں 44 ہزار 190نے گزشتہ برس پہلی مرتبہ درخواست دی تھی۔

اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجی کے انخلاء کے بعد یورپ کو افغان تارکین وطن کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

اس برس کئی یورپی ملکوں نے ان افغانوں کو اپنے یہاں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا جنہوں نے افغانستان میں فوجی مشن کے دوران ان ملکوں کے لیے کام کیا تھا اور اب ان کی جان کو طالبان کی طرف سے خطرہ لاحق ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی تشدد کی وجہ سے اس کے امدادی کارکنوں کو بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ رامز علی اکبروف نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے ”وہاں پہلے سے ابتر صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔” ملک کے تقریباً 33.5 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خشک سالی اور کووڈ جیسے مسائل تو اپنی جگہ پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن”فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور تشدد اور جنگ میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔”

کورونا کی وجہ سے افغانستان میں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ پانچ ہزار سات سو اموات درج کی گئی ہیں۔

Share this:
Mubahis Khutbat e Iqbal
Previous Post کتاب : مباحث خطبات اقبال
Next Post کیوبا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے
Protest

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.