geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افریقی یونین نے فوجی بغاوت کے سبب مالی کی رکنیت معطل کر دی

June 2, 2021 0 1 min read
Mali Ankunft Assimi Goita
Share this:

Mali Ankunft Assimi Goita

مالی (اصل میڈیا ڈیسک) افریقی یونین کا کہنا ہے کہ جب تک آئینی حکومت بحال نہیں ہوتی اس وقت تک مالی کی رکنیت معطل رہے گی۔ یونین نے یہ فیصلہ فوجی سربراہ اسیمی غویتا کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے تناظر میں کیا ہے۔

افریقی یونین نے یکم جون منگل کی دیر رات کو اپنے ایک اہم فیصلے میں مغربی افریقی ملک مالی کی رکنیت معطل کر دی۔ چند روز قبل ہی فوج نے عبوری وزیر اعظم اور صدر کو حراست میں لے کر اقتدار پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اسی تناظر میں یونین نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

افریقی یونین نے مالیات سے متعلق مغربی افریقی تنظیم ‘اکنومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس’ (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس بات کی بھی دھمکی دی ہے کہ اگر سویلین عبوری حکومت کو اقتدار واپس نہ سونپا گیا تو مالی پر مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

تنظیم کی پیس اینڈ سکیورٹی کونسل نے اپنے اہم فیصلے سے متعلق منگل کی شام کو جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا ہے کہ مالی جمہوریہ کو افریقی یونین کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت کرنے یا اس میں حصہ لینے سے فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

یونین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسے، ”مالی کی بدلتی ہوئی صورت حال اور ملک کی عبوری حکومت کے دوران ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر پڑنے والے منفی اثرات پر گہری تشویش لاحق ہے۔”

افریقی یونین کے ارکان نے ‘اکنومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس’ (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کی ثالثی سے مالی میں جمہوری طرز سے اقتدار کی منتقلی کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکومت کو بحال کیا جائے اور حراست میں لیے گئے عبوری صدر باہ نداواو اور وزیر اعظم مختار وان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افریقی یونین، ”مالی کی فوج پر زور دیتی ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر بیرکوں میں واپس چلی جائے اور مالی میں

سیاسی عمل میں مزید مداخلت سے باز رہے۔ مالی کے متفقہ منتقلی کے روڈ میپ پر مبنی، سویلین قیادت کے زیر اثر اقتدار کی شفاف اور تیز واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر مالی نے ان شرائط پر عمل نہیں کیا تو پھر تنظیم، ”موجودہ منتقلی کے عمل کو خراب کرنے والوں کے خلاف مخصوص پابندیاں اور دیگر قابل سزا اقدامات عائد کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔”

گزشہ ماہ کے اواخر میں مالی میں فوجی بغاوت کے قائد اسیمی غویتا نے گزشتہ برس قائم کی گئی عبوری حکومت کے صدر اور وزیر اعظم کو برطرف کر دیا تھا۔ غویتا کا الزام ہے کہ یہ دونوں رہنما ان سے صلاح و مشورے کے بغیر فیصلے کر رہے تھے۔ فوجی حکام نے ان سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے مالی کے دارالحکومت بماکو کے قریب واقع کاٹی فوجی اڈے پر پہنچا دیا تھا۔ بین الاقوامی برادری نے غویتا کے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔

گزشتہ اگست میں مالی کی فوج نے صدر ابراہیم بوبکر کیتا کو معزول کردیا تھا جس کے بعد انہیں مجبوراً استعفی دینا پڑا۔ ستمبر میں نداو کی قیادت میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی۔ عبوری حکومت اٹھارہ ماہ کے لیے بنائی گئی ہے اور اسے ملک میں اصلاحات نافذ کرنے اور انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عبوری حکومت میں شامل بہت سے اہم رہنما وں کا تعلق فوج سے ہے۔ نداو خود بھی آرمی افسر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علیحدگی پسند اور اسلام پسند گروپوں نے سن 2012 سے ہی حکومت کے خلاف مسلح جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے اور تشدد کا دائرہ پڑوسی ملک برکینا فاسو اور نائیجرتک پھیل گیا ہے۔

ماحولیاتی مسائل نے ملک میں خوراک کی سپلائی اور زرعی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے مالی کے خستہ حال صحت کے نظام پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post حکومت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کیخلاف اپیل واپس لے لی
Next Post بھارت: کورونا سے ہزاروں یتیم ہو جانے والے بچوں کے مسائل
India Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.