geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایڈ، ٹریڈ اور ایڈز

July 22, 2019 0 1 min read
IMF
Share this:

IMF

تحریر : مراد علی شاہد

مذہب اسلام میں باہمی تعاون اور مدد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔مطالعہ تاریخ اسلام میں ہمیں باہمی ایثار اور تعاون کے بے شمار ایسے واقعات مل جائیں گے کہ جس میں شہادت پہ فائز ہونے والا مسلمان اپنے دوسرے بھائی کی مدد کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز خیال کرتے ہوئے اپنے حصة کا پانی بھی اسے پلانے پر بضد دکھائی دیتا ہے تاکہ دوسرے مسلمان بھائی کی جان بچ جائے۔اسلام یہ بھی درس دیتا ہے کہ دینے والا ہاتھ لینے والے سے بہتر ہوتا ہے۔

دین ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ اپنے وسائل اور ذرائع کو استعمال میں لا کر اپنی ضروریات زندگی کو پورا کیاجائے اس سے انسان دوسروں کی محتاجی سے بچ جاتا ہے۔اور ریاست کی معاشی صورت حال بھی مستحکم ہو جاتی ہے۔گویا ریاست کو معاشی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم کرنا ہو تو اندورن ملک قدرتی ذرائع کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔جو ریاستیں ملکی قدرتی ذرائع کا بر وقت استعمال کر پاتے ہیں وہی ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں وگرنہ سپر طاقتوں کے مرہون منت اور زیر سایہ زندگی گزارنا پڑتی ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان جب سے معرض وجود میں آیا ہم نے اس بات کا واویلا تو مچایا کہ ہم قدرتی دولت سے مالا مال ہیں ہم پر قدرت کی خاص مہربانی ہے کہ ہمارے ملک میں سونا،کاپر،کوئلہ ،لوہا اور دیگر معدنیات کی وافر مقدار موجود ہے۔تاہم ان ذرائع سے مستفید ہونے کے لئے ہماری کسی حکومت نے خاطر خواہ کوشش نہیں کی۔اگر ان معدنیات اور دیگر قدرتی ذرائع کا بر وقت استعمال کر لیا جاتا تو آج ہماری حکومت کو آئی ایم ایف،ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی طرف نہ دیکھنا پڑتا۔

اگرچہ عمران خان حکومت کے دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے لے کر وزیر اعظم عمران خان تک سب ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں کہ ہم برابری کی سطح پر بات کرنے آئے ہیں،ہم کشکول لے کر نہیں آئے،ہمیں اپنی خود مختاری عزیز ہے،ہم سر جھکا کر نہیں سر اٹھا کر دورہ کرنے آئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔لیکن اہل علم ودانش اور فکر و بساط کے اذہان میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہوگا کہ ایک ایسا ملک جس کا بال بال قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔جس کا پیدا ہونے والا بچہ بچہ کوئی ایک لاکھ پچاس ہزار سے اوپر اپنی قسمت کے ساتھ ہی لے کر آتا ہے،جس کے نوجوانوں کی اکثریت ہاتھوں میں ڈگریاں تھامیں مناسب روزگار کی تلاش میں ہوں۔

کروڑوں کی تعداد میں پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں،ایسے ملک کے حکمرانوں کے منہ سے عزت نفس،انا اور برابری کی باتیں ماسوا سیاسی نعروں کے اور کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔اگر واقعی حکومت سنجیدہ ہے تو پھر ہر مسئلہ کو سیاسی نعرہ بنانے کی بجائے عملی اقدامات کر کے دکھانا ہونگے اس لئے کہ ایک تعلیم یافتہ ڈگری کے حامل بے روزگار کو مناسب روزگار کی ضرورت ہوتی ہے،بھوکے کو روٹی اور پیاسے کو پانی اور کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کو ایک چھت کی ضرورت ہوتی ہے نعروں کی نہیں۔دورہ امریکہ میں وہی باتیں دہرائی گئیں جو ہر نئی حکومت دور اقتدار میں آتے ہی کہتی ہے۔کیا مانگنے والے بھی اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں؟انہیں وہی کرنا ہوتا ہے جو دینے والا چاہتا ہے۔

کچھ ایسی ہی صورت حال ملک پاکستان کی بھی ہے کہ قرض پہ قرض لئے جا رہاہے مگر واپسی کی کوئی راہ نظر نہیں آتی،ایسے میں عزت نفس کی باتیں کسے سمجھ نہیں آتیں۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ کی اہمیت کو مدنظر رکھے،کیونکہ ایڈ ہمیں ایڈز کی طرح چاٹ رہی ہے ،لہذا اگر ہمیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہے تو ہمیں ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا اور قرض کے ایڈز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا پھر ہی ہم ملکی استحکام کی راہ ہموار کر سکیں گے۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Facebook
Previous Post فیس بک یا فیک بک
Next Post جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
Faryal Talpur

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.