geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا اور طالبان کے مابین مجوزہ امن معاہدے پر پیش رفت

January 27, 2019 0 1 min read
Russland Vertreter der Taliban in Moskau
Share this:

Russland Vertreter der Taliban in Moskau

قطر (جیوڈیسک) قطر میں امریکی حکام اور طالبان کے مذاکراتی وفد کے مابین امن مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز فریقین نے ممکنہ امن معاہدے کے کچھ نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔

افغانستان میں گزشتہ سترہ برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی حکام اور طالبان نمائندوں کے مابین جاری مذاکرات کا پہلا دور آج ہفتے کے روز مکمل ہو گیا ہے۔ طالبان کے ذرائع کے مطابق قطر میں جاری مذاکرات کے اس پہلے دور میں فریقین نے کئی اہم نکات پر اتفاق کیا ہے۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین یعنی امریکا اور طالبان، کی جانب سے لچک دکھائی گئی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ امن معاہدہ طے پانے کے اٹھارہ ماہ کے اندر غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ چھ روز سے جاری مذاکرات کا پہلا دور ختم ہونے کے بعد کابل روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کر کے انہیں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

عشروں پہلے سوویت یونین کے دستوں کے خلاف لڑنے والے کمانڈر جلال الدین حقانی نے اس گروہ کی بنیاد رکھی تھی۔ افغان جنگ کے دوران اسّی کی دہائی میں اس گروہ کو امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ سن 1995 میں اس نیٹ ورک نے طالبان کے ساتھ اتحاد کر لیا تھا۔ 1996ء میں طالبان حقانی نیٹ ورک کی مدد سے ہی کابل پر قبضہ کرنے کے قابل ہوئے تھے۔ سن دو ہزار بارہ میں امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دے دیا تھا۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد کوئی مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا یا نہیں۔ کابل میں امریکی سفارت خانے نے بھی اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے واشنگٹن حکومت کا ایک دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے امریکا کو اس یقین دہانی کی پیش کش کر دی ہے کہ افغانستان مستقبل میں القاعدہ یا داعش کے جنگجوؤں کو امریکا اور اس کے اتحادی ممالک پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگ بندی کے بارے میں ’ٹائم لائن‘ طے کریں گے لیکن افغان نمائندوں کے ساتھ مذاکرات صرف اسی وقت کیے جائیں گے جب فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

نیوز ایجنسوں نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امن معاہدے کے لیے جن نکات پر اب تک اتفاق کیا گیا ہے ان میں فریقین کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اور تبادلے، طالبان رہنماؤں پر عائد امریکی اور بین الاقوامی سفری پابندیوں کے خاتمے اور افغانستان میں ممکنہ جنگ بندی کے بعد عبوری حکومت کے قیام کے امکانات شامل ہیں۔

Share this:
Guaido
Previous Post گوائدو کی حکومتی حکام سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
Next Post کراچی: میرج ہال ایسوسی ایشن نے ہالز بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا
Karachi Marriage Hall

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.