geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افطار پارٹیاں

May 26, 2019 0 1 min read
Iftar Party
Share this:

Iftar Party

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

ماہ رمضان المبارک میں ثواب کی نیت سے کسی غریب مسکین یا مستحق شخص کا روزہ افطار کروانااسلامی روایت سمجھی جاتی ہے لیکن چند عشروں سے افطار پارٹیاں اسٹیٹس سمبل بن گئی ہیںمعاشرے میں اپنا نام اور مقام بنائے رکھنے کے لئے افطار پارٹی کا سلسلہ بڑے زورو شور سے یکم رمضان سے شروع ہو جاتا ہے بلکہ بڑے سرکاری افسران اور صاحب حثیت افراد کی افطار پارٹی سے اپنے کام بھی نکلوائے جاتے ہیں، ماہ رمضان المبارک میں شادی ہالوں کا کاروبار افطار پارٹیوں کی وجہ سے اب رکتا نہیں ہے ، ہونا تو یہ چاہیے کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں ہر مسلمان روزے کے اہمیت اور فضیلت کو سمجھے روزے کا مقصد چند گھنٹوں کا فاقہ نہیں ،بلکہ یہ احساس بیدار کرنا کہ بھوک اور پیاس کی شدت کیسی ہوتی ہے؟ اپنے نفس کو کنٹرول کرنا ہی روزہ کا اصل مقصد ہے ہمیں ایسے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے جو روزہ تو رکھ لیتے ہیں لیکن ان کے پاس کھانے کے لیے سادہ خوراک کا انتظام بھی نہیں ہوتا ایسے لوگوں کی طرف ہمیںزیادہ توجہ دینی چاہیے اور ان کوسحر یا افطار کروا کر زیادہ سے زیادہ اللہ کی خوشنودی حاصل کر نے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سانچ کے قارئین کرام ! جہاں نمود ونمائش کی خاطر افطاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے وہیں نیک مقصد کو لے کر سادگی کے کلچر کو اپناتے ہوئے بہت سے لوگ افطار پارٹی یا ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں جہاں نوجوانوں کے ساتھ درس قرآن سمیت رمضان یا روزہ کی اہمیت پر بات کی جاتی ہے اور مستقبل کے لئے اچھے اور نیک کام کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے گزشتہ روز راقم الحروف کو ایک ایسی افطار پارٹی میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جس میں وطن عزیزاسلامی جمہوریہ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے نوجوانوں کی ذہنی تربیت کوبنیاد بنایا گیا تھا،میرے ساتھ نوجوان صحافی وسماجی ورکر چودھری عرفان اعجاز اور چودھری عدنان اعجاز بھی تھے، جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کی جانب سے افطار ڈنر میں صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان زبیر احمد گوندل، صدر جماعت اسلامی سنٹرل پنجاب شاہد نوید ملک،امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید، جماعت اسلامی اوکاڑہ کے سینئر رہنما ڈاکٹر لیاقت علی کوثر ،موٹیویٹر /رائٹر مستنصر حسین تاثیر،امیر جماعت اسلامی سٹی اوکاڑہ سلمان اظہر،ضلعی صدرجماعت اسلامی یوتھ منیب بن مسعود،صدر جماعت اسلامی یوتھ سٹی اوکاڑہ ممتاز احمد ،سینئر نائب صدر یوتھ سٹی اوکاڑہ ثاقب خان بلوچ ،میڈیا ایڈوائزر سینئر یوتھ رہنما جنید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ ہم بدلیں گے تو بدلے گا پاکستان ،ہمارا ایجنڈا اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہے۔

ہم نے نوجوانوں کو تعلیم،روزگار اور پرامن پاکستان کا ایجنڈا دیا،سابقہ اور موجودہ حکمران نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور پرامن ماحول دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ،جماعت اسلامی پاکستان کا یوتھ ونگ ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، نو جوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، مقررین نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار سے محروم کرکے بیرون ملک اپنے اکاونٹ بھرے جبکہ موجودہ حکومت بھی اُنہی لوگوں کا تسلسل ہے وطن عزیز پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائدبچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، تعلیم ، صحت اور روز گار ہمارے ملک کے بنیادی مسائل ہیں جن کے حل کے لئے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان ملک میں نوجونوں کو منظم کر نے کے لیے مختلف مثبت سر گرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

نوجوان ہماری اصل قوت اور معاشرہ کا فعال ترین طبقہ ہے مغربی قوتیں ہماری اصل قوت کو ہمارے خلاف استعمال کر نے کے درپے ہے لیکن جماعت اسلامی اب نوجوانوں کو ہراول دستہ بنائے گی اور ہر یونین کونسل کی سطح پر ہم یوتھ ونگ کی متحرک اور فعال قیادت سامنے لا رہے ہیں،علما،خواتین ،نوجوان اور اہم شخصیات کو جماعت اسلامی میں لائیں گے ،وطن عزیز میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے پاکستان عالم اسلام کا قلب اور اسلام کے نام پر بنا ہے کفر کی طاقتیں پوری قوت کے ساتھ اس پر حملہ آور ہیں،نوجوانوں کی قوت اور طاقت سے پاکستان کو تعلیم یافتہ اور خوشحال ملک بنائیں گے،جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر ان کو روزگار فراہم کرے گی، بے روزگار نوجوانوں کو روزگارالاؤنس دیں گے ، تعلیم کو مفت اور عام کیا جائے گا۔

نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کررہے ہیں تاکہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، نوجوانوں کو لائبریریوں اور کھیل کے میدانوں کی طرف راغب کر رہے ہیں ، ، نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،جماعت اسلامی کا یوتھ ونگ پاکستا ن کے نوجوانوں کا ترجمان ہے پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر دی جائے گی ، تقریب میں جماعت اسلامی اوکاڑہ کے سینئر رہنمائوں شیخ فارق، چودھری رضوان ،عزیر سلیم ،پروفیسر اکرم طاہر یوتھ رہنما رضوان ریاض، عادل اسلم، محمد عثمان ہادی اور ممبران سمیت سماجی مذہبی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Usama Qamar Zaman Kaira
Previous Post ابھی تو گرم ہے مٹی اور جسم تازہ ہے
Next Post کرپشن، کردارکشی کا خطرناک کھیل آخر کب تک۔۔؟
Corruption

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.