geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کٹھ پتلی قرار دینے پر عالیہ بھٹ کا کنگنا رناوٹ کو جواب

February 12, 2019 0 1 min read
Alia Bhatt - Kangana Ranawat
Share this:

Alia Bhatt - Kangana Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کنگنا رناوٹ کی جانب سے خود کو فلمساز کرن جوہر کی ‘کٹھ پتلی’ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ ان سے متعلق اس طرح کا بیان دیا جائے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کنگنا رناوٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ عالیہ بھٹ جیسی لڑکیاں، ان سے توقع کرتی ہیں کہ وہ ان کی فلموں کی اسکریننگ میں شرکت کریں گی اور ان کے کام کی سوشل میڈیا پر تشہیر کریں گی، لیکن وہ کبھی بھی اس کا بدلہ نہیں چکاتیں، خاص کر ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم، ‘مانیکرنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ کے موقع پر کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔

‘مانیکرنیکا’ کنگنا رناوٹ اور رادھا کرشنا جگرلامودی کی ہدایات میں بننے والی فلم ہے، جس میں کنگنا، رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

کنگنا کا کہنا تھا، ‘میں نے عالیہ کو ذاتی طور پر فون کرکے پوچھا کہ انہیں کیسے یہ لگا کہ فلم ‘مانیکرنیکا’ میرا ذاتی مسئلہ ہے، بالی وڈ اس فلم کے حوالے سے خاموش کیوں ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جب میں ان کے کام کی تشہیر کرسکتی ہوں تو وہ میری فلمیں دیکھنے سے اتنی خوفزدہ کیوں ہیں؟’

انہوں نے کہا، ‘میں اس بات سے تنگ آچکی ہوں کہ پورا بالی وڈ میرے خلاف ہے، لیکن اب میں ہر ایک کو بے نقاب کروں گی’۔

ساتھ ہی کنگنا نے عالیہ بھٹ کو مشورہ دیا کہ ‘وہ اپنے اندر ہمت پیدا کریں اور خواتین کے حوالے سے اتنی اہم فلم (مانیکرنیکا) کو پروموٹ کریں، لیکن اگر ان کی اپنی کوئی آواز نہیں اور ان کی حیثیت محض کرن جوہر کی کٹھ پتلی جیسی ہے تو میں انہیں کامیاب تصور نہیں کرتی، اگر وہ اپنی آواز بلند کرنے کے بجائے صرف پیسہ کمانے پر توجہ مرکوز رکھیں گی تو ان کی کامیابی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ وہ کامایبی اور اپنی ذمہ داریوں کو درست طریقے سے سمجھیں گی’۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا کے الزامات کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا، ‘اگر انہیں (کنگنا کو) مجھ سے کوئی شکایت ہے تو میں ذاتی طور پر انہیں جواب دینا چاہوں گی۔ میں اس بارے میں میڈیا پر بات نہیں کرنا چاہتی، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں بحیثیت اداکارہ ان کی مداح ہوں، وہ بے دھڑک اپنی بات کہہ دینے والی انسان ہیں اور میں اس بات پر بھی انہیں سراہتی ہوں، اگر میں نے نادانستہ طور پر انہیں پریشان کیا ہو تو میں اس بارے میں نہیں جانتی۔ بنیادی طور پر یہ میرا مقصد نہیں تھا، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ مجھے اس طرح کا ردعمل ملے۔ ‘

اس سے قبل عالیہ نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے کسی بھی طرح کنگنا کا دل دکھایا ہو تو وہ ان سے معذرت کریں گی۔

عالیہ کے مطابق، ‘مجھے امید ہے کہ وہ مجھے ناپسند نہیں کریں گی۔ میرا نہیں خیال ہے کہ میں نے انہیں دانستہ طور پر پریشان کیا ہو، لیکن اگر میں نے ایسا کیا ہے تو میں ان سے ذاتی طور پر معذرت کروں گی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ نے 2017 میں فلم ساز کرن جوہر کے ریئلٹی شو ‘کافی ود کرن’ میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے، ساتھ ہی انہوں نے کرن جوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس رواج کو برقرار رکھتے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کی ہی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا۔

دوسری جانب کرن جوہر عالیہ بھٹ کو اپنی بیٹی مانتے ہیں، جن کا کہنا تھا کہ وہ فلم ’راضی‘ میں عالیہ کی بہترین اداکاری دیکھ کر رو پڑے تھے۔

Share this:
Moodys
Previous Post موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی کر دیا
Next Post پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی
Pakistan Women Team

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.