geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم کسی سے نہیں ڈرتے، القاعدہ کی دھمکی پر بھارت کا رد عمل

July 13, 2019 1 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (جیوڈیسک) بھارتی فوج اور حکومت کو نشانہ بنانے اور کشمیر پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے حوالے سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ کے حالیہ بیان پر نئی دہلی حکومت نے کہا ہے ایسی دھمکیوں کو سنجیدہ نہيں ليا جاتا۔

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی دھمکی کے بارے ميں ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایسی دھمکیوں کو اتنا سنجیدگی سے لینا چاہيے۔ اس طرح کی دھمکیاں ہم سنتے رہتے ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ پہلے بھی ایسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں کہ ہم یہ کر دیں گے، ہم وہ کردیں گے۔“

خیال رہے کہ دو روز قبل جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں سے مخاطب ہو کر کہا تھا، ”کشمیر میں سرگرم مجاہدین اپنی پوری توجہ بھارتی افواج اور حکومت پر مسلسل حملے کرنے پر مرکوز کر دیں تاکہ معیشت کو نقصان پہنچے اور بھارت کی افرادی قوت نیز اہم تنصیبات اور ساز وسامان کا مسلسل نقصان ہوتا رہے۔“

نئی دہلی حکومت نے اس دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیشہ تیار ہے۔ رویش کمار کا کہنا تھا، ”یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہماری سکيورٹی فورسز قابل اور باصلاحیت ہيں اور وہ ہتھیاروں اور ساز و سامان سے اتنی لیس ہیں کہ اس طرح کی دھمکیوں سے گھبرانے والی نہیں ہیں۔ وہ ہمارے جان و مال کا تحفظ، ملکی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کا پورا دم خم رکھتی ہیں۔“

بھارت میں یہ عام رائے ہے کہ ایمن الظواہری کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ جب وزارت خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا ظواہری پاکستان میں ہيں، تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل ایمن الظواہری نے ’کشمیر کو نہ بھلائیں‘ کے عنوان سے جاری اپنی مذکورہ ویڈیو میں کہا ہے، ”کشمیر کی لڑائی کوئی علیحدہ لڑائی نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے خلاف مسلمانوں کے جہاد کا حصہ ہے۔“ الظواہری نے اپنے علماء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا، ’’مسلمانوں کو بتائیں کہ کشمیر، فلپائن، وسطی ایشیاء، عراق، شام، صومالیہ، جزیرہ نما عرب اور ترکستان میں جہاد کی حمایت کرنا، ہر مسلمان کی انفرادی ذمہ داری ہے اور یہ کام اس وقت تک جاری رکھا جانا چاہيے جب تک ان علاقوں پر قابض ’کافروں‘ کو مسلمانوں کی سرزمین سے پوری قوت کے ساتھ نکال باہر نہ کر دیا جائے۔“ ایمن ظواہری نے اپنے بیان میں کشمیر میں مساجد، بازاروں اور عوامی اجتماعات کو نشانہ بنانے سے منع کیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک افسر کا نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ دراصل کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں سے دہشت گردانہ حملوں میں واضح کمی اور دہشت گردوں کی ہلاکت میں واضح اضافہ ہوا ہے جس سے پریشان ہوکر یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ افسرکا مزید کہنا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ الظواہری کے بھارت مخالف بیانات کا کشمیری نوجوانوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی تقریباً 5500 کشمیری نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کے ليے آرمی کیمپ پہنچے تھے۔

ایمن الظواہری کی بھارت مخالف ویڈیو کے حوالے سے دفاعی تجزیہ نگار اور انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر اجے ساہنی کا کہنا تھا، ”الظواہری کا تازہ بیان کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی اپنے آپ میں غیر معمولی ہے۔ گوکہ دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن کشمیر کے موجودہ سیاسی حالات میں الظواہری کا یہ بیان تمام کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ اس بیان سے یہ تاثر پیدا ہوسکتا ہے کہ تمام کشمیری عالمی جہادی تحریک کے تئیں ہمدردی رکھتے ہیں۔“

اجے ساہنی کا مزید کہنا تھا، ”جموں و کشمیر یا بھارت میں کسی بھی جگہ اسلامی دہشت گردی صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتی ہے جب اسے پاکستان کی حمایت حاصل ہو۔ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ جیسے عالمی جہادی گروپ بھی اب تک بھارت میں اپنے قدم رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں کیوں کہ بھارت کی انٹيلیجنس ایجنسیوں نے ایسی تنظیموں اور ان کی سرگرمیوں پر سخت نگاہ رکھی ہوئی ہے۔“

Share this:
Justice Qazi Fiaz Isa
Previous Post ججز کیخلاف ریفرنس: چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا تیسرا اجلاس ختم
Next Post کشمیر میں ہندو آباد کاری کا منصوبہ
Kashmir Resettlement

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.