معاہدے میں خیانت کی گئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے: مفتی منیب

Mufti Muneeb-ur-Rehman

Mufti Muneeb-ur-Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کو خالی کر دیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی تو بھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے وزیر آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کالعدم لفظ ہٹنے میں ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، ہم نے مراحل طے کر رکھے ہیں، اللہ نےآپ کو بہت بڑی فتح سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور مذہبی جماعت کے شہداء کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہو چکا ہے۔

مفتی منیب کا کہنا تھا کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو گا اور معاہدے پرعملدرآمد کے تحت جی ٹی روڈ کو خالی کر دیں گے لیکن معاہدے میں خیانت کی گئی توبھرپور قوت سے میدان میں آئیں گے۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ مظاہرین کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، یہ وقت متحد اور منظم رہنے کا ہے، سراج الحق اور فضل الرحمان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، جہاں قیادت کہے گی وہاں منتقل ہونا ہے۔